• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غوثِ اعظم کون ہے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
غوثِ اعظم کون ہے ؟

  • غوثِ اعظم کا مطلب ہے کہ سب سے بڑا فریاد سننے والا
  • بے شک سب سے بڑا فریاد سننے والا اللہ پاک ہے
  • بے شک اللہ کے سوا کوئی غوثِ اعظم نہیں۔

قرآن کی دلیل:

سورة البَقَرَة

وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَ لۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ ﴿۱۸۶﴾ ﴿002:186﴾

(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں، ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں ، اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے۔

قرآن کی دلیل:

سورة مؤمن / غَافر

وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادۡعُوۡنِیۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَکُمۡ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِیۡ سَیَدۡخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دٰخِرِیۡنَ ﴿٪۶۰﴾ ﴿040:060﴾

اور تمہارے رب کا فرمان (سرزد ہو چکا) ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا ، یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے خود سری کرتے ہیں وہ ابھی ابھی ذلیل ہو کر جہنم پہنچ جائیں گے ۔

قرآن کی دلیل:

سورة النَّمل


اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکۡشِفُ السُّوۡٓءَ وَ یَجۡعَلُکُمۡ خُلَفَآءَ الۡاَرۡضِ ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۶۲﴾ ﴿027:062﴾

بے کس کی پکار کو جب کہ وہ پکارے، کون قبول کر کے سختی کو دور کر دیتا ہے ؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بنانا ہے، کیا اللہ تعالٰی کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت و عبرت حاصل کرتے ہو۔

اللہ پاک کے سوا کوئی غوثِ اعظم نہیں۔ اور ان سب قرآن کی دلیلوں کے بعد بھی اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ پاک کے سوا کوئی اور بھی غوثِ اعظم یعنی اللہ پاک کے سوا کوئی اور بھی فریاد سنتا ہے تو یقیناً وہ شرک کر رہا ہے ۔اور شرک کے متعلق اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا
( المائدة۔72)

  • میری دینی بہنو اور میرے دینی بھائیو ! میری سب سے گزارش ہے کہ شرک کو چھوڑ کر توحید کی طرف آؤ


  • یقین کرو کہ شرک وہ گناہ ہے جس کی معافی نہیں اور شرک کرنے والے کے سب نیک عمل ضائع ہو جاتے ہیں۔

اللہ پاک ہم سب کو سوچنے اور سمجھنے کی توفیق دے اور دین کی سہی سمجھ عطا کرے ۔

اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شرک اور ہر طرح کی بدعت سے بچنے کی توفیق دے ۔


اے اللہ پاک ہم سب کو سہی راستے پر چلا۔

آمین ۔ یا رب العالمین

واللہ تعالی أعلم ...

-----------------------------
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
بے شک حقیقی طور پر وہی ہے۔باقی اگر یہ کہنا شرک ہے تو آپ کے شاہ اسماعیل صاحب اپنی کتاب میں شیخ جیلانی کو غوث الثقلین لکھتے ہیں۔اب ذارا ہمت فر ما کر انہیں بھی مشرک قرار دے۔(صراط مستقیم ص 221)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بے شک حقیقی طور پر وہی ہے۔باقی اگر یہ کہنا شرک ہے تو آپ کے شاہ اسماعیل صاحب اپنی کتاب میں شیخ جیلانی کو غوث الثقلین لکھتے ہیں۔اب ذارا ہمت فر ما کر انہیں بھی مشرک قرار دے۔(صراط مستقیم ص 221)
اسکین کاپی بھی لگا دیا کریں تا کہ حقیقت واضح ہو جائے -

@اسحاق سلفی بھائی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بے شک حقیقی طور پر وہی ہے۔باقی اگر یہ کہنا شرک ہے تو آپ کے شاہ اسماعیل صاحب اپنی کتاب میں شیخ جیلانی کو غوث الثقلین لکھتے ہیں۔اب ذارا ہمت فر ما کر انہیں بھی مشرک قرار دے۔(صراط مستقیم ص 221)
میرے بھائی میں نے کسی کا نام لے کر یہ تحریر پوسٹ نہیں کی ہے بلکہ سب مسلمانوں کے لئے یہ تحریر پوسٹ کی ہے - اگر اس سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے تو میں اس سلسلے میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہو -
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
جناب سکین بھی حاضر ہے اور اسکی تیسری لائن میں یہ الفاظ موجود ہیں۔
upload_2015-7-30_23-43-51.png
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
ہاں ہو سکتا ہے کہ اس کے جواب سے عاجز آ کے کوئی یہ کہہ دے کہ یہ کتاب شاہ صاحب کی نہیں تو حیات طیبہ کا مطالعہ فرما لیں۔
 

