• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عذاب قبر برحق ہے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حديث نمبر :235
خلاصہء درس : شیخ ابوکلیم فیضی الغاط
بتاریخ :13/ ربیع الاول 1435 ھ، م 14،جنوری 2014م
عذاب قبر!!!

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنَخْلٍ لِبَنِي النَّجَّارِ فَسَمِعَ صَوْتًا فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا قَبْرُ رَجُلٍ دُفِنَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنْ لَا تَدَافَنُوا لَدَعَوْتُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُسْمِعَكُمْ عَذَابَ الْقَبْرِ۔

صحیح ابن حبان:2883، مسند احمد3/201۔
ترجمہ : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا گزر بنو نجار کے ایک کھجور کے باغ سے ہوا ، وہاں آپ نے ایک آواز سنی ، تو صحابہ سے سوال کیا : یہ کیا ہے ؟ صحابہ نے جواب دیا کہ یہ ایک شخص کی قبر ہے جسے عہد جاہلیت میں دفن کیا گیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ تم لوگ مردے دفن کرنا ترک کردو گے تو میں اللہ تعالی سے دعا کرتا کہ تمہیں بھی وہ عذاب قبر سنا دے جو مجھے سنایا ہے ۔

{ مسند احمد ، صحیح ابن حبان } ۔
تشریح :
عذاب قبر بر حق اور اہل سنت و جماعت کے عقیدے کا ایک جزء ہے ، اس سلسلے میں وارد حدیثیں متواتر اور شک و شبہ سے بالاتر ہیں، بلکہ قرآن مجید کی بعض آیتوں سے بھی عذاب قبر کا ثبوت ہوتا ہے-

چنانچہ فرعون سے متعلق ارشاد باری تعالی ہے کہ :

وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ (45) النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ (46) المومن۔

اور فرعونیوں پر برا عذاب الٹ پڑا ، آگ ہے جس کے سامنےیہ صبح و شام لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی حکم ہوگا کہ فرعونیوں کو سخت ترین عذاب میں ڈالو ۔
یہی وجہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم صحابہ کو عذاب قبر سے بکثرت متنبہ کیا کرتے تھے ،ایک بار آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسے ہی ایک موقعہ پر جو زیر بحث حدیث میں وارد ہے فرمایا :


آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

یہ امت اپنی قبروں میں آزمائی جائے گی ، اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ تم لوگ اپنے مردے دفن کرنا چھوڑ دو گے تو میں اللہ تعالی سے دعا کرتا کہ جو عذاب قبر میں سنتا ہوں وہ تمہیں بھی سنا دے ، پھر اس کے بعد آپ نے صحابہ کرام کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا : عذاب قبر سے اللہ کی پناہ چاہو ، صحابہ نے کہا : ہم عذاب قبر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں ، آپ نے فرمایا : عذاب قبر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہو ، صحابہ نے کہا : ہم عذاب قبر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں ، آپ نے پھر فرمایا : عذاب قبر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہو ، صحابہ نے عرض کیا : ہم عذاب قبر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں ، آپ نے فرمایا : ظاہری و پوشیدہ ہر فتنے سے اللہ تعالی کی پناہ چاہو ، صحابہ نے کہا : ہم ظاہر وپوشیدہ ہر فتنے سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں ، آپ نےفرمایا : دجال کے فتنے سے اللہ تعالی کی پناہ چاہو ، صحابہ نے کہا : ہم دجال کے فتنے سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں ۔

{ صحیح مسلم وغیرہ بروایت زید بن ثابت } ۔
اس حدیث سے عذاب قبر کی شناعت اور اس سے بچنے کی فکر کا اندازہ ہوتا ہے ،چنانچہ ہر قسم کے فتنے من جملہ دجال کے فتنے سے بچنے کیلئے تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک ایک بار پناہ مانگنے کے لئے کہا جبکہ عذاب قبر سے تین بار کہا ۔

