جی محترم بھائی میں نے آج کلاس شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے
کلاس کی کچھ ترتیب پی ایم کی ہے جلدی طے ہو جائے تاکہ شروع کیا جا سکے
باقی بھائیوں سے بھی مشوری چاہیے مثلا
1-تدریس کا ایک ہی دھاگہ بنانے کی بجائے تین تین اسباق کی تدریس کا علیحدہ دھاگہ شروع کیا جائے تاکہ ایک تو سبق ڈھونڈنے میں مشکل نہ ہو اور دوسرا بعد میں آنے والے سٹوڈنٹ آسانی سے پچھلے دھاگہ میں پڑھتے رہیں اور پرانے اگلے داھاگہ میں منتقل ہوتے جائیں
2-میں پہلے ہر تدریس کے دھاگہ میں پہلی تین پوسٹوں میں ترتیب وار تین اسباق کے اقتباسات لے کر اسکی حسب ضرورت وضاحت کر دوں پھر چوتھی پوسٹس سے اس پر عمومی سوال و جواب شروع ہو جائے تاکہ بعد میں آنے والا اگر سب سے پہلے بنیادی وضاحت دیکھنا چاہے تو اسکو ہر چیز گڈ مڈ نظر نہ آئے
3-ایک پی ایم گفتگو کا دھاگہ بھی تمام طلباء کے ساتھ شروع کیا جائے تاکہ وہاں وہ کھل کر ایسے سوال یا مشورے دے سکیں جو اوپن فورم پر دینے سے جھجکتے ہوں تاکہ اسکی روشنی میں کلاس کی تدریس کو بہتر بنایا جا سکے
تمام طلباء و طالبات اس پر رائے دے دیں جزاکم اللہ خیرا