قرآن میں لفظی تحریف ہوئی ہے .سنی عالم کی تحقیق
Details
Written by syed hasni
Category:
قرآن
دشمنان شیعہ ،اثناعشریہ شیعوں پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ لوگ قرآن کو نہیں
مانتے ، تحریف کے قائل ہیں مگر ناصبی حضرات اپنے گھر کی خبر نہیں لیتے
کہ ان کے بڑے بڑے عالم تحریف قرآن کے قائل ہیں . آج ہم انہی بڑے بڑے
عالموں میں سے ایک عالم اھل سنت کی تحقیق پیش کریں گے کہ یہ
موصوف تحریف قرآن کے قائل ہیں .(معاذاللہ) .اس موصوف کا نام ہے
انور شاہ
کشمیری دیوبندی ہے. یہ شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم
دیوبند تھے . آپ مسلک دیوبند سے تعلق رکھنے والے عوام و خواص
میں علوم قرآنی و معارف ربانی کے سمندر سمجھے جاتے ہیں
فیض الباری شرح صحیح بخاری آپ کی مشہور ترین کتاب ہے. اس کتاب میں آ
پ نے اپنا تحقیقی بیان دیا ہے کہ قرآن مجید میں لفظی تحریف واقع ہوئی ہے
.چنانچہ تحریف قرآن کے بارے میں اپنا عقیدہ یوں بیان کرتے ہیں
واضح ہو کہ تحریف کے بارے میں تین آراء ہیں ، ایک جماعت کی رائے یہ
ہے کہ آسمانی کتابوں میں ہر طرح کی تحریف ہوئی ہے لفظی بھی اور
معنوی بھی،اس رائے کی طرف ابن حزم مائل ہوا ہے . ایک اور جماعت
ک رائے یہ ہے کہ تحریف کم مقدار میں کمی ہوئی ہے ،شائد حافظ ابن
تیمیہ کا اس رائے کی طرف میلان ہے.ایک جماعت نے تحریف لفظی کا
سرے سے انکار کیا ہے ،پس جو بھی تحریف ہوئی ہے وہ ان کے نزدیک
صرف معنوی ہے. میرا قول یہ ہے کہ اس رائے کا لازمہ یہ ہے کہ قرآن
بھی تحریف شدہ ہو کیونکہ اس میں تحریف معنوی بھی کچھ کم نہیں
ہے اور میری تحقیق یہ ہے کہ قرآن میں لفظی تحریف بھی ہوئی ہے.اب
اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان سے (جامعین قرآن صحابہ) عمدا`` ایسا
ہوا ہے یا کسی مغالطہ کی وجہ سے
(فیض الباری علیٰ صحیح البخاری ، ج 4 ، ص 98، کتاب الشھادات،باب 29
،طبع بیروت)
یہ تو تھی سنی دیوبندی عالم کی تحقیق ،جس کے مطابق سنی عالم کے
نزدیک قرآن میں لفظی تحریف ہوئی ہے (معاذاللہ) اب ہم آتے ہیں شیعہ عالم
کی تحقیق کیا کہتی ہے قرآن شریف کی تحقیق کے بارے میں ،اس کے بعد
فیصلہ آپ لوگ خود کریں
شیخ صدوق (رہ) جن کی علمیت و فقاہت پر تمام شیعوں علماء کے نزدیک
مسلم ہے ، حتی ٰ کہ اھل سنت کے عالم ، علامہ ذہبی ان کے بارے میں
کہتے ہیں کہ یہ
راس الامامیہ ہیں
(سیر اعلامُُ النبلاء ، ج 13، ص 303)
شیخ صدوق (رہ) قرآن کے متعلق اپنا اور تمام شیعہ اثناعشریہ کے عقیدے کے
متعلق اپنی کتاب میں کہتے ہیں کہ
قرآن کے متعلق ہمارا اعتقاد یہ ہے کہ وہ قرآن جو اللہ نے اپنے پیغمبر
حضرت محمد (ص) پر نازل کیا وہ یہی ہے جو دو دفیتوں کے درمیان
لوگوں کے ہاتھ میں اس وقت موجود ہے .اس سے زیادہ نہیں ہے....جو
شخص ہماری طرف یہ امر منسوب کرے کہ ہم موجودہ قرآن سے زائد
قرآن کے قائل ہیں تو وہ جھوٹاہے
(رسالہ اعتقادیہ ، ص 81)
فیصلہ آپ کریں
اب بتائے کہ شیح دیوبند محمد انور شاہ کشمیری تحریف قرآن کا
عقیدہ رکھنے سے مسلمان ہیں یا کافر