• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبد الرحمن بن معاویة. أبو الحویرث

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
عبد الرحمن بن معاویة. أبو الحویرث

جمہورمحدثین نے انہیں ثقہ قرردیا ہے تفصیل ملاحظہ ہو:
پہلی توثیق:ازامام شعبة بن الحجاج (المتوفى 160)رحمه الله:
امام ابن أبي حاتم رحمه الله (المتوفى327)نے کہا:
عبد الرحمن بن معاوية الزرقي أبو الحويرث المديني روى عن ابن عباس وعلي بن الحسين ونافع بن جبير بن مطعم ومحمد بن عمار المؤذن، روى عنه الثوري وشعبة سمعت أبي يقول ذلك. [الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 5/ 284]۔
اورامام شعبہ رحمہ اللہ صرف ثقہ سے روایت کرتے ہیں ،چنانچہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے کہا:
شیوخ شعبة جیاد.[میزان الاعتدال للذہبی:4504]۔
حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے کہا:
أن یکون الرجل قد عرف من حالہ أنہ لا یروی لا عن ثقة, فننی أذکر جمیع شیوخہ أو أکثرہم, کشعبة ومالک وغیرہما[تہذیب التہذیب لابن حجر:51]۔
''ابوصدقہ ،توبہ بن عبداللہ'' کوامام ازدی نے ''لایحتج بہ'' کہا تو امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی تردیدکرتے ہوئے کہا:
قلت: ثقة، روی عنہ شعبة [میزان الاعتدال للذہبی: 3611]۔
یعنی: یہ راوی ثقہ ہے کیونکہ امام شعبہ نے اس سے روایت کیا ہے۔
حافظ ابن حجر امام ذہبی رحمہ اللہ کی اس عبارت کے بارے میں لکھتے ہیں:
وقرأت بخط الذہبی: بل ہو ثقة روی عنہ شعبة یعنی وروایتہ عنہ توثیق لہ .[تہذیب التہذیب لابن حجر:5161]۔
یعنی :میں نے امام ذہبی کی تحریرپڑھی جس میں امام ذہبی نے مذکورہ راوی کے بارے میں کہا کہ وہ ثقہ ہے کیونکہ امام شعبہ نے اس سے روایت کیا ہے ، یعنی امام شعبہ کا ان سے روایت کرنا ان کی توثیق ہے [تہذیب التہذیب لابن حجر:5161]۔
دوسری توثیق: از امام ابن معين (المتوفى233) رحمه الله :
آپ کے تین شاگردوں نے زیرتذکرہ راوی سے متعلق آپ کی توثیق نقل کی ہے:
أحمد بن سعد بن أبي مريم رحمه الله (المتوفى253):
عن يحيى بن معين قال أبو الحويرث ثقة واسمه عبد الرحمن بن معاوية.[الكامل لابن عدي: 5/ 502 واسنادہ صحیح]
امام ابن أبي خيثمة رحمه الله (المتوفى279)نے کہا:
سَأَلْتُ يَحْيَى بن مَعِيْن : عن أبي الحويرث ؟ فقال : اسمه عَبْد الرَّحْمَن بن مُعَاوِيَة ، روى عنه ابن عُيَيْنَة ، مدنيٌّ ثقة[تاريخ ابن أبي خيثمة 4/ 270]۔
امام عثمان الدارمي رحمه الله (المتوفى280)نے کہا:
سألته عن عبد الرحمن بن معاوية الذي يروي عن بن أبي ذباب فقال هو أبو الحويرث ثقة [تاريخ ابن معين - رواية الدارمي: ص: 168]۔
تیسری توثیق:از امام علي بن المديني (المتوفى234)رحمه الله :
محمد بن عثمان بن أبي شيبة نے کہا:
سَأَلت عليا عَن أبي الْحُوَيْرِث فَقَالَ كَانَ عندنَا ثقه قد روى عَنهُ الثَّوْريّ وَشعْبَة وسُفْيَان بن عيينه وَكَانَ شُعْبَة يَقُول أَبُو الحويرثه[سؤالات ابن أبي شيبة لابن المديني: ص: 92]۔
چوتھی توثیق: ازامام أحمد بن حنبل (المتوفى241)رحمه الله :
امام ابن أبي حاتم رحمه الله (المتوفى327)نےکہا:
