Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم کے آغاز میں روز بروز نہتے فلسطینیوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔مگر مسلمان حکمران کی جانب سے خاموشی رہی۔مگر جب سوشل میڈیا اور عوام کی جانب سے تنقید میں اضافہ ہوا تو پچھلے چند دنوں سے حکمرانوں کی جانب سے بھرپور مذمت کے بیانات سامنے آئے۔جن میں پاکستان سے وزیراعظم نواز شریف ، سعودی عرب سے شاہ عبد اللہ۔اور اب ۔۔۔۔ایک خبر کہ
بیروت: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہاہے کہ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے ۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں سعودی حکومت کے موقف پرہونے والی تنقید پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کوظالمانہ قراردیا اور ان جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کا اعتراف کیا۔
دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے بھی مذہبی رہ نماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ اسلام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچانے کے لئے انصاف سے متعلق مشترکہ موقف اپنائیں۔ انھوں نے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی ہے۔۔۔ایکسپریس نیوز!
لیکن سمجھ نہیں آتی کہ اس مذمت کا رونا رونے سے مسائل حل ہو رہے ہیں؟
خود صاحب اقتدار ، مذہبی رہنما ، اور عالمی برادری ہوتے ہوئےخاموشی کا احساس ہمارے حکمرانوں نے کس کو دلا یا؟؟؟
آج جب مرنے والوں کی تعداد دو ہزار تک جا پہنچی ہے ۔۔۔اور آپ اب تک ہمیں "ظلم" ، خاموشی" ، اور" مذمت "کے بیانات سنا رہے ہیں!