• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علامہ احسان الٰہی ظہیر کی شہادت (ان شاء اللہ) میں رافضیوں کا ممکنہ کردار

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104

علامہ احسان الٰہی ظہیر کی شہادت (ان شاء اللہ) میں رافضیوں کا ممکنہ کردار


ایک دن ایرانی شیعہ علماء میں سے ایک بڑا شیعہ عالم جو کہ ایک شیعہ' آیت' تھا شیخ احسان سے ملنے ان کے گھر پر گیا ۔ آیت اللہ نے شیخ احسان کی کتاب 'البابیہ والبہائیہ' پر خمینی کی خوشی کا اظہار کیا اور شیخ احسان کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔
شیخ احسان نے اس آدمی سے جو کہ خمینی کا بھیجا ہوا تھا سے کہا کہ " تم اپنی کتابوں سے صحابہ کی کردارکشی ختم کیوں نہیں کر دیتے؟" شیخ کے پاس ایک خرید شدہ کتا ب تھی وہ آدمی خاموش تھا پھر گویا ہوا "صحابہ کی کیا کردارکشی ہے جو اس کتاب میں پائی جاتی ہے؟"
کتاب کا نام تھا وصول الخیار الا اصول الخبار مصنفہ حسین الاملی۔ شیخ احسان نے کتاب کا صفحہ نمبر 168 کھولا جہاں یہ درج ہے "ہم ان پر لعنت کر کے اور (محبان صحابہ) سے نفرت کر کے تقرب حاصل کرتے ہیں "
اس کے بعد اس شیعہ نے خمینی کا ایک خط شیخ احسان کے حوالے کیا اور اس سے پہلے کہ وہ خط پڑھتے سوال کیا "آپ کا خمینی کے بارے میں کیا خیال ہے؟"
شیخ احسان نے فرمایا: "میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اس کی زندگی طویل ہو"
شیعہ نے شیخ احسان کی بات کاٹتے ہوئے ان کو اپنی بات مکمل کرنے سے پہلے روکتے ہوئے کہا: "آپ ہمارے ساتھ بے تکلف ہیں لہٰذا اپنی ایمان دارانہ رائے دیجئے"
شیخ احسان نے فرمایا:
"مجھے میری بات مکمل کرنے دو
میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اس کی زندگی طویل ہو اور اس کو اپنی جنگ جاری رکھنے دے حتیٰ کہ اللہ اس سے حساب لے لے اور مسلمان اس کے شر سے محفوظ ہو جائیں"۔
شیعہ نے کہا " یہ تو دشمنی ہے"۔ پھر یہ ملاقات ختم ہو گئی۔ (1)
ان (شیخ احسان الٰہی ظہیر)کو اکثر دھمکیاں دی جاتی تھیں اور ان کے خون کو ایک بار خمینی کی طرف سے مباح ٹہرایا گیا جس نے کہا " جو کوئی مجھے احسان الٰہی ظہیر کا سر لا کر دے گا اس کو 200،000 ڈالر انعام دیا جائےگا" (2)
شیخ عبدالعزیز القاری نے فرمایا
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جس طرح وہ رافضیوں کے ساتھ سخت معاملہ رکھتے تھے کہ پیش آئندہ مشکلات کے باوجودوہ ان کے قتل پر اثراندار ہوئے (3)
شیخ ابوبکر الجزائری نے فرمایا:
مجھ سے معلم، داعی اور مصلح احسان الٰہی ظہیر کے متعلق سوال کیا گیا تو میں اپنے علم کی بنا پر کہتا ہوں کہ وہ ایک نیک طالب علم تھے جنہوں نے اسلامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور شریعہ کالج میں میرے تفسیر کے دروس میں شرکت کی اور وہ تعلیم کے دوران میرے ساتھ تھے۔
مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اللہ کی خاطر غیرت کھانے والے تھے لہٰذا انہوں نے ایک کتاب لکھی جس میں انہوں‌نے شیعہ کو شرمسار کیا اور ان کی گندگی اور نفاق کو آشکارکیا۔ لہٰذا انہوں نے اہل السنہ والجماعت کے خلاف ایک منصوبہ بنایا اور جب شیخ احسان کا مقالہ شائع ہوا انہوں نے شیخ احسان کے قتل کی سازش کی اور شیخ احسان کی وفات شہید کے طور پر ہوئی۔ اللہ ہمیں ہدایت یافتہ شہداء کے ساتھ اکٹھا کرے (4)

