• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمران خان پر توہین رسالت ﷺ کا الزام عائد فوراََ معافی مانگیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
عمران خان پر توہین رسالت ﷺ کا الزام عائد فوراََ معافی مانگیں ، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

منگل‬‮ 3 جنوری‬‮ 2017 | 11:51

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر توہین رسالت ﷺ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والی معروف مذہبی شخصیت مفتی پیر افضل قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر توہین رسالت ﷺ کا الزام عائد کیا ہے۔

مفتی پیر افضل قادری نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے گزشتہ دنوں کچھ ایسے الفاظ ادا کئے ہیں جس سے حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی ہوئی ہے۔ لہٰٰذا ان پر لازم ہے کہ وہ عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اقرار کریں اور عوام کے سامنے ہی معافی مانگیں۔

 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی

اس ویڈیو میں کیا نبی صلی اللہ علیہ کی گستاخی کی گئی ہے رہنمائی فرما دے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ وہ خان ہے کہ جسے پشتو نہیں آتی، وہ پنچابی ہے کہ جس کی پنجابی کمزور ہے، وہ پاکستانی ہے کہ جس کی اردو بھی اچھی نہیں، اور وہ فرنگی ہے کہ انگریز ی بھی اس کی ماڑی موڑی ہی ہے!
بہر حال عمران خان کسی بھی زبان میں اچھی طرح بات نہیں کرسکتا! اسے کسی ایک زبان پر بھی مہارت نہیں!
اب ٹھہرے جو ''لیڈر'' کہ ان کے دماغ پر نہ صرف ''لیڈر'' ہونے بلکہ ''لیڈر گر'' ہونے کا بھی خبط سوار ہے، تو ان ''لیڈر صاحب'' کو ہر معاملہ میں اپنی ''لیڈری'' دکھانے کا بھی بڑا شوق ہے!
لیکن ان کی ''زبان دانی'' انہیں رسوا کروا دیتی ہے!
مختصراً: اپنی زبان کو درست کیجئے، یا اپنی زبان کو لگام دیجیئے!
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ویسے گذشتہ روز عمران خان نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی اس غلطی کی معافی مانگ لی ہے ،
کل شام اے آر وائی پر نو بجے کے بلیٹن میں اس کانفرنس کی ویڈیو بھی دکھائی گئی ۔
 
Top