• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر سرکاری روئیت ھلال کمیٹیوں کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
نہیں جی پہلے سعودیہ
پھر پشاور
پھر مفتی منیب
اور پھر غریب اہل حدیث
ویسے مجھے لگتا ہے کہ غریب اہل حدیث بعد میں عید اس لئے کرتے ہوں گے کہ یہ واقعی غریب ہوں گے اور دوسروں کی عید والے دن فطرانہ کا انتظار کرتے رہتے ہوں گے اور جب وہ اکٹھا ہو جاتا ہو گا تو اگلے دن بازار سے خریدنے جاتے ہوں گے اور اسکو عید کہتے ہوں گے
(عامر صاحب آپ ناراض نہ ہونا یہ دل لگی ہے ان غریبوں سے)

میرے بھائی غرباء سے مراد کیا غریب ہوتا ہے ؟؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
میرے بھائی غرباء سے مراد کیا غریب ہوتا ہے ؟؟؟؟
یہ اصل میں صحیح حدیث میں وارد ایک ’’ خاص ‘‘ لفظ ہے جس سے مراد وہ لوگ ہیں ،جنہیں دین اسلام پر عمل کی وجہ سے اپنے بھی بیگانہ اور اجنبی سمجھیں گے ،
اونچی شلوار ،لمبی داڑھی ،ہر وقت حلال و حرام کی تمیز ۔۔۔ایسے لوگوں کو اپنے ماحول میں بھی نا شناسا اور عجیب نامانوس سمجھا جاتا ہے ؛

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ»(صحیح مسلم کتاب الایمان ،حدیث نمبر ۲۳۲ )

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا اور عنقریب پھر اجنبی ہو جائے گا،جیسے شروع میں تھا، تو ایسے وقت میں اس پر قائم رہنے والے اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے“۔

الغرباء.jpg
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ بات اپنی سمجھ میں نہ آسکی کہ پشاور والوں کو لازماً چاند ایک دن پہلے کیوں نظر آتا ہے ،
یہ بات واقعی سوال کے طور پر عرض کی ہے ،مناظرہ یا طنز کے طور پر نہیں ؛
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا انٹرویو امت والوں نے شائع کیا ہے ، اس کو دیکھنا اس سلسلے میں مفید رہے گا :
http://ummat.net/2015/07/16/deen.php?p=deen2.gif
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
رویت ہلال کا سلسلہ بھی عجیب ہے....
میرا خیال ہے... اس میں بھی کہیں. نہ کہیں تازہ فکری مسائل.... جیسے اپنے اپنے ملک کی عید یا امت کی عید.... یا ایک ہی ملک میں کئی عیدیں....
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی... کہ لنڈی کوتل میں اگر عیدہے تو ساتھ ہی سرحد پار کر کے افغانستان میں عید نہ ہونے کے امکانات کیسے ہو سکتے ہیں؟؟
چاند کو کیا خبر... کہ یہ افغانستان ہے اور یہ پاکستان
سو نیشن اسٹیٹ ـــــــــــ یعنی پاکستان، افغانستان ، کرغیزستان کے مطالع زبردستی ایک تو کیے نہیں جا سکتے، کہ فطرت آپ کی ان سرحدات کو تسلیم نہیں کرتی
دوسری طرف حکومات ان تہواروں کو اتحآد کا مظہر بنانے کی بھی شدید خواہشمند پائی جاتی ہیں ــــــــــــ اور شرع کو اس سلسلہ میں تجدید سے ہم آہنگ کروانا چاہتی ہیں
مذہبی طبقہ اسے سائنس کی ہوا لگنے سے اپنی ڈومین سے ایک اور چیز نکل جانے کا خدشہ پالتا ہے ــــــــــــ
سو یہ سب مل کر عجیب گورکھ دھندا بن جاتا ہے ـــــــــــــ جس کے پیچھے صرف مذہب نہیں ــــــــــــــ معاش، تعصب، ثقافتی تنوع، جدید فکری سوالات، مذہب اور سائنس کی کشمکش سب کچھ ہے ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
صرف چند پہلووں کو مدنظر رکھا جائے تو میرا خیال ہے کچھ بہتری کے اآثار نمودار ہو سکتے ہیں
کیا خیبر پختون خواہ جغرافیائی بنیادوں پر ایسے خطے میں واقع ہے جہاں چاند جلد نظر آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں یا کراچی کا خطہ ؟
صرف رویت ھلال کمیٹی ہی کیا ہم بہت سے معاملات میں حکومتی کمیٹیوں کے محتاج اور پابند ہیں صرف نکاح کے معاملے کو ہی دیکھ لیا جائے کیا نکاح کا فارم عقیدہ توحید اور متابعت رسالت کا مظہر ہے یا نہیں لیکن اس کے باوجود ہم اسے مانتے ہیں؟ تو سرکاری طور پر کمیٹی پر اعتراضات کیوں؟
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ھلال کمیٹی میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا بالخصوص اس وقت جب خیبر پختون خواہ کی کمیٹی کے اراکین صرف نشستند اور طعامند کے ہی قائل ہوں ؟ کیوں کہ کچھ سال پہلے عملا میرے کچھ شاگرد جو وزیر ستان سے تھے انہوں نے باقاعدہ چاند دیکھنے کی اطلاعات کو رویت ھلال کمیٹی تک پہنچایا انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور جب انہوں نے مفتی پوپلزئی سے رابطہ کیا تو ان کے پاس مزید شہادتیں اآ چکی تھی تو انہوں نے اعلان کر دیا لیکن ہمارے مفتی منیب الرحمن اینڈ کمپنی؟
اور جن صاحب یعنی عبداللہ بھائی نے یہ تحریر پوسٹ کی ہے ان سے عرض ہے کہ ان کمیٹیوں میں جو موحد بھائی ہوتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں ؟ تنخواہیں یا سہولتیں یا منصب کا حصول؟ وہ کھل کر بات کیوں نہیں کرتے کیا یہی توحید ہے ان کی ؟ اگر کسی سے ملاقات ہو تو ضرور پوچھیے گا جنہیں میں جانتا ہوں وہ صرف موحد ہی ہیں باقی کام ان کے مشرکوں سے بدتر؟
اور آخری بات کیا مطالع کے فرق میں ملک کی جغرافیائی حدود کا بھی کوئی تعلق ہے؟ یعنی ایک ملک کی حدود کا مطالع ایک ہو؟

