اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
علماء احناف سے چارسو کے بجاے صرف چار سوالات -
بھائی اگر آپ کا سوال افہام و تفہیم کے لیے ہے تو جواب عرض ہے ورنہ یوں سمجھئے کہ میں نے جواب ہی نہیں دیا۔ میں عموما اس قسم کی ابحاث میں اسی لیے جواب نہیں دیتا کہ ہر فریق ضد پر اٹکا ہوا ہوتا ہے۔ اور سمجھنے کی کوشش کوئی بھی نہیں کر رہا ہوتا۔
نہیں تمام صحابہ سے زیادہ نہیں تھا۔ فردا فردا کئی سے زیادہ ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ابتدائی دور کے مقابلے میں بعد میں علم پھیل گیا تھا۔-کیا امام ابو حنیفہ رح کا علم صحابہ کرام رضوان الله اجمین سے زیادہ تھا ؟؟؟ اگر ہاں تو ثابت کریں- اگر نہیں تو امام ابو حنیفہ رح کی تقلید پرکیوں اتنا زور ؟؟؟
ابو حنیفہ یا کسی بھی امام کی تقلید پر زور اور صحابہ کی تقلید پر زور اس وجہ سے نہیں کہ صحابہ کے مذہب کے اصول و فروع جمع نہیں ہیں اور ائمہ کے جمع ہیں۔ اگر کسی مسئلہ میں ہمیں ضرورت ہو تقلید کی تو مثال کے طور پر عمر رض کا قول کہاں سے ڈھونڈیں گے۔
پیدائشی مجتہد نہیں تھے اور اپنے زمانے کے علماء کے مسائل پر عمل کرتے ہیں۔ شاہ ولی اللہ رح نے تفصیلا بیان کیا ہے کہ پہلے زمانے میں لوگ اپنے آباؤ اجداد سے مسائل معلوم کر کے عمل کر لیا کرتے تھے۔٢-امام ابو حنیفہ رح کیا پیدائشی مجتہد تھے ؟؟ اگر ہاں تو ثابت کریں -اگر نہیں تو اپنے عامی ہونے کے زمانے میں انہوں نے کسی کی ؛تقلید کیوں نہیں کی ؟؟؟
جب ایک چیز میں متعارض نصوص سے امام نے نتیجہ نکال دیا تو اب اس میں سمجھنے کی کیا بات رہ گئی۔ اور اگر کہیں مختلف اقوال ہوں تو عامی اسے عالم کی مدد سے سمجھتا ہے۔٣-آپ کے نزدیک الله اور نبی کریم صل الله علیہ وسلم کے قول کو امام ہی سمجھ سکتا ہے -اس لئے اس کی تقلید ضروری ہے - لیکن امام کے قول کو سمجھنے کے لئے کسی عالم کی تقلید ضروری نہیں - ایسا کیوں ؟؟؟
تمام کا فہم صحیح تھا لیکن اجتہاد میں مختلف اقوال میں ایک ہی درست ہو سکتا ہے۔ ہم ابو حنیفہ رح کی فہم پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ باقی سب کا فہم اپنی جگہ۔ سب مجتہد تھے اور مجتہد جس مسئلے میں اجتہاد کر سکتا ہو اس میں اپنے اجتہاد کے خلاف کسی کے قول کو اختیار نہیں کر سکتا۔-کیا تمام آئمہ اربع کا فہم قرآن و حدیث کے معاملے میں صحیح تھا- اگر ایسا ہے تو صرف امام ابو حنیفہ رح کی تقلید پر زور کیوں اور صرف ان کو امام اعظم قرار دینا کس طرح صحیح ہے ؟؟ اگرباقی سب غلط تھے یا کم فہم تھے -تو انہوں نے امام ابو حنیفہ رح کی تقلید کیوں نہیں کی؟؟ اور اگر حنفیت ہی حق ہے تو کیا حضرت عیسی علیہ سلام بھی قرب قیامت میں جب نزول دنیا فرمائیں گے تو مذہب حنفیت ہی اختیار کریں گے ؟؟؟-
عیسی ع نبی ہیں اور نبی سے زیادہ فہم کسی کا نہیں ہو سکتا اس لیے وہ خود مجتہد ہوں گے۔