فرض کرتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام کو اپنے وصال کا علم وصال سے ایک مہینے قبل ہوگیا اور بیت المقدس کی تعمیر کا کام مکمل ہونے میں ابھی 13 ماہ باقی ہیں اگر یہ تعمیرات جنات دن رات ایک کرکے کریں اب اس صورت حال میں اگر جنات کو حضرت سلیمان علیہ السلام کے وصال کی خبر فوری طور سے ہوجاتی تو جنات بیت المقدس کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر آذاد ہوجاتے اور یوں بیت المقدس کی تعمیر کا کام رک جاتا اور یہ کام پھر انسانوں کو کرنا پڑتا اب جس کام کے کرنے میں جنات کو ایک سال کا عرصہ درکار ہو اس کو اگر انسان کرنا چاہیں تو کتنے عرصہ میں کریں گے یقینا اس میں 20 یا 25 سال تو لگنے ہی تھے حضرت سلیمان علیہ السلام چاہتے تھے کہ بیت المقدس کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہوجائے اس لئے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنے وصال کو انسانوں اور جنات سے پوشیدہ رکھا لیکن لکڑی کے کیڑے نے اس راز کو کھول دیا ایک سال کے بعد
سلام