• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماء کرام کے دینی مکتبوں کی طرف علمی سفر!ایک پیغام!

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
ما شاء اللہ، کیا بات ہے۔ منہ میں پانی آ گیا!
کیا شیخ بدیع الدین رحمہ اللہ کا مکتبہ ابھی بھی موجود ہے، اگر ہاں تو کس کے حوالے ہے؟ اور یہ کہاں پر واقع ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخ صاحب آپ نے اتنی قیمتی کتابیں لکھ ڈالیں اور ابھی تک بتایا بھی نہیں۔
ہمیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟
ہو سکے تو انٹرنیٹ پر ہی لگا دیں، مہربانی ہو گی!
جزاک اللہ خیرا
جی محترم ابھی بھی وہی آب و تاب سے موجود ہے شائقین کے لئے اس کے دروازے کھلے رہتے ہیں اور پوری دنیا سےلوگ اس سے استفادہ مسلسل کرتے رہتے جو کوئی مخطوطات یا کسی دوسری کتاب کی فوٹو کاپی کروانا چاہے اس کو بھی اجازت دی جاتی ہے
نیو سعید آباد ،حیدر آباد سندھ میں واقع ہے پہلے اس کی بلڈنگ پرانی تھی لیکن اب نئی بلڈنگ بن گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ ضرور زمانہ طالب علمی کی لکھی ہوئی مذکورہ کتب میں سے بعض طبع ہو چکی ہیں مثلا
بالوں کے احکام
اس کا نام بالوں کا معاملہ کے نام سے طبع ہوئی ہے اس میں انسانی بالوں کے ١٣٧ مسائل جمع کئے گئے ہیں ۔
کچھ کمپوزنگ کروا کے رکھی ہوئی ہیں لیکن اب وہ کمپوزنگ محفوظ نہیں رہی شاید کوشش کرنے سے مل جائے ۔
باقی مخطوطات ہی ہیں ۔
اگر ان تمام کتب اور زمانہ طالب علمی کے بعد لکھی ہوئی دیگر کتب کے لکھنے میں اخلاص ہے تو ضرور دنیا فائدہ اٹھائے گی ان شاء اللہ ۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
کیا بالوں کے احکام انٹرنیٹ پر موجود ہے؟
اور اس ویڈیو میں شیخ کا چہرہ کیوں نہیں دکھایا گیا۔ پوری تقریر کے دوران کیمرہ لوگوں کی طرف ہی رہا؟؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
پہلی بات کہ شیوخ کے مکاتب میں موجود ان کتابوں کا قیمت کا اندازہ تو ممکن ہے جو شائع ہوتی ہیں، مگر ان قدیم کتابیں، قلمی نسخے اور مخطوطات قیمت بیش قیمت ہیں!! اور ان کتابوں کا یک جگہ میسر آجانا بھی انمول خدمت ہے۔ اللہ ہمارے ان شیوخ کو اس کا بہترین اجر دے!! آمین!!
دوسری بات یہ کہ شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمۃاللہ علیہ کسی بھی حوالہ سے تصویر کے جواز کے قائل نہ تھے، لہذا وہ اپنی تصویر کشی کی اجازت نہ دیا کرتے تھے۔ شیخ کا ایک درس بھی اس موضوع پر موجود ہے۔
ہمیں بھی شیخ بدیع الدین کی تصویر جو ان کی اجازت کے بغیر آہی گئی ہے تو اس کی تشہیر سے گریز کریں!!
اور یہ تھریڈ علماء کے مکاتب پر شروع ہوا ہے اسے اسی بات کے لئے خاص رہنا چاہئے!!
جزاک اللہ !!
 
shining star

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
53
پوائنٹ
0
خضر بهائی ارشاد السالک ابن القیم رحمه الله کی کتاب نهین بلکه ان کی ابن یعنی ابراهیم بن ابن القیم کی هی . ابن القیم سی مراد عند الاطلاق محمد بن ابی بکر بن ایوب بن قیم هوتی هین جو که مؤلف کتاب مذکور کی والد هین
 
رانا اویس سلفی

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
387
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
109
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
پہلی بات کہ شیوخ کے مکاتب میں موجود ان کتابوں کا قیمت کا اندازہ تو ممکن ہے جو شائع ہوتی ہیں، مگر ان قدیم کتابیں، قلمی نسخے اور مخطوطات قیمت بیش قیمت ہیں!! اور ان کتابوں کا یک جگہ میسر آجانا بھی انمول خدمت ہے۔ اللہ ہمارے ان شیوخ کو اس کا بہترین اجر دے!! آمین!!
دوسری بات یہ کہ شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمۃاللہ علیہ کسی بھی حوالہ سے تصویر کے جواز کے قائل نہ تھے، لہذا وہ اپنی تصویر کشی کی اجازت نہ دیا کرتے تھے۔ شیخ کا ایک درس بھی اس موضوع پر موجود ہے۔
ہمیں بھی شیخ بدیع الدین کی تصویر جو ان کی اجازت کے بغیر آہی گئی ہے تو اس کی تشہیر سے گریز کریں!!
اور یہ تھریڈ علماء کے مکاتب پر شروع ہوا ہے اسے اسی بات کے لئے خاص رہنا چاہئے!!
جزاک اللہ !!
میں نے لنک ڈلیت کر دیا ہے ۔۔۔ توجہ دلانے کا شکریہ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
خضر بهائی ارشاد السالک ابن القیم رحمه الله کی کتاب نهین بلکه ان کی ابن یعنی ابراهیم بن ابن القیم کی هی . ابن القیم سی مراد عند الاطلاق محمد بن ابی بکر بن ایوب بن قیم هوتی هین جو که مؤلف کتاب مذکور کی والد هین
جزاکم اللہ بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔
آپ کی بات بالکل درست ہے یہ کتاب إرشاد السالک إلی حل ألفیۃ ابن مالک حافظ محمد بن أبی بکر ابن قیم الجوزیۃ المتوفى سنة ٧٥١هـ کے بیٹے برہان الدین إبراہیم بن محمد بن أبی بکر ابن قیم الجوزیۃالمتوفی سنۃ ٧٩٧هـ کی ہی ہے ۔
اس شرح کا خاصہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس میں قرآنی آیات سے بہت زیادہ استشہاد کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اسی طرح بعض مسائل کی تشریح و توجیہ میں نحوی پہلو کے ساتھ ساتھ شرعی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔
اسی طرح محقق کتاب نے مقدمہ میں ابن عقیل کی شرح اور ابن مالک کے بیٹے (جو کہ ابن الناظم کے نام سے مشہور ہے )کی الفیۃ پر شرح ، ان تینوں شروح کا تیں مقامات سے موازنہ پیش کیا ہے جس سے ابن القیم کی اس شرح کی اہمیت و افادیت واضح ہوتی ہے ۔
مدارس میں الفیۃ یا شرح ابن عقیل کی تدریس کرنے والے اساتذہ کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے ۔
 
Top