• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ عبد اللہ شہزاد حادثے کا شکار ہوگئے

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
⁠⁠⁠كفى بالموت واعظا

محترم الشیخ عبداللہ شہزاد رحمہ اللہ میرے بہت ہی اچهے اور مخلص دوست تهے سب سے پہلی ملاقات جامعہ رحمانیہ میں ہوئی وہاں ہم دونوں نہ صرف کلاس فیلو تهے بلکہ بہت اچھے دوست تھے اور ہمیشہ اکٹھے پڑھتے تھے ۔
بعد میں جب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں انکا داخلہ ہوا تو اسپیشل مجھے لاہور جامعہ رحمانیہ میں ہر سال ملنے آتے اور کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور لاتے جس سے مجھے انکی تواضع و انکساری پے رشک آتا ایک دفعہ جب میں جامعہ رحمانیہ سے فاضل ہو کہ کہیں اور منتقل ہوا تو وہ مجہے ڈهونڈ رهے تهے مجہے فون کر کے کهتے هیں کوئی ملاقات کی جگہ اور ٹائم نکالئے
بعد میں جب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں میرا داخلہ ہوا تو وہا پے هماری دوستی اور بهی گهری ہو گئی تهی بلکہ جامعہ اسلامیہ میں رہتے ہوئے میں ہی انکا سب سے قریب ترین دوست تہا اور انکی دوستی الحب فی اللہ کا صحیح مصداق تهی وہ جب بهی کبهی سفر کے لئے جا رهے ہوتے میں ہمیشہ انکو جامعہ کے باب خلفی سے الوداع کرتا وہ اپنے کمرے کی چابی میرے حوالے کرتے اور کهتے کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہاں سے لے لینا ۔
انکے کافی قریب رہنے کی وجہ سے انکے شب وروز کے بارے کافی جانتا ہوں وہ ماشاء اللہ نمازوں کے پابند بلکہ پہلی صف کی کوشش کرتے تهے بلکہ بسا اوقات میں انکے کمرے میں ہی سو جاتا شیخ تہجد کے لئے اٹهتے تو مجہے انکے اٹهنے کا احساس ہوتا اگرچہ میری کوتاہی تہی کے میں انکو دیکه کے بہی تہجد کا اہتمام نہ کر پاتا ۔
ہر آدمی انکی تعریف کرتا تها حتی کہ انکے والد محترم کهتے کاش ک انکی ساری اولاد عبد اللہ جیسی ہو جائے ۔
دو جگہیں انکی بہت محبوب تهی شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ کا درس بخاری کا حلقہ اور مسجد نبوی کی لائبریری حتی کے میری آخری ملاقات بهی حلقہ میں ہوئی اس سے پہلی ملاقات مسجد نبوی کی لائبریری کے پاس ہوئی ۔
بہت زیادہ ملن سار اور ہر ایک کے دکھ میں شریک ہونے والے تهے اساتذہ کی عزت کرنے والے بڑوں کا احترام کرنے والے تهے ۔
اور یہ کہنا بهی بر محل ہے کہ میری تربیت میں بهی انکا کافی حصہ هے ۔
ایک دفعہ وہ اپنے والد محترم سے ملاقات کروانے کے لئے میرے گهر بهی تشریف لائے ۔
میرا تعلق نہ صرف ان سے تها بلکہ انکے تین بهائی میرے شاگرد ہیں اور ایک بھائی سے سلام دعا تهی ۔
لکھنے کو تو انکی تعریف میں بہت سی باتیں هیں لیکن طوالت کے باعث اسی پے اکتفا کرتا ہوں مجھ سے قبل فرمان بھائی نے بهی انکی تعریف میں بہت اچها لکها هے اللہ انکو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
مجھے شیخ کی وفات سے بہت بڑا صدمہ ہوا هے اللہ تعالی شیخ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
شیخ ابو الحسن عبدالباسط ، داعی حائل ، سعودی عرب​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
درسنامعافي الستيانة ،وكنافي غرفةمعا ، مااستيقظت الاوجدت سريره خاليا ،وهو في زاويةمن زواياالمسجد ،كان قواماصواماومبلغا۔
أبو المنجدالعزام حبيب الرحمن بن عبد الرحمن الباكستاني​