fareedchohan66

مبتدی
شمولیت
اپریل 05، 2015
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
6
اس وقت برصغیر میں ہر طرف مغربی الحاد کا رونا رویا جارہا ہے اور اس سیلاب میں اسلام کے بہ جانے کا خطرہ محسوس کیا جارہا ہے، لیکن کیا واقعی اسلام کو آج بھی مغربی خیالات سے وکئی خطرہ لاحق ہے؟ میرے خیال میں باکل نہیں- اسلام کو آج تک بیرونی قوتوں سے، خواہ وہ مادی ہوں یا ذھنی، نقصان نہیں پہنچا اور نہ آئندہ پہنچ سکتاہے کیونکہ وہ دین فطرت ہے اور اس کی بنیادیں حق کی ٹھوس چٹان پر قائم ہیں- البتہ جو کچھ نقصان پہنچ چکا ہے اور جس کا آغندہ اندیشہ ہے، وہ اندرونی فساد ہے نہ کہ بیرونی حملہ- تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان ہمیشہ خود ہی اسلام کے دشمن بنے اور اپنےہی ہاتھوں اس کی عمارت ڈھاتے رہے ہیں-خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بدنصیبی کی پیشین گوئی کردی تھی جو امام مسلم اور اصحاب سنن نے روایت کی ہے- آپ نے فرمایا:

" اللہ تعالی نے میرے لیے زمین سمیٹ دی اور میں نے اس کا مشرق و مغرب سب دیکھ لیا- میری امت کی سلطنت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک زمین مجھے دکھائی گئی ہے مجھے سرخ اور سفید (سونا چاندی) دونوں خزانے بخش دیے گئے- میں نے اللہ تعالی سے التجا کی کہ میری امت کو قحط سے ہلاک نہ کرے اور اس پر خود اپنے سوا، کسی اور کو مسلط نہ کرے جو اس کا ملک اس سے چھین لے-"

اللہ تعالی نے جواب دیا: " اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)! جب میں فیصلہ کردیتا ہوں تو وہ ٹالا نہیں جاسکتا- میں نے تیری التجا منطور کرلی کہ تیری امت قحط سے ہلاک نہیں کروں گا اور اس پر خود اس کے اپنے سوا کسی کو مسلط نہیں کروں کا جو اس کا ملک اس سے چھین لے، اگرچہ ساری دنیا بھی اس ارادے سے اس کے خلاف جمع ہوجائے یہاں تک کہ تیری امت خود باہم ایک دوسرے کو ہلاک اور قید کرنے لگ جائے-"
( صحیح مسلم، الفتن، باب ھلاک ھذہ الامۃ بعضھم بعض، حدیث:2889)
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
غوثِ اعظم کون ہے ؟

  • غوثِ اعظم کا مطلب ہے کہ سب سے بڑا فریاد سننے والا
  • بے شک سب سے بڑا فریاد سننے والا اللہ پاک ہے
  • بے شک اللہ کے سوا کوئی غوثِ اعظم نہیں۔
صدیق اکبر کون ؟
صدیق اکبر کا مطلب سب سے بڑا سچا
بے شک سب سے بڑا سچا اللہ پاک ہے
بے شک اللہ کے سوا کوئی صدیق اکبر نہیں
فاروق اعظم کون ؟
فاروق اعظم کا مطلب سب سے بڑا حق و باطل میں فرق کرنے والا
بے شک سب سے بڑا حق و باطل میں فرق کرنے والا اللہ پاک ہے
بے شک اللہ کے سوا کوئی فاروق اعظم نہیں
غنی کون ؟
غنی کا معنی بے پروا، جو کسی کا محتاج نہیں
بے شک اللہ پاک ہی بے پروا، جو کسی کا محتاج نہیں
بے شک اللہ کے سوا کوئی غنی نہیں
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
بے شک حقیقی طور پر وہی ہے۔باقی اگر یہ کہنا شرک ہے تو آپ کے شاہ اسماعیل صاحب اپنی کتاب میں شیخ جیلانی کو غوث الثقلین لکھتے ہیں۔اب ذارا ہمت فر ما کر انہیں بھی مشرک قرار دے۔(صراط مستقیم ص 221)
محترم -

حقیقی "رب" بھی الله تبارک و تعالیٰ ہے - رب کا مطلب ہے پالنے والا - کیا کبھی آپ نے اپنے والدین کو "یا ربّی" که کرپکارا ہے ؟؟؟ اگر نہیں تو کیوں ؟؟ کیوں کہ دنیا اعتبار سے تو والدین ہی اپنے بچوں کو پالتے پوستے ہیں -
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
میرے بھائی میں نے کسی کا نام لے کر یہ تحریر پوسٹ نہیں کی ہے بلکہ سب مسلمانوں کے لئے یہ تحریر پوسٹ کی ہے - اگر اس سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے تو میں اس سلسلے میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہو -
متفق
 
Top