• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعہ دنیا کا بدترین کافر و مشرک کیوں؟؟ للہ ثم للتاریخ۔ سابق شیعہ مجتہد کے قلم سے

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
رافضی عوام کا حکم۔


سوال:اثنا عشریہ کے رافضی عوام کا کیا حکم ہے؟کیا کسی گمراہ فرقے کے علماء اور عوام کے متعلق کفر یا فسق کا حکم لگانے میں فرق ہوتا ہے؟

جواب:الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی رسولہ وآلہ وصحبہ وبعد۔
عوام میں سے جو شخص کفر وضلالت کے کسی پیشوا کا ساتھ دے،زیادتی اور سرکشی کرتے ہوئے ان کے بڑوں اور سرداروں کی حمایت کرے،اس پر انہی کی طرح کفر یا فسق کا حکم لگایا جائے گا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
يَسْـَٔلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِقُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَ مَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوْنُ قَرِيْبًا۔ اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِيْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِيْرًا۔ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اَبَدًالَا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّ لَا نَصِيْرًا۔ يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُوْلُوْنَ يٰلَيْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا۔ وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِيْلَا۔ رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيْرًا۔


’’لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے! کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، آپ کو کیا خبر ممکن ہے قیامت بالکل ہی قریب ہو ۔اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ کوئی حامی و مددگار نہ پائیں گے۔ اس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے (حسرت اور افسوس سے) کہیں گے کاش ہم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے اور کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا پروردگار تو انھیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما‘‘

((سورۃ الاحزاب))

اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیات پڑھیے(سورۃ بقرہ:165،166،167۔سورۂ الاعراف:37،38،39۔سورۂ ابراہیم:21،22۔سورۃ الفرقان:28،29۔سورہ قصص:62،63،64۔سورہ سبا:31،32،33۔سورۃ الصافات:20تا36۔سورۃ مومن:47تا50))

اس کے علاوہ بھی اس مفہوم کی بہت سی آیات اوراحادیث ہیں۔نبی کریمﷺنے مشرکین کے سرداروں سے بھی جنگ کی اورعام مشرکوں سے بھی۔صحابہ کرام کا عمل بھی یہی رہا۔انہوں نے سرداروں اور پیرو کاروں میں کوئی فرق نہیں کیا۔


و باللہ التوفیق وصلی اللہ علی نبینا محمد والہ صحبہ وسلم۔

اللجنۃ الدائمۃ

رکن:عبداللہ بن قعود،عبداللہ بن غدیان۔نائب صدر:عبدالرزاق عفیفی۔صدر:ابن باز رحمہ اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جس طرح اہل حدیث ، دیوبندی ، بریلوی عوام کو بہت سارے ان عقائد کا پتہ نہیں ہوتا جن کی بنیاد پر ان کے علماء کی تکفیر کی جاتی ہے ، اسی طرح شیعہ و روافض کے عوام اور علماء میں فرق کرنا چاہیے ۔
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
جس طرح اہل حدیث ، دیوبندی ، بریلوی عوام کو بہت سارے ان عقائد کا پتہ نہیں ہوتا جن کی بنیاد پر ان کے علماء کی تکفیر کی جاتی ہے ، اسی طرح شیعہ و روافض کے عوام اور علماء میں فرق کرنا چاہیے ۔
ان تینوں کے علماء کی تکفیر تشدد پر مبنی ہے جبکہ ان کے علماء کی تکفیر حقیقت پر مبنی ہے
وضاحت

مطلب واقعی کفریہ باتیں ہیں جن کے کفریہ ہونے پر سب کا اتفاق ہے اور اس کی تاویل بھی نہیں مانی جاتی جبکہ دوسرے علماء کی تکفیر حقیقت پر مبنی نہیں ہے کیونکہ ان کی بات موول ہوتی ہے اس میں صحیح بات کی گنجائش نکلتی ہے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جس طرح اہل حدیث ، دیوبندی ، بریلوی عوام کو بہت سارے ان عقائد کا پتہ نہیں ہوتا جن کی بنیاد پر ان کے علماء کی تکفیر کی جاتی ہے ، اسی طرح شیعہ و روافض کے عوام اور علماء میں فرق کرنا چاہیے ۔
بیان میں تساہل نظر آرہا ہے!! اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اہل حدیث ، دیوبندی اور بریلوی علماء کی تکفیر بھی درست ہے! اس کی تصحیح کر لیں!
دوم کہ جن عوام کو ان عقائد کا معلوم ہی نہیں جس بنیاد پر رافضی علماء کی تکفیر کی جاتی ہے، انہیں رافضی کہنے کے بجائے شعیہ کہنا مناسب ہو گا!!
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
بھائی میرے!کچھ تو ہاتھ ہولا رکھیں؛تمام شیعہ کا یہ عقیدہ نہیں ،اس لیے علما اس فرقے کی عمومی تکفیر نہیں کرتے؛آپ بھی احتیاط کریں۔
جبکہ ان کے علماء کی تکفیر حقیقت پر مبنی ہے
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
تدریسی مرکز کے کبار علماء میں سے ایک سید علی غروی نے ایک مرتبہ کہا کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شرمگاہ کو بھی لازمی طور پر جہنم میں جانا چاہئے، کیونکہ آپ نے بعض مشرکہ عورتوں سے تعلق قائم کیا ہے، جن سے ان کی مراد آپ کی بیویوں عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما سے تھی۔
یہ حوالہ سابق شیعہ حسین موسوی کی کتاب کا ہے جو کہ کشف االاسرار نام کی ہے

