• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غزہ کی آنکھوں سے بہتے آنسو !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10532475_333354553487529_9005462322333510243_n.jpg


غزہ کی آنکھوں سے بہتے آنسو
ہماری آنکھوں میں آ رکے ہیں ......
واں خوں ناحق جو بہہ رہا ہے
وہ روح چھلنی یاں کر رہا ہے
عجب تڑپ ہے ، عجب کسک ہے
کہ کچھ بھی اچھا نہ لگ رہا ہے
دل بھی سجدوں میں رو رہے ہیں
بلک رہے ہیں ، سسک رہے ہیں
دعا کو اٹھتی ہتھیلیوں کو ,,,,,,,
جو بےبسی سے بھگو رہے ہیں
یہ کہ رہے ہیں ,,,,,,,,,,,,,,,
غزہ کےپیارے عظیم لوگو ,,,,,,,,
جھلستے جلتے ایے پھول چہرو !
یہ یاد رکھنا ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
گو ہم میں میلوں کی دوریاں ہیں
مگر یہ دل تو جڑے ہوۓ ہیں
تمھارے زخموں کا کوئی مرہم
گو ہم نہ لے کے واں آ سکے ہیں
مگر دعاؤں کے پھول سارے ,,,,,,,,
تمہاری جانب ہی بھیجتے ہیں​
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
یہ آسمان بھی آسمان والے کے ہیں
جن پر تم اپنے فائٹر جیٹ اڑاتے ہو
بمبار طیاروں سے کبھی ڈیزی کٹٹر گراتے ہو تو کبھی جدید ترین راکٹز
جن فضاوں کا سینہ تمہارے ڈروں دن رات چیرتے ہیں
یہ آسمان بھی آسمان والے کے ہیں
چاہے تو تمہارا سارا کیا دھرا بجلی کی ایک چمک یا بادل کی ایک کڑک ہی ناکام کردے
تمہیں مہلت دیئے جاتا ہے اور مسلمانوں کی صفائی کیے جاتا ہے
ان آسمانوں پر غرور نہ کرنا کہ غرور ہی یاجوج ماجوج کو آسمان والے کی طرف تیر برسانے پر اکسائے گا
اور پرندے پھر اتریں گے
یہ آسمان والا نظارہ دیکھ رہا ہے تمہاری کاروایئوں پر خوش نہیں ہے
سخت غیظ وغضب میں ہے لیکن اپنی دی گئی مہلت کا پاس ہے
اور تمہارے اندر جو چند نرم قلوب موجود ہیں جن پر ہدایت کی روشنی نے نازل ہونا ہے انکا احساس ہے
آسمان کی بلندیوں پر پہنچ سکتے ہو لیکن
انکے اندر جھانک کر نہیں دیکھ سکتے
تمہاری بربادی کے چرچے ہیں آسمانوں پر
اور فرشتوں کے لشکر مضطرب ہیں قطار در قطار اتر آنے کے لیے
صرف اہل زمین کا امتحان چل رہا ہے
وگرنہ تمہارا انجام تو کتاب روشن میں لکھا ہوا ہے
اور نیچے اس آسمان والے کو ماننے والے بڑھتے ہی چلے آرہے ہیں
انکا خوف تو فضاوں میں بھی تم پر طاری ہے
رات کو آرام سے سونا بھی تم پر بھاری ہے
تمہارا حساب ہونے والا ہے
آسمان تم پر برسنے والا ہے

ان شاءاللہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
غزہ پر اسرئیلیوں کے بمباری کے دردناک مناظر دل جلتا ہے یہ دیکھ کر
غزہ پر اسرئیلیوں کے بمباری کے دردناک مناظر

افسوس صد افسوس مسلمان کب جاگے گا ؟

کب ان یہودیوں کے خلاف اعلان جنگ کرے گا ؟ ‏‏‏‏‏‏


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
القسام برگیڈ کے مزائل حملے میں زخمی ہونے والے یہودی
یا اللہ تیرا شکر ہے کہ کچھ ان کو بھی پتہ چلا ہوگا کہ زخم کسے کہتے ہیں اور درد کیا ہوتاہے؟؟؟


 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج، مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپیں


جنگ زدہ فلسطینی شہر غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئیں ہیں، جس میں متعدد مزاحمت کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

العربیہ نیوز چینل نے سرایا القدس بریگیڈ ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان غزہ کی سرحد کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔ بیان کے مطابق جھڑپیں اسرائیلی فوج کے اسپیشل کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں کے ساتھ ہوئیں۔ "مجاہدین کی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ جھڑپ میں ہونے والے دشمن کے نقصان کی تفصیلات کچھ دیر بعد جاری کی جائیں گی۔"

درایں اثناء غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 108 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق اسپتالوں میں مزید ایک درجن زخمی لائے گئے جس کے بعد پانچ روز سے اسرائیل کے جاری فضائی حملوں میں تقریباً آٹھ سو شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران وزیر اعطم بنجمن نیتن یاھو کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر فضائی حملے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نیتن یاھو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اسرائیل سے فلسطینیوں پر بمباری روکنے اور فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں تیزی کےساتھ ساتھ اسرئیلی فوج کی بڑی تعداد غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ جمع ہو گئی ہے جو ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں زمین آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

ادھر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں میں مزید شدت آ گئی ہے۔ رات گئے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گورین اور اشدود میں ایک پٹرول پمپ کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
 
Top