أنا عبد الله بن أحمد بن محمد ابن حنبل فيما كتب إلى قال قال أبي: أبو الحويرث روى عنه سفيان الثوري وشعبة، فقلت إن بشر بن عمر زعم أنه سأل مالك بن أنس عنه فقال: ليس بثقة، فأنكره فقال: لا وقد حدث عنه شعبة.[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم 5/ 284 وسندہ صحیح]۔
امام عقيلي رحمه الله (المتوفى322)نے کہا:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، ح وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالُوا: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: سَأَلْتُ مَالِكًا عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، فَقَالَ: لَيْسَ بِثِقَةٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: رَوَى عَنْهُ سُفْيَانُ وَشُعْبَةُ، وَأَنْكَرَ أَبِي هَذَا مِنْ قَوْلِ مَالِكٍ[الضعفاء الكبير للعقيلي: 2/ 344 وسندہ صحیح]۔
پانچویں توثیق:از امام ابن خزيمة(المتوفى311) رحمه الله :
امام ابن خزيمة رحمه الله (المتوفى311) نے آپ کی حدیث کو صحیح کہا ، ملاحظہ ہو [صحيح ابن خزيمة 2/ 351 رقم 1450]۔
اورکسی روای کی روایت کی تصحیح یا تحسین اس راوی کی توثیق ہوتی ہے۔
امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
الثقة: من وثَّقَه كثيرٌ ولم يُضعَّف. ودُونَه: من لم يُوثق ولا ضُعِّف. فإن حُرِّج حديثُ هذا في ((الصحيحين))، فهو مُوَثَّق بذلك، وإن صَحَّح له مثلُ الترمذيِّ وابنِ خزيمة فجيِّدُ أيضاً، وإن صَحَّحَ له كالدارقطنيِّ والحاكم، فأقلُّ أحوالهِ: حُسْنُ حديثه. [الموقظة في علم مصطلح الحديث للذهبي: ص: 17].
حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے کہا:
قلت صحح ابن خزيمة حديثه ومقتضاه أن يكون عنده من الثقات [تعجيل المنفعة ص: 248]۔
چھٹی توثیق از :امام ابن حبان (المتوفى354)رحمه الله :
آپ نے اس راوی کو ثقات میں ذکرکیا:
أبو الحويرث اسمه عبد الرحمن بن معاوية[الثقات لابن حبان: 5/ 104]۔
ساتویں توثیق از :امام ابن شاهين (المتوفى385) رحمه الله:
آپ نے اس راوی کو ثقات میں ذکرکیا:
عبد الرَّحْمَن بن مُعَاوِيَة أَبُو الْحُوَيْرِث روى عَنهُ بن عُيَيْنَة مديني ثِقَة[تاريخ أسماء الثقات لابن ابن شاهين: ص: 145]۔
آٹھویں توثیق: ازامام حاكم (المتوفى405)رحمه الله:
امام حاكم (المتوفى405)رحمه الله نے آپ کی حدیث کو صحیح کہا ، ملاحظہ ہو [المستدرك على الصحيحين للحاكم: 1/ 718 رقم1964 ]
اورکسی روای کی روایت کی تصحیح یا تحسین اس راوی کی توثیق ہوتی ہے۔
امام ابن الملقن فرماتے ہیں:
وَقَالَ غَيره: فِيهِ جَهَالَة، مَا رَوَى عَنهُ سُوَى ابْن خُنَيْس. وَجزم بِهَذَا الذَّهَبِيّ فِي «الْمُغنِي» فَقَالَ: لَا يعرف لَكِن صحّح الْحَاكِم حَدِيثه - كَمَا ترَى - وَكَذَا ابْن حبَان، وَهُوَ مُؤذن بمعرفته وثقته.[البدر المنير لابن الملقن: 4/ 269]۔
امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)فرماتے ہیں:
الثقة: من وثَّقَه كثيرٌ ولم يُضعَّف. ودُونَه: من لم يُوثق ولا ضُعِّف. فإن حُرِّج حديثُ هذا في ((الصحيحين))، فهو مُوَثَّق بذلك، وإن صَحَّح له مثلُ الترمذيِّ وابنِ خزيمة فجيِّدُ أيضاً، وإن صَحَّحَ له كالدارقطنيِّ والحاكم، فأقلُّ أحوالهِ: حُسْنُ حديثه. [الموقظة في علم مصطلح الحديث للذهبي: ص: 17،]۔
نویں توثیق: ازامام ضياء المقدسي رحمه الله (المتوفى643) رحمه الله:
