• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طنز و مزاح میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھئیے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
طنز و مزاح سیکشن میں کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے سے پہلے ان باتوں کا خیال ضرور رکھئے تاکہ یہ سیکشن ایک اسلامی فورم کا حصہ نظر آئے نہ کہ ایک عام فورم کا۔ ذیل کے معیار پر پورا نہ اترنے والے دھاگے حذف کردئیے جائیں گے۔ ارکان خود بھی ان ضوابط کی پابندی کریں اور اگر انہیں اگر کوئی دھاگہ ان ضوابط کے خلاف نظر آئے تو اسے رپورٹ بھی ضرور کریں۔ شکریہ

  1. کوشش کیجئے کہ گرافکس کی صورت میں کوئی طنز و مزاح یا لطیفہ پوسٹ نہ کریں۔ اگر کوئی گرافکس پسند آجائے تو اسے تحریر کرکے پوسٹ کیجئے تاکہ منتظمین ضرورت محسوس کریں تو اسے ایڈٹ کرسکیں۔ گرافکس کو تو صرف حذف ہی کیا جاسکتا ہے۔
  2. ایسا کوئی لطیفہ پوسٹ نہ کریں، جو کسی بھی برادری کے خلاف ہو۔ جیسے ہم عموماً پٹھانوں اور سرداروں (سکھوں) کی بیوقوفیوں پر مبنی لطیفے بلا تکلف ایک دوسرے کو سنا کر آگے مشتہر کردیتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا لطیفہ ”معیاری“ یا سادہ بھی ہو تب بھی انہیں ان سے منسوب کرنےکی بجائے کسی دیہاتی یا بے وقوف شخص سے منسوب کرکے پیش کیاجاسکتا ہے۔
  3. لطیفہ بازاری زبان پر مبنی نہ ہو۔ اور نہ ہی غیر اخلاقی مواد یا واقعات پر مبنی ہو۔ ہم ایسے لطیفوں کے ذریعہ عملاً فحاشی کو فروغ دے رہے ہوتے ہیں۔
  4. عام لطیفوں کی بجائے اردو کے معیاری مزاح نگاروں کی تحریروں کے اقتباسات پیش کرنے پر توجہ دیجئے۔ اگر کوئی لطیفہ ہی پوسٹ کرنا ہو تو پہلے یہ سوچ لیجئے کہ کیا آپ یہ لطیفہ اپنے گھر میں اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی موجودگی میں سنا سکتے ہیں۔
  5. مزاحیہ نظموں کے انتخاب میں بھی روایتی عشق و عاشقی اور فسق و فجور پر مبنی فرسودہ مواد کو پوسٹ کرنے سے گریز کیجئے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top