میرے خیال میں ید اور عین صفات هیں (١)
صفت خوبی کو کھتے ھیں (٢)
افعال صفات هوتے ھیں
آنکھ اور ھاتھ حقیقی / ظاھری معنوں میں جوارح (جسم کے اعضاء) ھیں - مجازی معنوں میں صفات ھیں (٣)
(١) یہ صفات ہیں اس کی کوئی دلیل بھی ہوگی آپ کے پاس ذرابیان فرمادیں ۔
(٢) صفت کی یہ تعریف بالکل غلط ہے صفت اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی ۔ سچ بولنا اچھی صفت ہے جبکہ جھوٹ بولنا ایک بری صفت ہے ۔ بہتر یہ ہوگا کہ اپنے ذوق کے ساتھ ساتھ علماء سے استفادہ کرکے گفتگو کریں تاکہ موضوع جلدی سے جلدی سمیٹا جا سکے اور ایسی باتیں زیر بحث نہ آئیں جو بالکل بدیہی یا طرفین ( مراد علماء ہیں ) کے ہاں متفق علیہ ہیں ۔
(٣) کوئی دلیل ؟ بہتر یہ ہوگا کہ آپ ظاہر اور مجاز کی تعریف کرکے مثال کیساتھ سمجھا دیں کہ یہ ظاہر اور یہ مجاز ہے ۔ تاکہ بات سمجھنا آسان رہے ۔
جناب صوفی صاحب میری اس سے پہلے والی مشارکت کو غور سے ملاحظہ فرما لیں اور جو کچھ پوچھا گیا ہے اس کا جواب لکھ دیں ۔اگر میری کسی بات میں ابہام ہےتو مجھ سے مطالبہ کریں ۔
اگر آپ اس طرح نہیں چل سکتے تو میری طرف سے معذرت سمجھیے اور دیگر بھائیوں سے گفتگو کرتے رہیے اگر مناسب لگا تو کچھ لکھ دوں گا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ حافظ