امام ضياء المقدسي رحمه الله (المتوفى643) نے بھی الأحاديث المختارة میں ان کی روایت لی ، دیکھئے :[ المستخرج من الأحاديث المختارة مما لم يخرجه البخاري ومسلم في صحيحيهما 3/ 129 رقم 931 وقال المحقق اسنادہ حسن]۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
جمہورسے راوی مذکورکی توثیق پیش کرنے کے بعدبعض جارحین کے اقوال کاجائزہ پیش خدمت ہے:
محمد مهدي الخرسان رافضی مذکورہ روایت کو ضعیف ثابت کرنے کے لئے زیرتذکرہ راوی سے متعلق کہتاہے:
والراوي عنه عبد الرحمن بن معاوية هو ابن الحويرث الانصاري الزرقي أبو الحويرث المدني الّذي قال فيه مالك: ليس بثقة، قال ابن عدي: ليس له كثير حديث ومالك أعلم به لأنّه مدني ولم يرو عنه شيئاً. وقال أبو حاتم: ليس بقوي يكتب حديثه ولا يحتج به، وعن ابن معين: ليس يحتج بحديثه. وقال مالك: قدم علينا سفيان فكتب عن قوم يذمون بالتخنيث يعني أبا الحويرث منهم، قال أبو داود: وكان يخضب رجليه وكان من مرجيء أهل المدينة، وقال النسائي: ليس بذاك[موسوعة عبد الله بن عباس ـ ج 05 ص 211...]۔
اب بالتفصیل اس جرح کا جواب ملاحظہ ہو:
امام مالک رحمہ اللہ۔
امام ابن أبي حاتم رحمه الله (المتوفى327)نےکہا:
أنا عبد الله بن أحمد بن محمد ابن حنبل فيما كتب إلى قال قال أبي: أبو الحويرث روى عنه سفيان الثوري وشعبة، فقلت إن بشر بن عمر زعم أنه سأل مالك بن أنس عنه فقال: ليس بثقة، فأنكره فقال: لا وقد حدث عنه شعبة.[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم 5/ 284 وسندہ صحیح]۔
امام مالک رحمہ اللہ کی جرح جمہورمحدثین کے خلاف ہے لہٰذا غیرمسموع ہے اسی لئے امام احمدرحمہ اللہ نے اسے ردکردیاہے۔
امام ابوحاتم رحمہ اللہ:
امام ابن أبي حاتم رحمه الله (المتوفى327)نے کہا:
سألت أبي عن أبي الحويرث فقال: ليس بقوي يكتب حديثه ولا يحتج به[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 5/ 284]۔
اول تو یہ جرح جمہورکے خلاف ہے، دوم ثابت شدہ توثیق کے باالمقابل ابوحاتم کے یہ جملہ غیرمسموع ہے کیونکہ وہ متشدد ہیں اورثٖقات کے بارے میں بھی یہ جملہ عام طورپربولتے ہیں:
امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
إِذَا وَثَّقَ أَبُو حَاتِمٍ رَجُلاً فَتَمَسَّكْ بِقَولِهِ، فَإِنَّهُ لاَ يُوَثِّقُ إِلاَّ رَجُلاً صَحِيْحَ الحَدِيْثِ، وَإِذَا لَيَّنَ رَجُلاً، أَوْ قَالَ فِيْهِ: لاَ يُحْتَجُّ بِهِ، فَتَوَقَّفْ حَتَّى تَرَى مَا قَالَ غَيْرُهُ فِيْهِ، فَإِنْ وَثَّقَهُ أَحَدٌ، فَلاَ تَبْنِ عَلَى تَجْرِيْحِ أَبِي حَاتِمٍ، فَإِنَّهُ مُتَعَنِّتٌ فِي الرِّجَالِ ، قَدْ قَالَ فِي طَائِفَةٍ مِنْ رِجَالِ (الصِّحَاحِ): لَيْسَ بِحُجَّةٍ، لَيْسَ بِقَوِيٍّ، أَوْ نَحْو ذَلِكَ.[سير أعلام النبلاء للذهبي: 13/ 260]۔
امام زيلعي رحمه الله (المتوفى762)نے کہا:
قَوْلُ أَبِي حَاتِمٍ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، غَيْرُ قَادِحٍ أَيْضًا، فَإِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ السَّبَبَ، وَقَدْ تَكَرَّرَتْ هَذِهِ اللَّفْظَةُ مِنْهُ فِي رِجَالٍ كَثِيرِينَ مِنْ أصحاب الثِّقَاتِ الْأَثْبَاتِ مِنْ غَيْرِ بَيَانِ السَّبَبِ، كَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ، وَغَيْرِهِ، وَاَللَّهُ أَعْلَمُ.[نصب الراية للزيلعي: 2/ 439]۔