------------------------------------------------------------------------
(1) شیخ عبداللہ المواصلی سے انٹرویو، 1419 ہجری کویت میں
(2) شیخ عابد الٰہی ظہیر سے انٹرویو: 15/4/1419
(3) شیخ ڈاکٹرعبدالعزیز القاری سے انٹرویو 9/12/1419 ہجری مدینہ میں ظہر کے بعد
(4)شیخ جزائری کے طرف سے صاحب مقالہ کو دیا گیا سٹیمپ شدہ خط جب وہ مدینہ میں شیخ سے ملے تاریخ: 18/5/1419
ماخوذ از انگریزی ترجمہ: The life of sheikh Ihsan Elahi Zaheer
عربی مقالے کا پورا نام: شیخ احسان الہی ظہیر: منہجہ و جہدہ فی التقریر العقیدہ و رد علی الفراق المخلفہ
محقق: ڈاکٹر علی بن موسیٰ الظہرانی
 

اللہ دتہ

مبتدی
شمولیت
اگست 08، 2018
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
10
علامہ صاحب کا حسب نصب پتا لگ سکتا ہے؟
بعض عرب جو ہند میں آئے وہ بھی شیخ کہلوایے تھے اور بعض مقامی نو مسلم بھی شیخ کہلوائے تھے۔ کیا کوئی بھائی بتا سکتا ہے یہ مقامی تھے یا عرب شیخ تھے؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
علامہ صاحب کا حسب نصب پتا لگ سکتا ہے؟
بعض عرب جو ہند میں آئے وہ بھی شیخ کہلوایے تھے اور بعض مقامی نو مسلم بھی شیخ کہلوائے تھے۔ کیا کوئی بھائی بتا سکتا ہے یہ مقامی تھے یا عرب شیخ تھے؟
مقامی!
مزید تھوڑا سا یہاں ملاحظہ فرمائیں!
https://ur.wikipedia.org/wiki/احسان_الہی_ظہیر
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
یہاں اس بات کا جواب نہیں ہے جو میں نے پوچھی تھی۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی!
شائد آپ کو یک لفظی جواب یعنی "مقامی" سے اندازہ نہیں ہوا... تاہم دو لفظی جواب ملاحظہ کیجیئے!
"مقامی شیخ"
اب اس دو لفظی جواب کی وضاحت ملاحظہ کیجیئے!
علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کے آباؤ اجداد عرب سے ہجرت کر کے نہیں آئے تھے بلکہ برصغیر کے ہی قدیم رہائشی تھے اور شیخ کہلاتے تھے... گویا کہ مقامی شیخ.
 

اللہ دتہ

مبتدی
شمولیت
اگست 08، 2018
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
10
اب جو شیخ عرب تاجروں کے ساتھ آئے تھے وہ تو بعد میں مقامی ہی بنے گے آپ دلیل کے ساتھ بتائے اگر وہ مقامی ہیں تو پھر ان کے اجداد ہندو تھے یا سکھ؟؟
دلیل کے ساتھ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
برصغیر میں ’شیخ برادری‘ مشہور ہے علامہ صاحب کا تعلق بھی اسی برادری سے تھا۔
اس برادری کی اصل کیا ہے؟ اور انہیں شیخ کیوں کہا جاتا ہے ؟ یہ مقامی تھے یا پھر عرب سے آئے ؟ ان تفصیلات کے متعلق اللہ اعلم۔
 

اللہ دتہ

مبتدی
شمولیت
اگست 08، 2018
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
10
برصغیر میں ’شیخ برادری‘ مشہور ہے علامہ صاحب کا تعلق بھی اسی برادری سے تھا۔
اس برادری کی اصل کیا ہے؟ اور انہیں شیخ کیوں کہا جاتا ہے ؟ یہ مقامی تھے یا پھر عرب سے آئے ؟ ان تفصیلات کے متعلق اللہ اعلم۔
یہاں بر صغیر میں دو قسم کی شیخ برادریاں ہیں ایک وہ عرب تاجروں کی اولادیں ہیں اور دوسری یہاں کے لوکل ہندو، سکھ اور دیگر غیر مسلم جو مسلمان ہونے پر الشیخ کہلوائے گئے بعد میں شیخ بن گئے اور ایک نئی ذات متعارف ہو گئی
 
Top