• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف اور موضوع روایات حصہ سوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
ضعیف اور موضوع روایات حصہ اول

کتاب کا نام
ضعیف اور موضوع روایات سوم

مصنف کا نام
محمد یحیٰ گوندلوی

ناشر
مکتبہ بیت الاسلام الریاض


تبصرہ

ہمارے ہاں مذہبی جہالت کا غلبہ ہے اور عوام کی اکثریت میں صحیح اور غیر صحیح روایات میں تمیز کی صلاحیت نہیں ہے وہ بلا تحقیق ہر روایت کو حدیث سمجھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔زیر نظر کتاب کا مقصد تحریر یہ ہے کہ عوام میں پھیلی ہوئی ضعیف اور موضوع روایات کو صحیح احادیث سے الگ کیا جائے تاکہ جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول یا فعل نہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب نہ ہو اور لوگ اسے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر اس پر عمل نہ کریں،کیونکہ صحیح حدیث دین ہے اور اس پر عمل کرنا واجب ہے جبکہ موضوع روایات نہ دین ہے اور نہ کلام رسول ۔بنا بریں ان پر عمل کرنا حرام ہے اسی طرح ضعیف روایت اصل کے اعتبار سے مشکوک ہوتی ہے اور دین کی بنیاد یقین پر ہے شک پر نہیں جس سے اجتناب ضروری ہے ۔فی زمانہ جبکہ بعض مذہب خروش عوام سے داد و تحسین اور مال وزر بٹورنے کے لیے موضوع ومنکر روایات بیان کر رہے ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ بہت مفید رہے گا اور کھرے کھوٹے میں تمیز کے لیے معتبر کسوٹی ثابت ہو گا۔(ط۔ا)
2۔ضعیف اور موضوع روایات حصہ سوم (مکتبہ بیت السلام)
 
Last edited:

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
کتاب کا نام
ضعیف اور موضوع روایات حصہ سوم

مصنف کا نام
محمد یحیٰ گوندلوی

ناشر
مکتبہ بیت الاسلام الریاض
السلام علیکم جناب
اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر تحقیق حدیث کے ٹیب میں موضوع اور منکر روایات کے موضوع پر تین کتابیں ہیں۔ لیکن جلد اول اور جلد سوم ایک ہی کتاب ہے۔۔ لینک ذیل میں دئیے گئے ہیں براہ مہربانی اپ ڈیٹ کر دیں۔



جلد اول

ضعیف اورموضوع روایات - تحقیق حدیث - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز

جلد دوم

موضوع اور منکر روایات حصہ دوم - کتب لائبریری - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز

جلد سوم

ضعیف اور موضوع روایات حصہ سوم - کتب لائبریری - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
کلیم حیدر نے اسے پسند کیا ہے۔
کلیم حیدر بھائی اگر آپ اس لنک کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کر دیں تو مہت مشکور ہوں گا۔۔۔ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔۔ آمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
یہی تیسری جلد ہے
اس کتاب کے کتنے پارٹ ہے؟؟
اگر تین ہے تو تیسرا پارٹ کہاں گیا؟؟
ارسلان بھائی آپ لنک دیجئے.
میں نے آج صبح اول و دوم دونوں فائل ڈاونلوڈ کر لیا ہے، لیکن تیسرے کا لنک نہیں مل رہا ہے.
پہلی فائل کا سائز شاید ٨ ایم بی تھا اور دوسرے پارٹ کا ٦٤ ایم بی تھا،
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اس کتاب کے کتنے پارٹ ہے؟؟
اگر تین ہے تو تیسرا پارٹ کہاں گیا؟؟
ارسلان بھائی آپ لنک دیجئے.
میں نے آج صبح اول و دوم دونوں فائل ڈاونلوڈ کر لیا ہے، لیکن تیسرے کا لنک نہیں مل رہا ہے.
پہلی فائل کا سائز شاید ٨ ایم بی تھا اور دوسرے پارٹ کا ٦٤ ایم بی تھا،
یہ معلومات تو شاید حیدر بھائی ہی فراہم کر سکیں گے ان شاءاللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
یہ معلومات تو شاید حیدر بھائی ہی فراہم کر سکیں گے ان شاءاللہ
لیٹ جواب دینے پر معذرت بھائی عامر،بھائی ارسلان اور بھائی ریحان ۔!!
اصل بات یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک اس کتاب کا صرف حصہ دوم اور سوئم اپلوڈ کیا ہے ۔جب یہ کتاب ’’ضعیف اور موضوع روایات‘‘ 11مارچ کو اپلوڈ کی گئی تو اس کے نام کے ساتھ کچھ بھی نہیں لکھا گیا تھا کہ کونسی جلد ہے ۔اور یہ کتاب جامعہ تعلیم القرآن والحدیث ساہووالہ کی چھپی ہوئی تھی ۔اور یہ تھا بھی پرانا ایڈیشن۔ پھر جب حصہ دوم جس کا نام ’’ موضوع اور منکر روایات ‘‘ہے اور اس کے ٹائٹل پہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’’ یہ حدیث نہیں ہے سلسلہ نمبر2‘‘ اس کو 12 اگست کو اپلوڈ کیا گیا تو اس کے نام کے ساتھ حصہ دوم لکھ دیا گیا ۔اب کی بار جب مکتبہ بیت السلام والوں نے اس کتاب ’’ضعیف اور موضوع روایات ‘‘ کا نیا ایڈیشن چھاپا تو اس طباعت میں فرق کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائٹل پر بھی لکھ دیا کہ ’’یہ حدیث نہیں ہے سلسلہ نمبر3‘‘ اور ہم نے اس کو 10 ستمبر کو اپلوڈ کردیا اور ساتھ لکھ دیا حصہ سوم۔یعنی مکتبہ تعلیم القرآن والی کتاب جو ہم 11 مارچ کو اپلوڈ کرچکے تھے اور پھر مکتبہ بیت السلام والی کتاب جو 10 سمتبر کو اپلوڈ ہوئی کتابوں کا ٹیکسٹ ایک تھا بس طباعت کا فرق ہے۔
اب خلاصہ یہ ہے کہ ہماری سائٹ پر صرف حصہ دوم اور سوئم ہی اپلوڈ ہیں حصہ اول لائبریری میں نہ ہونے کی وجہ سے اپلوڈ نہیں ہوئی۔ان شاءاللہ کوشش کے ساتھ جلد اپلوڈ کردی جائے گی۔
تکلیف کےلیے معذرت خواہ ہیں ۔اور تمام بھائیوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس طرف ہماری توجہ دلائی۔جزاکم اللہ خیراواحسن الجزاء
 
Top