امام نسائی رحمہ اللہ :

آپ نے کہا:
عبد الرَّحْمَن بن مُعَاوِيَة أَبُو الْحُوَيْرِث لَيْسَ بِثِقَة[الضعفاء والمتروكون للنسائي: ص: 68]۔
امام نسائی بھی متشددین میں سے ہیں نیز ان کی جرح جمہورکے خلاف ہے لہٰذا غیرمسموع ہے۔
تنبیہ: درج ذیل اقوال کالعدم ہیں:
امام ابن أبي حاتم رحمه الله (المتوفى327)نے کہا:
قرئ على العباس بن محمد الدوري عن يحيى بن معين أنه قال: أبو الحويرث ليس يحتج بحديثه[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 5/ 284]۔
ابن معین کے صرف ایک شاگردنے جرح نقل کی ہے بکہ ان کے تین شاگردوں نے توثیق نقل کی ہے کما مضی لہٰذآ ان کی توثیق ہی راجح ہے۔
امام ابن عدي رحمه الله (المتوفى365)نے کہا:
وأبو الحويرث هذا ليس له كثير حديث ومالك أعلم به لأنه مدني ولم يرو عنه شيئا[الكامل في ضعفاء الرجال لابن عدي: 5/ 502]۔
ان کی جرح کی بنیاد امام مالک کی جرح ہے ان کو اس راوی کی مرویات زیادہ ملی ہی نہیں لہٰذا ان کی یہ کوئی اپنی تحقیق نہیں ہے اس لئے غیرمسموع ہے۔
اوررہا امام ابوداؤد رحمہ اللہ کا اسے مرجیہ قرار دینا تو اول تو یہ مضر ہی ہی نہیں دوم یہ بات بھی امام ابوداؤد سے ثابت نہیں کیونکہ اس کا ناقل ابوعبیدآجری ہے کمافی التھذیب اوریہ مجہول ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
اس تفصیل کی روشنی میں راجح یہی ہے کہ عبدالرحمن بن معاویۃ ثقہ ہیں کیونکہ جمہورنے ان کی توثیق کی ہے نیز ان جمہور مین امام شعبہ ، امام علی ابن المدینی، امام احمدبن حنبل اور امام ابن معین جیسے کبار ائمہ فن ہیں ، اس کے برخلاف صرف چندلوگوں نے ان پرغیرمفسرجرح کی ہے نیز ان میں سے کئی ایک متشددین میں سے بھی ہیں لہٰذا جمہور اورکبار ائمہ فن کی توثیق کی ہی راجح ہے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم شیخ
موثقین کی لسٹ:

  1. امام شعبة بن الحجاج (المتوفى 160)رحمه الله
  2. امام ابن معين (المتوفى233) رحمه الله
  3. امام علي بن المديني (المتوفى234)رحمه الله
  4. امام أحمد بن حنبل (المتوفى241)رحمه الله
  5. امام ابن خزيمة(المتوفى311) رحمه الله
  6. امام ابن حبان (المتوفى354)رحمه الله
  7. امام ابن شاهين (المتوفى385) رحمه الله
  8. امام حاكم (المتوفى405)رحمه الله
  9. امام ضياء المقدسي رحمه الله (المتوفى643) رحمه الله
جارحین کی لسٹ:

جارحین میں آپ نے درج ذیل ائمہ کی لسٹ بیان کی ہے:
  1. امام مالک رحمہ اللہ
  2. امام ابوحاتم رحمہ اللہ
  3. امام نسائی رحمہ اللہ
  4. امام ابن عدي رحمه الله (المتوفى365)
جبکہ درج ذیل محدثین نے بھی اس راوی پر جرح کی ہے:

5- امام ابو جعفر العقیلی (المتوفی 322)
انہوں نے ابو الحویرث کو اپنی الضعفاء الکبیر میں ذکر کیا ہے (2/344)

6- امام ابن عبد البر (المتوفی 463)
انہوں نے فرمایا: "ليس بالقوي عندهم" (الاستغناء 25)

7- حافظ ابن الجوزی (المتوفی 597)
انہوں نے ابو الحویرث کو الضعفاء میں شمار کیا (2/100)

8- امام الجرح والتعدیل شمس الدین الذھبی (المتوفی 748)
فرماتے ہیں: "ضعف" (الکاشف 3316)

