• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح اخبار صفین و نہروان جلد اول و دوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,651
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
صحیح اخبار صفین و نہروان
مصنف
ڈاکٹر فواز بن فرحان الشمری
ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Sahih-Akhbar-e-Siffin-o-Nahrawan-01.jpg
تبصرہ

جنگِ صفین 37 ہجری (657ء) میں صفین کے مقام پر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے درمیان ہوئی۔ اس جنگ کا بنیادی سبب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں سے قصاص لینے کے طریقۂ کار پر اختلاف تھا۔جبکہ جنگِ نہروان 38 ہجری (658ء) میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خوارج کے درمیان نہروان کے مقام پر لڑی گئی۔ خوارج وہ گروہ تھا جو ابتدا میں حضرت علی رضی اللہ کے لشکر میں شامل تھا، مگر تحکیم کے فیصلے کے بعد اس نے حضرت علی رضی اللہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ دونوں کی مخالفت شروع کر دی اور مسلمانوں کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے لگا۔ زیرنظر کتاب ’’ صحیح اخبارِ صفین و نہروان ‘‘ڈاکٹر فواز بن فرحان الشمری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں عہدِ صحابہ میں رونما ہونے والے بعض اختلافات اور مشاجرات کے حالات و واقعات صحیح اسانید اور مستند روایات کی روشنی میں بیان کیے ہیں ۔ جنگ صفین اور معرکہ نہروان کے بعد جو نتائج سامنے آئے ہیں ان کے متعلق یہ اولین مستند تحقیقی کتاب ہے۔ اس کتاب میں محدثین و مورخین کے منہج کے مطابق متعلقہ موضوع پر تحقیقی نقطۂ نظر سے رقم کیا گیا ہے اور من گھڑت سے روایات سے کلیتاً اجنتاب کیا گیا ہے اور اردو زبان میں پہلی بار جنگ صفین و نہروان سے متعلق مروی روایات کا تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ۔اصل کتاب تو عربی زبان میں ہے۔دار ابی الطیب،گوجرانوالہ نے اسے اردو زبان میں منتقل کروا کر اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,651
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 11
تقدیم 18
مقدمہ 30
اہم نکات کی وضاحت 37
ان مورخین سے متعلق روایت کی اقسام 80
تحقیقی مقالہ لکھنے کا سبب 101
سابقہ تصنیفات 110
قدیم تصنیفات 110
عصری تصنیفات 125
تحقیق کی مشکلات 132
تحقیق کا منہج 136
جناب علی و معاویہ رضی اللہ عنہما کے درمیان اختلافات کی اصل بنیادیں 142
پہلی بحث 142
دوسری بحث 143
تیسری بحث 184
فتنہ صفین کے بارے میں مختلف صحابہ کرام﷢ کا موقف 186
وہ صحابہ جو جنگ صفین میں علی﷜ کے لشکر میں تھے 208
نبیﷺ کی وصیت اور اپنے اجتہاد کے درمیان جنگی راستے کا انتخاب 215
اہل شم پر قنوت نازلہ کے معاملے میں ان کا موقف 231
واقعہ صفین سے پہلے اور بعد میں ان کے چند نظریات 234
جنگ صفین سے پہلے اور بعد میں خلافت علی﷜ کے بارے میں ان کا موقف 270
خلافت سپرد ہو جانے کے بعد قاتلین عثمان﷜ کے بارے میں ان کا موقف 304
فتنہ صفین سے الگ تھلگ رہنے والے صحابہ کرام﷢ 334
علی ﷜ کی بیعت کے متعلق ان کا موقف 336
امیر المومنین عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی خلافت کے متعلق ان کا موقف 350
امیر المومنین علی ابن ابی طالب ﷜ پہ طعن کرنے والوں کے بارے میں آپ کا موقف 367
سیدنا علی و معاویہ رضی اللہ عنہما کی ان کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کی کوشش 369
صفین میں جنگ اور تحکیم کی دعوت 469
 
Top