صحابی رسول نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا
فقال يا رسولَ اللهِ أحدٌخيرٌمنا أسلمْنا معك وجاهدْنا معك یا رسول اللہ!کیا ہم سے بھی کوئی بہتر ہو گا؟ ہم آپ کی معیت میں ایمان لائے، اور آپ کی ہی معیت میں ہم نے جہاد کیا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
قال : نعم، قومٌ يكونون من بعدِكم ؛ يؤمنون بي ولم يَرَوْنِيآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہاں وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا بھی نہیں ہو گا
الراوي:حبيب بن سباع أبو جمعةالمحدث:
الألباني - المصدر:
تخريج مشكاة المصابيح - الصفحة أو الرقم: 6246
خلاصة حكم المحدث:إسناده صحيح
وہ لوگ جو صحابہ سے بہتر ہونگے ان کی کچھ صفات یہ بھی ہوگی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتائی ہیں
طوبى لِمَنْ رآني وآمنَ بي مرَّةً ، وطوبِى لِمَنْ لم يراني وآمنَ بي سبعَ مرَّاتٍ
الراوي: أبو أمامة و أنس بن مالك المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الجامع - الصفحة أو الرقم: 3924
خلاصة حكم المحدث: صحيح
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : خوشخبری اور مبارک باد ہو اس کے لئے جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اور سات بار خوشخبری اور مبارک باد ہو اس کے لئے جس نے مجھے دیکھا بھی نہیں اور مجھ پر ایمان لایا۔ ‘‘
مِن أشدِّ أمَّتي لي حبًّا، ناسٌ يَكونونَ بَعدي ، يودُّ أحدُهُم لَو رآني ، بأَهْلِهِ ومالِهِ
الراوي: أبو هريرة المحدث: مسلم - المصدر: صحيح مسلم - الصفحة أو الرقم: 2832
خلاصة حكم المحدث: صحيح
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں سے میرے ساتھ شدید محبت کرنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد آئیں گے اور ان میں سے ہر ایک کی تمنا یہ ہوگی کہ کاش وہ اپنے سب اہل و عیال اور مال و اسباب کے بدلے میں مجھے (ایک مرتبہ) دیکھ لیں۔ ‘‘
إِنَّ أُناسًا من أُمَّتي يَأْتُونَ بَعْدِي ، يَوَدُّ أحدُهُمْ لَوِ اشْتَرَى رُؤْيَتِي بِأهلِهِ و مالِهِ
الراوي: أبو هريرة المحدث: الألباني - المصدر: السلسلة الصحيحة - الصفحة أو الرقم: 1676
خلاصة حكم المحدث: إسناده حسن
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یقیناً میری اُمت میں میرے بعد ایسے لوگ بھی آئیں گے جن میں سے ہر ایک کی خواہش یہ ہوگی کہ وہ اپنے اہل و مال کے بدلے (اگر) میرا دیدار (ملے تو وہ) خرید لے (یعنی اپنے اہل و مال کی قربانی دے کر ایک مرتبہ مجھے دیکھ لے)۔