اہل سنت و جماعت کے عقیدے کے مطابق عذاب قبر اسی دنیاوی قبر میں موجود جسم کو بھی ہوتا ہے صرف روح ہی کے ساتھ عذاب خاص نہیں ہے جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے ، کیونکہ روح قبر میں نہیں ہوگی بلکہ وہ علیین و سجین میں ہوتی ہے ، البتہ جسم خاکی کے ساتھ اس کا ایک گونہ تعلق جوڑ دیا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے قبر کے عذاب کی آواز سنی ، نیز عذاب قبر کی جو شکلیں حدیثوں میں وارد ہیں ان سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ برزخ میں عذاب صرف روح کے ساتھ ہی خاص نہیں ہے بلکہ اس جسم خاکی کو بھی اس کا حصہ ملتا ہے ، جیسے" کافر و منافق مرد کے کندھے پر لوہے کے گرزے اتنی زور سے مارا جاتا ہے کہ جب وہ چیختا ہے تو اس کے چیخنے کی آواز جن و انس کے علاوہ سبھی چیزیں سنتی ہیں "۔

{ صحیح بخاری : 1338 – صحیح مسلم : 2870، بروایت انس } ۔
"پھر زمین اس قدر تنگ ہوجاتی ہے کہ اس کی پنسلیاں ایک دوسرے کے آر پار ہو جاتی ہیں" ۔

{ سنن الترمذی : 1071 ، بروایت ابو ہریرہ } ۔
"پھر آسمان سے ایک ندا دینے والا ندا دیتا ہے کہ اس نے جھوٹ بولا ہے ، اس کے لئے آگ کا بستر بچھا دو ، اسے آگ کا لباس پہنا دو ، اس کی طرف آگ کا دروازہ کھول دو جس سے جہنم کے آگ کی گرمی اور لو اس کی طرف آتی ہے اور قبر اس قدر تنگ کردی جاتی ہے کہ اس کی ہڈیاں ایک دوسرے میں داخل ہوجاتی ہیں ، پھر اس پر ایک اندھا اور بہرا فرشتہ مسلط کردیا جاتا ہے جس کے ہاتھ میں لوہے کا ایک گرز ہوتا ہے کہ اگر اس گرز کو کسی پہاڑ پر مارا جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہوجائے ، اس ضرب سے مردہ اتنی زور کی چیخ مارتا ہے کہ جن و انس کے علاوہ مشرق ومغرب کی ساری چیزیں سنتی ہیں ، اس مار کے اثر سے وہ مٹی ہوجاتا ہے ، پھر اس کے جسم میں روح دوبارہ واپس کی جاتی ہے "۔

{ سنن ابو داود : 4753 – سنن النسائی :4/78 – سنن ابن ماجہ : 1549 ، بروایت براء } ۔
یہ ساری حدیثیں اصول محدثین پر صحیح ہیں ۔ اس قسم کی دیگر متعدد حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عذاب جسم فانی پر بھی ہوتا ہے ، جس سے پناہ مانگنے کا تاکیدی حکم ہے ۔

فوائد :
1) عالم برزخ کا ایک حصہ عذاب قبر جس پر ایمان لانا واجب ہے ۔

2) نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خصوصیت کہ اللہ تعالی آپ کو ان چیزوں کا مشاہدہ اور ان کے سماع کا خاصہ عطا کیا تھا ، جو عام لوگوں کو حاصل نہیں ہے ، لیکن ضروری ہے کہ کسی خاصہ کو ثابت کرنے کے لئے صحیح حدیث موجود ہو ۔

3) نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی آمد سے قبل جو لوگ زمانہ جاہلیت میں وفات پا چکے ہیں ان پر بھی عذاب ہے ۔

4) ہر تشہد میں عذاب قبر ، عذاب جہنم اور دجال کے فتنے سے پناہ مانگنا تاکیدی امر ہے ۔

ختم شدہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعا !!!
1794657_605280496233481_1282654163_n.jpg


اللہ تعالی ہم سب کو عذاب قبر سے بچائے۔ آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1606883_605827182845479_744435780_n (1).jpg



قبر میں جنت و جہنم کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے !


