• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ عبدالحنان سامرودی کے لئے دعائے صحت

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
اللھم اشفہ شفاء کاملا آجلا۔

اللہ تعالی ظالموں سے خود انتقام لیں اور شیخ کو صحت کامل آجلہ عطا فرمائیں۔
امین
محترم ! یہ لفظ عاجل ہے۔ آجل نہیں۔ عاجل کا معنیٰ ہے جلدی جبکہ آجل کا معنیٰ تاخیر، لیٹ، دیر ہے۔
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
ضرورت اس بات کی ہے کہ اہل حدیث بھی اس طرح کے روز بروز بڑھتے ہوئے واقعات کے آگے بند باندھنے کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کریں۔
ماشاءاللہ بھائی آپ نے بہت پیاری بات کردی ہے۔اللہ آپ کو جزاء خیر دے واقع ہی اس بات کی بڑی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔اب وہ وقت نہیں رہا اب ماشاءاللہ اہلحدیث بہت بڑی اکثریت بن چکے ہیں سنجیدگی سے یہ سوچنا ہوگاکہ لوگ جوق در جوق حق سے متاثر ہوکر سلفی ہو رہے ہیں تو ان کے تحفظ کا بھی کچھ کیا جائے۔بے شک ہمارےدشمن تو پورے پاکستان میں ہیں لیکن کراچی میں انہیں بدمعاش تنظیموں کی سرپرستی حاصل ہے۔اس بارے میں سب بھائیوں کو رائے دینی چاہیے کے کیا کرنا چاہیے۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
ساغر بھائی تصحیح کا شکریہ . جزاک اللہ

منتطمین سے درخواست ہے کہ وہ ایسی کسی بھی فاش غلطی کو جس میں کوئی دو رائے نہ ہوں فورا خود ہی درست کر دیا کریں، جزاکم اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ساغر بھائی تصحیح کا شکریہ . جزاک اللہ

منتطمین سے درخواست ہے کہ وہ ایسی کسی بھی فاش غلطی کو جس میں کوئی دو رائے نہ ہوں فورا خود ہی درست کر دیا کریں، جزاکم اللہ
ہم درست کر دیں گے تو لوگوں کی تصحیح ممکن نہیں ہوگی۔۔۔!!! اور غلطیاں دہرائی جاتی رہیں گی۔
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
شیخ عبد الحنان سامرودی، حفظہ اللہ۔ تعارف

ہم درست کر دیں گے تو لوگوں کی تصحیح ممکن نہیں ہوگی۔۔۔!!! اور غلطیاں دہرائی جاتی رہیں گی۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعدہْ، کچھ احباب نے شیخ صاحب کا تعارف کرنے کو کہا تھا :
شیخ صاحب ہندوستان کے ایک علمی گھرانے جلیل القدر عالم عبد الجلیل سامرودی صاحب کے پوتے ہیں، جن کا شمار جماعت غربائے اہل حدیث کے اکابر علما میں ہوتا ہے۔ موصوف کئی کتب کے مصنف بھی ہیں اور خصوصا مشکوٰۃ شریف پر ایک تحقیقی کام بھی کیا ہے لیکن اب تک وہ طبع نہیں ہوسکی۔
شیخ عبد الحنان سامرودی صاحب بھی اسی گھر کے چشم و چراغ ہیں لہٰذشیخ بھی علم و عمل اور زہد و تقویٰ میں اپنی مثال آپ ہیں۔ حفظ کے بعد شیخ صاحب نے جامعہ ستاریہ الاسلامیہ سے دینی علوم کا فیض حاصل کیا، اور اس کے بعد مختلف مقامات پر درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس وقت بھی طارق روڈ کے دو تین مساجد میں صبح فجر کے بعد تفسیر اور صحیح بخاری کی کلاسیں بلا ناغہ جاری تھیں، جو کہ ایک بار قراآن مجید کی تفسیر ایک بار رحمان مسجد میں پایہ تکمیل تک پہنچ گئی تھی۔ اور اس کے بعد ایک منارہ مسجد میں یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔
دارالحدیث رحمانیہ میں کافی عرصہ استاد کی حیثیت سے رہے اور بعد میں مفتی اور شیخ الحدیث کی مسند پر بھی براجمان ہوئے۔ چونکہ شیخ موصوف سیاسی چالبازی، بلاوجہ کی تعریف و خوشنودی کو بالکل پسند نہیں فرماتے اس لئے کچھ سیاسی عناصر کو ایسے علما برے لگتے ہیں جو ان کی ہاں میں ہاں نہ ملائے۔ لہٰذا شیخ نے وہاں کی مسند کو صرف سیاسی بے ہودگی کی وجہ سے چھوڑ دیا۔
شیخ صاحب ایک حکومتی اسکول میں بھی تدریس کرتے ہیں۔ اور جو سانحہ پیش آیا وہ بھی اسی اسکول میں پیش آیا جہاں آپ تدریس کر رہے تھے۔
شیخ نے اس وقت کچھ کتب پر بھی کام کیا ہے۔ ان شا اللہ وقت ملنے پر ان کی تفصیل پر یہاں شائع کرونگا۔
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
جی۔ شیخ صاحب کی طبیعت کل سے بہتر ہے۔

آج خطبہ میں معلوم ہوا کہ شیخ صاحب کی طبیعت بہتری کی جانب مائل ہے۔ عبدالحمید بھائی، پلیز ذرا ان کی صحت کی بھی اپ ڈیٹ دیتے رہئے گا۔
جی شاکر بھائی !
گذشتہ رات ان کو آئی سی یو سے نارمل وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔ گفتگو وغیرہ کر رہے ہیں الحمد للہ۔
 

ahmad.deen2

مبتدی
شمولیت
فروری 11، 2012
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
0
شاہد نذیر صاحب اگر کسی نے اس کو "خس کم جہاں پاک " نظریہ کے تحت گولی ماری ہو تو یہ آپ کے منشاء کے مطابق نہیں !!!!!!!!!!! جیساکہ آپ نے ابو بکر غازی پوری کے بارے میں کہا تھا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نذیر صاحب اگر کسی نے اس کو "خس کم جہاں پاک " نظریہ کے تحت گولی ماری ہو تو یہ آپ کے منشاء کے مطابق نہیں !!!!!!!!!!! جیساکہ آپ نے ابو بکر غازی پوری کے بارے میں کہا تھا۔
بالکل درست فرمایا آپ نے!
ابوبکر غازی پوری اس دنیا سے چلا گیا یہ اس دنیا کے لئے بھی بہتر ہوا اور خود اس کے لئے بھی کیونکہ اگر وہ مزید زندہ رہتا تو دروغ گوئی، خیانت، بددیانتی اور تہمتوں کے ذریعے اپنا نامہ اعمال مزید سیاہ کرتا رہتا اور اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے نہ جانے اور کتنے لوگ حق سے دور ہوجاتے۔ تو موت کے ذریعے اس کے شر سے دنیا والے محفوظ ہوگئے۔ اس کے برعکس عبدالحنان سامروی حفظہ اللہ گمراہوں کو حق پر لانے کی سعی کر رہے ہیں۔ اس لئے عبدالحنان حفظہ اللہ کے بارے میں تو خس کم جہاں پاک نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن اگر آپ کے پاس عبدالحنان حفظہ اللہ کے بارے میں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھی ابوبکر غازی پوری کی طرح دن رات جھوٹ بولتے ہیں تو پیش فرمادیں۔ورنہ تسلیم کرلیں کہ ابوبکر غازی پوری ’’خس کم جہاں پاک‘‘ کا صحیح مصداق ہے۔
 
Top