9- امام زکریا بن یحیی الساجی (المتوفی 307)
انہوں نے ابو الحویرث کو اپنی الضعفاء میں ذکر کیا ہے۔ (بحوالہ: اکمال تہذیب الکمال للمغلطائی 8/229)

10- حافظ ابن الملقن (المتوفی 804)
ایک حدیث پر حکم لگاتے ہوئے فرماتے ہیں: "وَفِي إِسْنَاده اثْنَان قد ضُعِّفا، أَحدهمَا: أَبُو الْحُوَيْرِث" (البدر المنیر: 2/8)

11- حافظ نور الدین الہیثمی (المتوفی 807)
فرماتے ہیں: "وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ" (مجمع الزوائد 1/32)

12- حافظ ابن حجر العسقلانی (المتوفی 852)
فرماتے ہیں: "صدوق سىء الحفظ رمى بالإرجاء" (تقریب التہذیب 1/591)

13- حافظ شہاب الدین البوصیری (المتوفی 840)
ایک حدیث پر حکم لگاتے ہوئے فرماتے ہیں: "رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ لِضَعْفِ أَبِي الْحُوَيْرِثِ وَاسْمُهُ. عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ."

تو یہ تو دراصل 9 بمقابلہ 13 بنتا ہے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
14- حافظ ابو الفداء اسماعیل بن عمر بن کثیر رحمہ اللہ (المتوفی 774)
ایک حدیث پر حکم لگاتے ہوئے فرماتے ہیں: "مرسل، وأبو الحويرث : اسمه عبد الرحمن بن معاوية فيه ضعف" (ارشاد الفقیہ الی معرفہ ادلہ التنبیہ 204/1)

اور موثقین میں بھی ایک اور شامل کر لیں:
10- حافظ عبد العظیم بن عبد القوی المنذری (المتوفی 656)
اس راوی کی ایک حدیث پر حکم لگاتے ہوئے فرماتے ہیں: "رَوَاهُ أَحْمد وَإِسْنَاده جيد حسن وَعبد الرَّحْمَن بن مُعَاوِيَة أَبُو الْحُوَيْرِث وَثَّقَهُ ابْن حبَان وَله شَوَاهِد" (الترغیب 307/2)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ہرجگہ جمہور کا فیصلہ ہی درست نہیں ہوتا بلکہ دلائل کی روشنی میں جمہور کے فیصلہ کومرجوح بھی قرار دیا جاسکتاہے۔
ہم نے اسی تھریڈ میں اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
اس تفصیل کی روشنی میں راجح یہی ہے کہ عبدالرحمن بن معاویۃ ثقہ ہیں کیونکہ جمہورنے ان کی توثیق کی ہے نیز ان جمہور مین امام شعبہ ، امام علی ابن المدینی، امام احمدبن حنبل اور امام ابن معین جیسے کبار ائمہ فن ہیں ، اس کے برخلاف صرف چندلوگوں نے ان پرغیرمفسرجرح کی ہے نیز ان میں سے کئی ایک متشددین میں سے بھی ہیں لہٰذا جمہور اورکبار ائمہ فن کی توثیق کی ہی راجح ہے۔
اب آئیے جمہور والے معاملہ کو بھی دیکھ لیں۔
آپ نے کل تیرہ تعداد پیش کی ہے اس کے تعلق سے عرض ہے کہ:

امام ابن عدی کی جرح کے بارے میں وضاحت کی جاچکی ہے اس کے بعد باقی بچے 12۔

امام عقیلی کی ضعفاء کا حوالہ بھی کالعدم ہے کیونکہ انہوں نے اسے ضعفاء میں نقل کرنے کے بعد اپنا کوئی فیصلہ نہیں پیش کیا ہے بلکہ ان سے متعلق جرح وتوثیق دونوں طرح کی بات نقل کی ہے آپ فرماتے ہیں:
عبد الرحمن بن معاوية أبو الحويرث حدثنا محمد بن أحمد قال: حدثنا العباس قال: سمعت يحيى قال: أبو الحويرث ليس يحتج بحديثه. حدثنا محمد بن إسماعيل قال: حدثنا الحسن بن علي، ح وحدثنا عبد الله بن أحمد قال: حدثنا عباس بن عبد العظيم، ح وحدثنا زكريا بن يحيى قال: حدثنا محمد بن المثنى قالوا: حدثنا بشر بن عمر قال: سألت مالكا عن أبي الحويرث، فقال: ليس بثقة، قال عبد الله: قال أبي: روى عنه سفيان وشعبة، وأنكر أبي هذا من قول مالك[الضعفاء الكبير للعقيلي: 2/ 344]