صحابی جلیل عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تم میں سے جب کوئی مرتا ہے تو اسے صبح و شام اس کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اگر وہ جنتی ہے تو اسے جنتیوں والے محلات دکھائے جاتے ہیں اور اگر جہنمی ہے تو جہنمیوں والا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے ، اور اسے بتایا جاتا ہے یہ ہے تیری رہائش گاہ اللہ تعالی قیامت والے روز تجھے یہاں بھیجے گا ۔


صحيح مسلم

اللہ تعالی ہمیں عذاب قبر سے بچائے۔ اللہ تعالی ہمیں ان لوگوں میں شمار کرے جن کو صبح و شام جنت کے محلات قبر میں دکھائے جاتے ہیں۔

آمین یا رب العالمین

 
Last edited:

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
Untitled_1.gif
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس سے محفوظ رکھے۔آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11193268_544316595706606_4694318746030892588_n.jpg



مرتے ھی معاملہ شروع :

عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال: " إن أحدكم إذا مات عرض عليه مقعده بالغداة والعشي إن كان من أهل الجنة فمن أهل الجنة وإن كان من أهل النار فمن أهل النار فيقال هذا مقعدك حتى يبعثك الله يوم القيامة.


(صحیح البخاری،بابالمیت یعرض علیہ، 1313)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12241394_751892811583127_3403361187327608601_n.jpg


السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ


عزیزقارئین اس صحیح حدیث میں انتہائی واضح الفاظ میں ’’نَم کَنُومَة, العُرُوس‘‘یعنی دلہن کی طرح سو جا کے الفاظ ہیں جو صحیح بخاری میں ’’ فَنَم صالحا‘‘ /سو جا۔۔کہ ہیں ۔

باب :۱۰۔باب الصلاة النساءمع الرجال فی الکسوف/

سورج گرہن میں عورتوں کا مردوں کے ساتھ نماز پڑھنا۔۔حدیث نمبر ۱۰۵۳میں اور صحیح مسلم باب ما عُرِض عَلیٰ النبی ﷺ فی الصلاة الکسوف من امر الجنة و النار/نماز کسوف کے وقت جنت اور دوزخ کے متعلق نبی ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا۔۔۔حدیث نمبر ۲۱۰۳۔۔۔تفصیل لکھنے سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ضعیف یا من گھڑت حدیث نہیں ہے۔۔۔اور یقینا جسم پر ہی اس کا اطلاق ہو سکتا ہے کیونکہ روح کو کسی برزخی قبر میں تو نہیں سلایا جا سکتا۔۔۔اسی لئے ہم کہتے ہیں مردے پر ثواب و عذاب کو سمجھنے کے لئے بہترین دلیل نیند ہے جسے موت سے تعبیر بھی گیا ہے مثلا سوتے وقت ہم پڑھتے ہیں اللھم باسمک ’’اموت‘‘ و ’’احیا‘‘۔۔یعنی خود نبی ﷺ نے نیند کو موت سے تعبیر کیا ہے۔۔۔آگے زمین کے دبانے کا ذکر ہے اس سے بھی صاف ظاہر ہے کہ یہ جسم اور زمینی قبر کی بات ہے ورنہ اگر اسے روح سے متعلق تسلیم کیا جائے تو جنت میں روح کو زمین میں دفن ماننا پڑے گا حالانکہ نیک روح تو جنت میں درخت سے لٹکی ہوتی ہے۔۔۔کیپٹن عثمانی کو ماننے والے بھائیوں کیا امام بخاری امام مسلم امام ترمزی اور باقی محدثین سب مردہ پرست یا قبر پر ست تھے جیسا کہ آپ باقی آئمہ کو کافر و مشرک سمجھتے ہیں؟اللہ کے لئے اندھی تقلید چھوڑ کر قرآن و حدیث کو ویسے سمجھیں جیسے صحابہ تابعین۔۔۔۔نے سمجھا۔
 
Top