محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صحیحین میں صحیح بخاری کو ترجیح کیوں ہے؟
کیونکہ انہوں نے اپنی اس کتاب میں روایت حدیث کی یہ شرط لگائی ہے کہ راوی اپنے استاد کا معاصر ہو اور اس کا اپنے استاد سے سماع ثابت ہو۔
(امام ) مسلم نے دوسری شرط نہیں لگائی بلکہ انہوں نے صرف معاصرت پر ہی اکتفا کیا ہے۔
یہاں سے اس اختلاف کافیصلہ ہو جاتا ہے کہ حاکم کے استاد ابوعلی النیسا بوری اور علمائے مغرب (اندلس و مراکش کے علماء) کے برعکس صحیح بخاری کو صحیح مسلم پر ترجیح حاصل ہے جیسا کہ جمہور کا قول ہے۔
اقتباس "اختصار علوم الحدیث"