• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر مقلدین علماء سے تقریبا چارسو سوالات

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
دلیل کوئی بھی ہو دلیل ، دلیل ہوتی ہے اگر اجماع کو نہیں مانتے تو ہم کیا کریں؟؟
ماشاء اللہ
قیاس ہماری دلیل ہے آپ اسے مانتے ہیں ؟ بھئی دلیل دلیل ہوتی ہے ناں (ابتسامہ)
آپ کی دلیلیں کتنی ہیں ؟ایک ؟ دو؟ تین؟چار؟ یا ہزار دوہزار؟
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
ماشاء اللہ
قیاس ہماری دلیل ہے آپ اسے مانتے ہیں ؟ بھئی دلیل دلیل ہوتی ہے ناں (ابتسامہ)
آپ کی دلیلیں کتنی ہیں ؟ایک ؟ دو؟ تین؟چار؟ یا ہزار دوہزار؟
لو جی یہ حنفی صاحب اجماع کے منکر ہو گئے ہیں جب تکبیر تحریمہ کا مسئلہ اجماع سے ثابت ہے تو اس کو تسلیم کرنے میں کون سی چیز مانع ہے ؟؟؟
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
لو جی یہ حنفی صاحب اجماع کے منکر ہو گئے ہیں جب تکبیر تحریمہ کا مسئلہ اجماع سے ثابت ہے تو اس کو تسلیم کرنے میں کون سی چیز مانع ہے ؟؟؟
اجماع آپ کی کتنے نمبر کی دلیل ہے ؟ تیسرے یا چوتھے؟پہلے اپنی دلیلیں ترتیب وار یعنی گنتی کے ساتھ لکھو ۔چلو ایسا کرتے ہیں میں لکھتا ہوں آپ کی دلیلیں آپ صرف اپروو کردینا ۔ٹھیک؟
1
قرآن
2
حدیث
3
اجماع

ٹھیک؟
اگر ان میں کوئی کمی یا بیشی کرنی ہو تو کرلیجئے حافظ عمران الٰہی صاحب ،یعنی اگر کوئی چوتھی پانچویں یا گیارہویں بارہویں دلیل بھی ہو تو لکھ دیں۔
نوٹ
یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا عمران صاحب کہ آپ اجماع کو اپنی دلیل مان چکے ہو اور حجت بھی
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
الحمدللہ اک بار پھر کم از کم یہ تو ثابت ہوا کہ جب کوئی اپنے آپ کو فرقہ جماعت اہل حدیث سے منسوب کرتا ہے تو سب سے پہلے بات کو گھمانا پھرانا یا آسان الفاظ میں یون کہیں کہ "جھوٹ" گھٹی میں شامل ہوجاتا ہے ۔ یہی کام آپ نے بھی یہاں کیا ہے جانے نہیں شاید انجانے میں ۔ دیکھئے آپ نے لکھا تھا
----------------
اسے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
یعنی جو گھٹی خود کو ملی تھی سمجھے کہ بازار میں صرف وہی ملتی ہے اس لئے سب نے وہی لی ہو گی (ایسا شاہد آپ نے انجانے میں کیا ہے)

میری تین پوسٹیں نمبر وار دیکھیں

پوسٹ نمبر دس میں میں نے کہا
اب موصوف خود بتائیں کہ جب اس کے نزدیک اہل حدیث کے ہاں تقلید مطلق واجب ہے یعنی جب انکو کوئی دلیل حدیث سے نہ ملے تو وہ کسی بھی غیر معین عالم سے پوچھ کر عمل کر سکتا ہے تو پھر اس کا اہل حدیث سے ہر بات پر حدیث کا مطالبہ کرنا کس بنیاد پر ہے
جیسی باتیں اسی لہجے میں جواب پر معذرت-
پوسٹ نمبر 15 میں میں نے کہا
پس ہمارے علماء نے تقلید مطلق کے واجب ہونے کی جو بات کی ہے وہ علم نہ ہونے کی صورت میں قرآن کی آیت فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون کے تحت کی ہے
جبکہ ہمارے محترم بھائی عبدالمجید بلتستانی نے جو بات کی ہے وہ حدیث کا علم ہونے پر کی ہے کچھ تو خیال کر لو مالکم کیف تحکمون

آگے پوسٹ نمبر 21 میں کہا ہے

حیرت ہے محترم میں نے اوپر یہی تو فرمایا ہے کہ نہ جاننے والے کے لئے مطلق تقلید واجب ہے اور اس پر آیت سے دلیل بھی دی ہے پھر آپ کون سا ہاں اور ناں کروانا چاہتے ہیں
میں نے پہلے 10 نمبر پوسