- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
آپ نے شاید غور نہیں کیا میں ذکر کر چکی ہوں کہ دیندار خواتین کو کیسا پردہ کرنا چاہیے۔
ویسے ایک غیر متعلقہ سی بات ہے ۔ آپ کو کیسےلگا کہ میں نے آپ کی بات پر غور نہیں کیا۔
آپ نے شاید غور نہیں کیا میں ذکر کر چکی ہوں کہ دیندار خواتین کو کیسا پردہ کرنا چاہیے۔
ایک عشرہ قبل کہاں یہ فیشن زدہ برقعے تھے؟؟مگرجب پہنے تو سب نے پہنے!!دین و دنیا دار ہر گھرانے میں!!جنہوں نے کھلم کھلا فیشن کرنا ہے انہیں تو '' عبایا '' '' شبایا '' پہننے کی ضرورت ہی نہیں ۔ یہ فیشندار عبایے نکالے ہی ( شاید ) اس لیے گئے ہیں تاکہ وہ خواتین بھی فیشن ( عبایوں کی شکل میں ) شروع کردیں جو عموما ان چیزوں سے پرہیز کرتی ہیں ۔
متفق!!اناللہ وإنا الیہ رجعون۔
میرےخیال میں ان اداروں کے بڑوں کو اطلاع کرنی چاہیے شاید کوئی فائدہ ہوسکے۔
میں کراچی کی باسی ہوں اور ایسے ایسے عبایا دیکھنے کو ملتے ہیں جو جسم کو ڈھانپتے نہیں بلکہ اور زیادہ نمایاں کرتے ہیں لہذا یہ فیشن جسم ڈھانپنے والا نہیں کہلایا جا سکتا بلکہ مزید فحاشی کی طرف مائل کرتا ہے اور انسانی فطرت ہے جو چیز ڈھکی چھپی ہوتی ہے اس کا تجسس اس کی طرف اور زیادہ لے جاتا ہے لہذا حجاب کو حجاب ہی ہونا چاہیے سادہ اور کھلا جو شریعت کی شروط پورا کرتا ہومجھے یاد ہے ایک دفعہ اپنی دوست کے ساتھ پردے پر گفتگو کرتے ہوئے میں نے اظہارِ افسوس کیا
کیسا وقت آ گیا ہے کہ عبایا پہننا فیشن بن گیا ہے
اس نے جوابا کہا
شکر کرو کوئی تو فیشن جسم ڈھانپنے والا ہے ورنہ تو ہر فیشن عورت کو ننگا کرنے کے لیے متعارف کرایا جاتا ہے۔ فیشن کے طور پر عبایا لیتے لیتے ہو سکتا ہے کہ اللہ انھیں ہدایت دے دیں اور وہ شعوری طور پر اس کو اپنا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر دیندار اور سمجھدار خواتین اس فیشن میں ملوّث نہ ہوں تو مجھے اس کی یہ اپروچ پسند آئی تھی۔ایک لڑکی اگر فیشن کی وجہ سے سلیو لیس کپڑے پہنتی ہے جبکہ دوسری فیشن کے طور پر سہی خوبصورت عبایا پہن لیتی ہے دونوں کا دینی معاملہ ایک سا ہے تو اہلِ فورم خواتین کیا خیال ہے آپ کا کون سی لڑکی بہتر ہے۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟
رائے درکار ہے