- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,766
- پوائنٹ
- 1,207
بدو مقیم ہیں جو لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کے لیے مسلمانوں کی غفلت کے منتظر رہتے ہیں۔ اسی لیے جن ایام میں آپ خیبر تشریف لے گئے تھے، انہی ایام میں آپ نے بدوؤں کو خوف زدہ کرنے کے لیے اَبان بن سعیدؓ کی کمان میں نجد کی جانب ایک سریہ بھیج دیا تھا۔ اَبَان بن سعید اپنا فرض ادا کر کے واپس پلٹے تو نبی ﷺ سے خیبر میں ملاقات ہوئی۔ اس وقت آپ فتح خیبر فرما چکے تھے۔
اغلب یہ ہے کہ یہ سریہ صفر ۷ھ میں بھیجا گیا تھا۔ اس کا ذکر صحیح بخاری میں آیا ہے۔ (دیکھئے: صحیح بخاری باب غزوۂ خیبر ۲/۶۰۸ ، ۶۰۹) حافظ ابن حجرؒ لکھتے ہیں کہ مجھے اس سریہ کا حال معلوم نہ ہو سکا۔ (فتح الباری ۷/۴۹۱)

****