ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 962
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
طواغیت کی تکفیر نہ کرنے والے شخص کے کفر کا سبب اور شبہات کی بنا پر عذر کے متعلق شیخ علامہ حسان حسین آدم ابو سلمان الصومالی حفظہ اللہ کا فتاویٰ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سائل کا سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جو شخص طواغیت کی تکفیر نہیں کرتا، اس کے کفر کا شرعی مناط (بنیادی سبب) کیا ہے؟ کیا اس کا حکم بھی اس شخص جیسا ہے جو مشرک کو عذر دیتا ہے؟
اور کیا اس شخص کے لیے کسی شبہے کی بنا پر عذر قبول کیا جا سکتا ہے؟ مثلا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے اثر کو غلط سمجھنے کی وجہ سے اسے کوئی شبہ لاحق ہو گیا ہو؟ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو ثابت قدم رکھے۔
شیخ کا جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
طواغیت کی تکفیر کے اسباب میں درج ذیل امور شامل ہیں:
1۔ اللہ کے راستے سے روکنا، اور یہ کفر ہے۔
2۔ ان لوگوں کو ان کے دین اور پاکیزہ کردار کی وجہ سے قتل کرنا یا انہیں اذیت پہنچانا جو عدل و انصاف کا حکم دیتے ہیں، اور یہ کفر ہے۔
3۔ اللہ کے دشمنوں سے موالات (دوستی و وفاداری) رکھنا، اور یہ کفر ہے۔
4۔ اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر قانون سازی کرنا، اور یہ شرک اکبر ہے۔
5۔ شریعت کے علاوہ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا، اور یہ کفر اکبر ہے۔
6۔ شریعت کے علاوہ کسی دوسرے قانون کی طرف فیصلے کے لیے رجوع کرنا، اور یہ شرک اکبر ہے۔
7۔ شریعت کے علاوہ کسی دوسرے قانون کو حاکم اور فیصلہ کن بنانا۔
8۔ مسلمان اور کافر کے حقوق و فرائض میں برابری کرنا، اور یہ کفر اکبر ہے۔
9۔ شرعا قابل تعظیم چیز کی توہین کرنا، جبکہ شرعا قابل اہانت چیز کی عزت و تکریم کرنا، اور یہ کفر اکبر ہے۔
10۔ انسانی وضع کردہ نظاموں کو شرعی احکام و قوانین پر ترجیح دینا۔
11۔ حرام کاموں کا ارتکاب اس طرح کرنا کہ نہ ان سے اجتناب کی فکر ہو اور نہ ان کی پرواہ، اور یہ کفر پر مبنی استحلال ہے۔
12۔ زنا اور سود جیسے کھلے حرام امور کو ان کے لیے باقاعدہ لائسنس جاری کرکے اور قوانین وضع کرکے حلال قرار دینا۔
13۔ مسلمانوں اور ان کے علاقوں میں کفر اور الحاد کو پھیلانا۔
14۔ گرجا گھروں اور کافروں کی عبادت گاہوں کی تعمیر کرنا، اور یہ کفر اکبر ہے۔
15۔ اسلام کے احکام، مثلا حدود شرعیہ کو ناپسند کرنا اور مغربی قوانین کا خیرمقدم کرنا۔
16۔ اللہ تعالیٰ کے احکام کو تبدیل کرکے ان کی جگہ مغربی قوانین نافذ کرنا، مثلا حد ارتداد کی جگہ مغربی قوانین نافذ کرنا۔
17۔ آزادی عقیدہ کے نام پر ارتداد کی آزادی کو باقاعدہ قانون کا درجہ دینا۔ اور ان کے علاوہ بھی دیگر اسباب ہیں؛ پس جو شخص طواغیت کے حال سے واقف ہو جانے کے بعد بھی ان کی تکفیر نہیں کرتا، تو اس کی دو صورتیں ہیں:
پہلی صورت: جو شخص ایسے امور میں ان کی تکفیر نہ کرے جن سے اسلام سے جہل لازم آتا ہو، تو وہ خود بھی انہی کی طرح ابتداء اور انتہا کافر ہے۔
دوسری صورت: جو شخص ایسے امور میں ان کی تکفیر نہ کرے جن سے اسلام سے جہل لازم نہیں آتا، تو وہ انتہا کافر ہوگا بشرطیکہ وہ مناط (علت) ایسی ہو جو اس جیسے شخص پر مخفی رہ سکتی ہو۔
سائل کہتا ہے : الحمد للہ! اللہ تعالیٰ آپ کو برکت عطا فرمائے، یا شیخ! اور آپ کے ذریعے لوگوں کو نفع پہنچائے۔ کیا ہر وہ شخص جو صراحتا یہ کہتا ہے کہ وہ طواغیت کی تکفیر نہیں کرتا، اس کی تکفیر کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا وہ ان کے حال سے واقف ہے یا نہیں؟ (خصوصا ان مسائل میں جن میں عدم تکفیر اسلام سے جہل کو لازم کرتی ہے۔) یا جو شخص مسلمانوں کے درمیان یا یورپ میں رہتا ہو، اس کے لیے جہل الحال کا کوئی عذر نہیں ہے؟
شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ کا جواب: «وإياكم وفقكم اللہ» اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اس شخص کی طرف سے اس کے علم و واقفیت کا حقیقتا یا ظن غالب کے ذریعے معلوم ہونا ضروری ہے؛ کیونکہ جہل الحال ہر حال میں تکفیر سے مانع ہے، اس کے برخلاف کفر اکبر کے حکم سے جہالت عذر نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ أعلم۔