وہ انتہائی شریف النفس ،منکسر المزاج اور صاحب مطالعہ تھے، آج سے تین سال قبل پاکستان کے شیوخ الحدیث جب عمرہ پر گئے ، تو ان کے ہمراہ مدینہ یونیورسٹی کے کلیة الحدیث کے عمید سے ملاقات تھی، اسی دوران کلیةالحدیث کی لائبریری میں شیخ عبد اللہ شہزاد سے ملاقات ہوئی، وہ تمام شیوخ کے ساتھ بڑے تپاک سے ملے، ان شیوخ میں ان کے اساتذہ کرام (شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ امجد چھتوی، مولانا بشیر احمد، مولانا مشتاق احمد اور مولانا ادریس اثری ) بھی موجود تھے، انہوں نےلائبریرین کو تمام شیوخ کا مختصر تعارف کرایا اور شیوخ کی خاطر تواضع کی۔
موصوف لائبریری کی ہر کتاب سے واقف تھے، لائبریرین نے بھی ان کے محنتی اور صاحب ذوق ہونے کی تعریف کی، مکتبہ کی طرف سے موصوف نے تمام شیوخ کو کتب کا ہدیہ پیش کیا ۔
الله تعالى ان کی بشری لغزشیں معاف فرما کر انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازۓ، آمین‫‫۔
ابن شرف الدین دنیاپوری( ریاض احمد عاقب )​
 
Last edited:

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
الله تعالى ان کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، آمین‫‫ یا رب العالمین ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
’ انتہائی نیک انسان تھے حرم نبوی میں میرے ساتھ ڈیوٹی کرتے تھے فجر كي اذان سے لیکر اقامت تک دعا كرنا ان كا معمول تھا ۔‘
شیخ محمد ابراہیم میر محمدی​
’ سچی بات ہے کہ انہیں جب بھی دیکھا, مسجد میں پہلی صف میں ہی دیکھا. ہم جیسے کوتاہ عملوں کے لیے ہمارے یہ بھائی مقامِ درس تھے کہ ہم سے زیادہ علمی مشاغل رکھ کر اگر وہ نمازوں کا اتنا اہتمام کرتے تھے تو ہم اکثر اوقات فارغ رہنے کے باوجود اس معاملے میں اتنے سست کیوں ہیں؟! ‘
شیخ ہاشم یزمانی​
كان رجلا صالحا والله حسيبه؛ غفر الله له وعفى عنه ورحمه وأدخله في الفردوس الأعلى.
شیخ فوادبھٹوی​
کچھ ایسے لوگ ، جو پاکستانی نہیں ہیں ، بلکہ بعض ایسے ہیں ، جو ان کے نام سے بھی واقف نہیں ، لیکن جب انہیں باتصویر اعلان پہنچا ، تو انہوں نے ان کے متعلق جن تاثرات کا اظہار کیا ، وہ پیش خدمت ہیں :
سید برقان ایرانی نام کے ایک طالبعلم لکھتے ہیں :
ما عرفته باسمه إلا أنني لما رأيت الصورة عرفت أنه هو الذي كان يجلس بجواري في مكتبة المسجد النبوي حينما كنا مشتغلين بكتابة البحث ، و ظهر عليه حسن الخلق و الأدب --- اللهم كما جمعتنا في مسجد نبيك فارزقنا مرافقة نبيك في الجنة -
نوفل البردعی نامی ایک طالبعلم نے اس بات کی تصدیق کی اور مزید کہا :
كان عليه سمت طالب العلم ، و أراه يقلب مخطوطة و عليه سكينة
ان کے ایک کلاس فیلو نے ان کے متعلق یوں شہادت دی :
زميلي و صديقي الفاضل ، محب للسنة و حريص على طلب العلم ، ولي معه ذكريات طيبة
بقیع میں تدفین کے بعد ان کے ایک کلاس فیلو کا کہنا تھا :
کان یقراء القران فی الفسحة ،ولا يتكلم مع أحد فى أثناء الحصص ،دائما يتوضا ،كان حليما ورفيقا ،يأمر بالمعروف وينهي عن المنكر ويغضب يسيرا على مخالفة السنة۔‘
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
إنا لله وإنا إليه راجعون
اللهم اغفرله وارحمه
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللھم اجرنی فی مصیبتی و اخلف لی خیر ا منھا
ایک موحد عالم دین کی موت ذاتی نقصان محسوس ہوتی ہے میں نے آج تک ان کا نام نہیں سنا تھا دیکھنا یا ملاقات کرنا تو بہت دور کی بات ہے لیکن یہ سن کر کہ میرا بھائی موحد تھا اور عالم دین تھا
انا للہ و انا الیہ راجعون
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
انا اللہ وانا الیہ راجعون

بہت دردمند اور افسوسناک خبر ہے، اللہ سبحان تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کی صبر عطا فرمائے آمین!
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
اللہ تعالیٰ ان بھائی کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل و عیال کو صبر کی توفیق دے۔ آمین۔
کل میری جامعہ مدینہ کے ایک دوست شیخ یحییٰ خالد صاحب سے بات ہو رہی تھی انہوں نے کہا کہ میرے ایک قریبی دوست کار ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں ۔ان کے لیے دعا کریں۔ شائد انہی بھائی کا تذکرہ کر رہے تھے۔
 
Top