• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضرورت کمپیوٹرز برائے مجلس التحقیق الاسلامی

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
اعلان برائے تعاون؛ ضرورت کمپیوٹرز برائے مجلس التحقیق الاسلامی

بسم الله الرحمٰن الرحيم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
  • مجلس التحقیق الاسلامی Islamic Research Council کے ویب سائٹ ڈیپارٹمنٹ یعنی محدث ویب سائٹس کے بارے میں اکثر بھائی بخوبی جانتے ہیں کہ انٹر نیٹ کی دنیا میں محدث ویب سائٹس کی بڑی عظیم الشان خدمات ہیں۔ تقریباً 9 سال پہلے اس کام کا آغاز کیا تھا آج الحمد للہ ہماری پانچ ویب سائٹس چل رہی ہیں جن سے ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم کئی اور منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں ان میں دو منصوبے ان شاء اللہ مستقبل قریب میں بہت جلد منظر عام پر آجائیں گے۔ جن میں سے ایک منصوبے میں اردو اسلامی رسائل و جرائد کا اشاریہ آن لائن پیش کیا جائے گا جس میں بہت سے مفید فیچرز رکھے جائیں گے (ان شاء اللہ)۔ دوسرا ہم شاملہ کی طرز کے ایک اردو سوفٹ ویئر پر کام کر رہے ہیں، امید ہے جنوری 2017 تک وہ ابتدائی حالت میں منظر عام پر آجائے گا۔ یہ ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ کی شکل میں بھی میسر ہوگی اور آن لائن ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔ یہ سارے کام سر انجام دینے کے لیے ہمارے پاس ایک بڑا سٹاف کام کر رہا ہے۔ ادارہ دوسرے بہت سے اخرجات کے کے علاوہ یہاں کام کرنے والے ہر فرد کو ہر ماہ ایک معقول معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔ یہ سب کچھ آپ بھائیوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ آپ جانتے ہیں الحمد للہ یہ ایک بہت بڑی دینی خدمت ہے جس میں ہمیں آپ کا تعاون درکار ہے۔اس وقت ادارے میں کام کرنے والے وہ افراد جن کا کام صرف کمپیوٹر پر ہی ہے ان کے لیے نئے کمپوٹرز کی ضرورت ہے اور تقریباً 10 نئے کمپیوٹرز درکار ہیں۔ درمیانے درجے کے ایک کمپیوٹر پر 10 سے 12 ہزار تک خرچ آئے گا۔ احباب سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں حصہ ڈال کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں ۔
جو احباب تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔
kitabosunnat@gmail.com
ڈاکٹر حافظ انس نضر صاحب:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔03227222288
قاری محمد مصطفیٰ راسخ صاحب۔۔۔۔۔۔۔03334556436----- 03464422005

 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا ایک کمپیوٹر پر واقعی صرف دس سے بارہ ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوں گے؟
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
کیا ایک کمپیوٹر پر واقعی صرف دس سے بارہ ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوں گے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یوسف بھائی یہ تو گڑھ میٹھے والی بات ہے، البتہ اتنے پیسوں میں آنے والے کمپیوٹرز ہمیں اچھا کام دے جائیں گے۔
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا ایک کمپیوٹر پر واقعی صرف دس سے بارہ ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوں گے؟
جی جی اتنے میں ایک اچھا سسٹم بن جاتا ہے۔
 
شمولیت
دسمبر 25، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
25
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا ایک کمپیوٹر پر واقعی صرف دس سے بارہ ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوں گے؟
یوسف ثانی صاحب آپ کا تعلق وریام چکسواری میرپور آزاد کشمیر سے تو نہیں ہے؟

Sent from my QMobile X90 using Tapatalk
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کمپیوٹرز کی خریداری کے حوالے سے چندمخلص احباب نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فرمایا ہے۔ اللہ ان کے اس تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین۔۔۔
لیکن وہ تعاون ابھی تک ہماری ضرورت سے کم ہے۔ہم نے کل پیر کو مارکیٹ سے کمپیوٹرز خریدنے جانا ہے، اگر کوئی اور بھائی بھی تعاون کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آج ہی کر دیں۔
کمپیوٹرز خریدنے کے بعد ہم ان شاء اللہ تعاون کی تفصیل(بغیر کسی کا نام لئے) اور کمپیوٹرز کی تصاویر یہاں پیش کر دیں گے تاکہ تمام معاونین کو اطمینان قلبی کے ساتھ ساتھ خوشی بھی حاصل ہو۔۔۔شکریہ۔۔۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجلس التحقیق الاسلامی کے لئے کمپیوٹرز کی خریداری کے حوالے سے الحمد للہ احباب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔اللہ ان کے اس تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔
اللہ کی توفیق سے ہم نے آج احباب کے مشورہ سے آئی بی ایم لینوو کے 10 عدد کمپیوٹرز خرید لئے ہیں،جن میں ہر ایک کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔
1۔ڈی ڈی آر تھری
2۔500 جی بی ہارڈ
3۔4 جی بی ریم
4۔ڈی وی ڈی
5۔تھری پوئنٹ فائیو پروسیسر
وغیرہ وغیرہ
ہر کمپیوٹر کی قیمت 12000 روپے جبکہ 10 کی قیمت 120000ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنی ہے۔(یہ قیمت پہلے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے بنتی تھی، انہوں نے اس میں سے پانچ ہزار روپے ڈسکاؤنٹ کر دیا ہے)
احباب کی طرف سے جو رقم ہمیں موصول ہوئی وہ کل 125000ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تھی۔
ہم بارگاہ الہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام معاونین کے تعاون کو قبول ومنظور فرمائے اور ہم سب کو زیادہ سے زیادہ دین حنیف کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین ثم آمین
 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 25، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
25
ماشاء اللہ جزاھم اللہ خیرا کثیرا بارك اللہ فی اھلھم ومالھم واعمالھم اللھم تقبل منا ومنکم ومنھم جمیعا اعمال الصالحۃ

Sent from my QMobile X90 using Tapatalk
 
Top