• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علی بن جعد سے منسوب دو اقوال

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم

امید ہے تمام برادران خیریت سے ہوں گے

شیخ زبیر علی زئی رح کی کتاب تعداد رکعات قیام رمضان کا تحقیقی جائزہ میں شیخ صاحب نے علی بن جعد کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ثقہ علی الراجح ہیں مگر وہ حضرت عثمان رض پر بہت تنقید کرتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے برا نہیں لگتا کہ معاویہ رض پر اللہ عذاب کرے

علی بن جعد سے منسوب دو روایات مجھے سیر اعلام نبلاء میں بھی ملی ہیں - پہلی والی تو یہی ہے ۔ دوسری تاریخ بغداد میں بھی موجود ہے

قال أحمد بن إبراهيم الدورقي : قلت لعلي بن الجعد : بلغني أنك قلت : ابن عمر ذاك الصبي ، قال : لم أقل ، ولكن معاوية ما أكره أن يعذبه الله .

[ ص: 465 ] وقال هارون بن سفيان المستملي : كنت عند علي بن الجعد ، فذكر عثمان ، فقال : أخذ من بيت المال مائة ألف درهم بغير حق ، فقلت : لا والله ، ما أخذها إلا بحق .

کیا یہ روایات صحیح سند کے ساتھ مروی ہیں؟

کیا علی بن جعد کو ثقہ مانا جاتا ہے کہ نہیں؟

شکریہ
 

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمه الله وبرکاته

محترم @اسحاق سلفی بھائی

برائے مہربانی روشنی ڈال دیں

شکریہ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
شیخ زبیر علی زئی رح کی کتاب تعداد رکعات قیام رمضان کا تحقیقی جائزہ میں شیخ صاحب نے علی بن جعد کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ثقہ علی الراجح ہیں
السلام علیکم
(تعداد رکعات قیام رمضان ) کا وہ صفحہ بتائیں جہاں ابن الجعد کا ذکر ہے ۔
 

محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116
قَالَ: ما جعله سيدا؟ أَخْبَرَنَا العتيقي، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُوسُف بْن أَحْمَد، قَالَ: حَدَّثَنَا العقيلي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَد بْن الحسين، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَد بْن إِبْرَاهِيم الدورقي، قَالَ: قلت لعلي بْن الجعد: بلغني أنك قلت: ابن عُمَر ذاك الصبي؟ قَالَ: لم أقل، ولكن معاوية، ما أكره أن يعذبه اللَّه عَزَّ وَجَلَّ الأزهري، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْن العباس، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بكر مُحَمَّد بْن هارون بْن حميد بْن المجدر، قَالَ: حَدَّثَنَا هارون بْن سُفْيَان المستملي، المعروف بالديك، قَالَ: كنت عند علي بْن الجعد، فذكر عُثْمَان بْن عفان، فقال: أخذ من بيت المال مائة ألف درهم بغير حق.
الکتاب:تاریخ البغداد ت بشار جلد۱۳ پیج۲۶۱
قَالَ أَحْمَدُ بنُ إِبْرَاهِيْمَ الدَّوْرَقِيُّ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بنِ الجَعْدِ: بَلَغَنِي أَنَّكَ قُلْتَ: ابْنُ عُمَرَ ذَاكَ الصَّبِيُّ.
قَالَ: لَمْ أَقُلْ، وَلَكِنَّ
مُعَاوِيَةَ مَا أَكْرَهُ أَنْ يُعَذِّبَهُ اللهُ
الكتاب: سير أعلام النبلاء ط الرسالة جلد۱۰ پیج ۴۶۴
وقال الجوزجاني متشبث بغير بدعة زائغ عن الحق وقال أحمد بن إبراهيم الدورقي قلت لعلي بن الجعد بلغني انك قلت بن عمر ذاك الصبي قال لم أقل ولكن معاوية ما أكره أن يعذبه الله
الكتاب: تقريب التهذيب جلد۷ پیج۲۹۱
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
محترم بھائی محمد فراز مجھے شیخ زبیر علی ؒ کی وہ عبارت چاہیئے جو محترم قاضی صاحب نے نقل کی ہے
باقی اسماء الرجال کی کتب الحمد للہ موجود ہیں ؛
 

محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116
محترم بھائی محمد فراز مجھے شیخ زبیر علی ؒ کی وہ عبارت چاہیئے جو محترم قاضی صاحب نے نقل کی ہے
باقی اسماء الرجال کی کتب الحمد للہ موجود ہیں ؛
شیخ صاحب میرے علم کے مطابق قاضی صاحب نے جو عبارت نقل کی ہے اور جس کتاب کا حوالہ دیا ہے انہوں نے شاہد کتاب کا نام غلط دیا ہے کیونکہ شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے یہ بات اس کتاب میں نہیں لکھی بلکہ اس سے ملتی جلتی عبارت یہ ہے
upload_2016-11-16_19-43-51.png

کتاب اوکاڑوی کا تعاقب پیج ۶۵
قاضی صاحب نے کتاب کا نام غلط لکھا ہے باقی وہ اب خود بتائے گے
 

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

یہ صفحہ 77 پر ہے۔

مجھ اسکین لگانا نہیں آتا
اس وجہ سے وہ نہیں لگا سکتا
تاہم شیخ رح نے یہ الفاظ لکھے ہیں

"تاہم علی بن الجعد (ثقہ علی الراجح) پر بذات خود جرح ہے ۔ علی ابن الجعد مذکور سیدنا عثمان رض پر سخت تنقید کرتا تھا وہ کہتا تھا : مجھے یہ برا نہیں لگتا کہ اللہ معاویہ رض کو عذاب دے"
 

محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116
قاضی صاحب یہ لے ہاں موجود ہے اسی کتاب میں شیخ اسحاق صاحب یہ لے
upload_2016-11-16_22-13-26.png
 
Top