یہاں پر موجود ہے

لیکن شیعہ اس کو سابق شیعہ ماننے کو تیار نہیں ، اسی کتاب میں لکھا ہے کہ خمینی نے عراق میں 5 سالہ بچی سے متعہ کیا ۔۔ جیسی تجلی کے مصنف ڈاکٹر تیجانی سماوی کو سابق سنی نہیں مانتے ویسے ہی شیعہ حسین موسوی کو سابق شیعہ نہیں مانتے ۔۔
 

umaribnalkhitab

مبتدی
شمولیت
مارچ 26، 2017
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
18
جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

Ghulam hussain

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2017
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
السلام علیکم بھائیو!!!
سب سے پہلے عرض ہے کہ جس کتاب کا اور مولف کا حوالہ دیا گیا اس میں خود بتا دیا گیا ہے کہ سابق شیعہ حالانکہ وہ شیعہ ہی نہیں تھے بلکہ کچھ عرصہ کےلیے شیعہ میں رہا حتی کچھ اس کے وجود کے قائل بھی نہیں کہ ایسا شخص موجود بھی ہے یا نہیں تو ایسے شخص کی بات کو آپ دلیل بنا کر شیعہ کو کافر کہیں یہ ظلم ہے ۔
شیعہ امہات المومنین اور حضرت عائشہ رض کا احترام کرتے ہیں البتہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ حضرت عائشہ رض جنگ جمل میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے مقابلے میں جنگ میں آئی تھی اور جس روایت اور بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کوئی بھی سادہ لوح اور عام شیعہ بھی اس بات کو ماننے کےلیے تیار نہیں ۔
باقی مسئلہ تحریف قرآن کا وہ بھی کوئی شیعہ عالم و عام آدمی اس بات کو نہیں مانتا سب اسی قرآن کو پڑھتے ہیں حفظ کرتے ہیں بہت سے حافظ قرآن شیعہ ہیں البتہ جس طرح اہل سنت میں حافظ ہیں شاید اسی تعداد میں نہ ہوں لیکن شیعہ حافظ قرآن پاکستان ایران میں موجود ہیں اسی قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اسی موجودہ قرآن کے قائل ہیں باقی مفسرین میں اختلاف ہے خود اہل سنت مفسرین نے بھی اس بات کو ذکر کیا ہے کہ قرآن ترتیب سے جمع نہیں کیا گیا جس ترتیب سے نازل کیا گیا تھا تو یہ بھی ایک قسم کی تحریف ہے لیکن سب علماء شیعہ کا اتفاق ہے یہی قرآن حجت ہے دلیل ہے کوئی تبدیلی حذف نہیں ہوئی کیونکہ اس کی حفاظت کا ذمہ دار خود خدا ہے ۔
بہرحال تکفیر اور کافر کا فتوا لگانے سے پہلے سوچ لیا جائے ایسے آسانی سے فتوے لگانا درست نہیں شیعہ مسلمان ہیں اللہ تعالی کی وحدانیت الوہیت کے قائل ہیں پیامبرکی رسالت کے قائل ہیں قیامت کے قائل ہیں امامت و خلافت کے بھی قائل ہیں جو بھی ان کا صریح انکار کرے وہ کافر ہے یہ اصول اسلام و دین ہیں سب مسلمان اس کے پابند ہیں اختلاف سب فرقوں میں موجود ہیں خود اہل سنت کے علماء کے درمیان اپنے فقہی آراء میں اختلاف ہے روایات میں اختلاف ہیں شیعہ علماء میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے اختلاف کی بنیاد پر کسی کو کافر نہیں کہا سکتا مگر کوئی اصول اسلام کا منکر ہوجائے ۔
کچھ اختلافات تاریخی ہیں کچھ اختلافات فقہی ہیں کچھ اختلافات روایات کی ہیں یہ اول سے آج تک موجود ہیں اور رہیں گے کوئی اس کو ختم نہیں کرسکتے مگر علمی تحقیق اور تعصب کی عینک اتاری جائے تب حقائق سامنے آئیں گے جب ایک دوسرے کو کافر کہیں گے تو اس کا مذہب کیسے سمجھ آئے گا ۔
خدا را کچھ سوچیں قیامت کے دن ہر الفاظ کا جواب دینا ہوگا وہ پر اعمال کام آئیں گے اخلاق حسنہ کام آئے گا نہ یہ اختلاف اور نہ یہ ایک دوسرے پر تہمتیں اور تکفیری فتوے بلکہ اس کا جواب دینا پڑے گا ۔
اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے اور صراط مستقیم پر قائم رکھے ۔
وماعلینا الاالبلاغ المبین
 
Top