عکرمہ
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 27، 2012
- پیغامات
- 658
- ری ایکشن اسکور
- 1,870
- پوائنٹ
- 157
رافضی عوام کا حکم۔
سوال:اثنا عشریہ کے رافضی عوام کا کیا حکم ہے؟کیا کسی گمراہ فرقے کے علماء اور عوام کے متعلق کفر یا فسق کا حکم لگانے میں فرق ہوتا ہے؟
جواب:الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی رسولہ وآلہ وصحبہ وبعد۔
عوام میں سے جو شخص کفر وضلالت کے کسی پیشوا کا ساتھ دے،زیادتی اور سرکشی کرتے ہوئے ان کے بڑوں اور سرداروں کی حمایت کرے،اس پر انہی کی طرح کفر یا فسق کا حکم لگایا جائے گا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
يَسْـَٔلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِقُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَ مَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوْنُ قَرِيْبًا۔ اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِيْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِيْرًا۔ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اَبَدًالَا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّ لَا نَصِيْرًا۔ يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُوْلُوْنَ يٰلَيْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا۔ وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِيْلَا۔ رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيْرًا۔
’’لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے! کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، آپ کو کیا خبر ممکن ہے قیامت بالکل ہی قریب ہو ۔اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ کوئی حامی و مددگار نہ پائیں گے۔ اس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے (حسرت اور افسوس سے) کہیں گے کاش ہم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے اور کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا پروردگار تو انھیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما‘‘
((سورۃ الاحزاب))
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیات پڑھیے(سورۃ بقرہ:165،166،167۔سورۂ الاعراف:37،38،39۔سورۂ ابراہیم:21،22۔سورۃ الفرقان:28،29۔سورہ قصص:62،63،64۔سورہ سبا:31،32،33۔سورۃ الصافات:20تا36۔سورۃ مومن:47تا50))
اس کے علاوہ بھی اس مفہوم کی بہت سی آیات اوراحادیث ہیں۔نبی کریمﷺنے مشرکین کے سرداروں سے بھی جنگ کی اورعام مشرکوں سے بھی۔صحابہ کرام کا عمل بھی یہی رہا۔انہوں نے سرداروں اور پیرو کاروں میں کوئی فرق نہیں کیا۔
و باللہ التوفیق وصلی اللہ علی نبینا محمد والہ صحبہ وسلم۔
اللجنۃ الدائمۃ
رکن:عبداللہ بن قعود،عبداللہ بن غدیان۔نائب صدر:عبدالرزاق عفیفی۔صدر:ابن باز رحمہ اللہ