جزاک اللہ خیرا جناب
@خضر حیات شیخ میں وہی بول رہا ہوں جو کبار علما ہے جیسے شیخ عبداللہ بن باز، شیخ صالح العثيمين، شیخ صالح الفوزان، شیخ ربیع بن ہادی المدخلی انکے درس کا اردو ترجمہ کرکے وہ اپنے ویبسائٹ میں ڈال دیتے اب اگر اسکو سن کر کیا کوی طالب علم فائدہ نہیں لے سکتا
بہترین ۔
علمی و تحقیقی کتابوں کا ترجمہ تو بہت فائدہ مند ہے ۔ باقی سیاسی و غیر سیاسی اجتماعی حالات کے مطابق سعودی مشایخ کے جو فتاوی اور آراء ہیں ، انہیں پاکستان میں لاگو کرنا درست نہیں ۔ انڈیا یا پاکستان کے حالات کے متعلق یہاں کے کبار مشایخ سے ہی پوچھا جائے گا ۔
طارق بروہی اور مرتضی بخش وغیرہ ان سلفی حضرات سے تنفر کی ایک بڑی وجہ ان کی یہی غلطی ہے ، کہ انہوں نے زمان و مکان اور احوال کے اختلاف کو نظر انداز کرتے ہوئے ، کبار مشایخ پر بڑی بے احتیاطی سے گفتگو کی ہے ۔ اگر یہ توجہ صرف علمی و تحقیقی مسائل پر مرکوز رکھتے ، برصغیر پاک و ہند کے طالبان علم اور علما نہ صرف ان سے برگشتہ نہ ہوتے ، بلکہ ان کے احسان مند رہتے کہ عالم عرب کے کبار مشایخ کے علمی و تحقیقی شہ پارے اردو زبان میں ہم تک پہنچا رہے ہیں ۔
خیر پھر بھی ان احباب کی کتب سے استفادہ کرتے ہوئے ، اس طرح کی باتوں کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے ، ورنہ یا تو ان کی غلطیوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے یا پھر ان کی علمی کاوشوں سے بھی محروم ہونے کا سبب بن سکتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب و الیہ المرجع و المآب