باقی رہی مفتی پوپلزئی ہو یا مفتی منیب دونوں میں سے ایک چاند چڑھاتا ضرور ہے اب کون سے موصوف ہیں یہ کارنامہ انجام دینے والے اس حوالے سے توپوں کا رخ محض مفتی پوپلزئی کی طرف کرنا مسئلہ کا حل نہیں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
کچھ سال پہلے عملا میرے کچھ شاگرد جو وزیر ستان سے تھے انہوں نے باقاعدہ چاند دیکھنے کی اطلاعات کو رویت ھلال کمیٹی تک پہنچایا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب! تھوڑی سی وضاحت مطلوب ہے۔ کیا آپ کے شاگردوں نے چاند خود دیکھا تھا؟ یا انہیں بھی کسی نے اطلاع کی تھی؟ اور اس وقت وہ وزیرستان میں تھے؟ یا کراچی میں ؟
جزاک اللہ خیرا!
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب! تھوڑی سی وضاحت مطلوب ہے۔ کیا آپ کے شاگردوں نے چاند خود دیکھا تھا؟ یا انہیں بھی کسی نے اطلاع کی تھی؟ اور اس وقت وہ وزیرستان میں تھے؟ یا کراچی میں ؟
جزاک اللہ خیرا!
وہ خود وزیرستان میں تھے اور بقول ان کے انہوں نے خود دیکھا تھا چونکہ پہاڑی علاقہ ہے اس لیے مطلع صاف ہوتا ہے آلودگی والا مسئلہ بھی نہیں ہوتا اگر کہیں گے تو میں کوشش کر کے ان سے رابطہ کرتا ہوں مزید تاکید کر لیتا ہوں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اگر کہیں گے تو میں کوشش کر کے ان سے رابطہ کرتا ہوں مزید تاکید کر لیتا ہوں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر ممکن ہے تو ضرور کیجئے۔ جزاک اللہ خیرا!
 
Top