بلکہ غور کیجئے کہ امام عقیلی نے ان سے متعلق جرح نقل کرنے کے بعد اخیرمیں امام احمد سے اس پرنکیر نقل کی ہے اوراس میں اس بات کا بھی احتمال ہے کہ امام عقیلی ان کی تضعیف کو غیرمعتمدسمجھتے ہیں۔

دراصل ضعفاء کے مصنفین اگرکسی راوی کو ضعفاء میں نقل کردیں تو اس کا یہ لازمی مطلب نہی ہوتا کہ ان کی نظر میں یہ راوی ضعیف ہی ہے بلکہ ضعفاء کے مصنفین ثقہ رواۃ کا تذکرہ بھی ضعفاء میں یہ بتانے کے لئے کرتے ہیں کہ ان پرجرح بھی ہوئی ہے۔
اس لئے ثابت شدہ توثیق کے خلاف اس طرح کے حوالے غیرمسموع ہیں ۔
اب بچے 11

امام ابن الجوزی کی ضعفاء کا حوالہ بھی اس قبیل کا ہے ، آپ فرماتے ہیں:

عبد الرحمن بن معاوية أبو الحويرث الرزقي المديني يروي عن ابن عباس قال مالك والنسائي ليس بثقة وقال يحيى والرازي لا يحدث بحديثه وقال مرة ثقة وقال أحمد روى عنه سفيان وشعبة وانكر قول مالك قال المصنف قلت وثم آخران يقال لهما عبد الرحمن بن معاوية لا نعرف فيهما طعنا [الضعفاء والمتروكين لابن الجوزي: 2/ 100]
اب بچے 10

امام ساجی نے کس انداز میں انہیں ضعفاء میں ذکر کیا ہے یہ نامعلوم ہے لہذا یہ حوالہ بھی مخدوش ہے۔
اب بچے9

امام ذہبی نے صیغہ تمریض سے تضعیف کا ذکر کیا اوراس کے بعد آنے والے راوی عبدالرحمن بن معقل کی توثیق بھی صیغہ تمریض سے ذکر کی ہے اور آپ کاشف میں صیغہ تمریض سے تضعیف یا توثیق کا ذکر کریں تو یہ اشارہ ہوتا ہے کہ یہاں تضعیف یا توثیق معتبرنہیں ہے۔

چنانچہ علامہ البانی رحمہ اللہ ایک مقام پر فرماتے ہیں:
ولذلك أشار الذهبي في " الكاشف " إلى أن التوثيق المذكور غير موثوق به، فقال : " وثق "[سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة 3/ 377]۔
علامہ البانی کی اس عبارت سے معلوم ہواکہ امام ذہبی جب ''وثق '' کہیں تو اس بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ اس راوی کی جوتوثیق کی گئی ہے وہ غیر معتبرہے ۔
یہی معاملہ تضعیف میں صیغہ تمریض کا بھی ہونا چاہئے۔
اب بچے 8

ابن الملقن اور امام ہیثمی بھی ناقل ہی ہیں ۔

اب اس کے بعد مزید وضاحت کی ضرورت نہیں

متعارض جرح وتعدیل میں موازنہ کے وقت ایک اہم بات ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ ناقد کے مقابلہ میں ناقد ہی کا قول پیش کریں نہ کہ ناقل کا ۔
دراصل بعض محدثین وہ ہوتے جو ازخود نقد کرتے ہیں جبکہ بعض محدثین خود نقد نہیں کرتے بلکہ دوسروں کے نقد پر اعتماد کرتے ہیں ، اوربعض محدثین یہ دونوں کام کرتے ہیں یعنی کہیں خود نقد بھی کرتے ہیں اورکہیں نقل پر اعتماد کرتے ہیں ۔

لہٰذا ناقدین کے خلاف ناقلین کے اقوال نہ پیش کئے جائیں اور اس طرح ان ناقدین کے بھی اقوال نہ پیش کئے جائیں جنہوں نے بجائے خود نقد نہ کرتے ہوئے دوسروں کے نقد کی پیروی کی ہے۔

اسی طرح یہ بات بھی پیش نظر ہے کہ متقدمین کی بات متاخرین کے بالمقابل زیادہ قابل اعتبار ہے۔
اسی طرح متشددین کی جرح معتدل موثقین اور متشددین کی توثیق کے خلاف کمزورہے۔

 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top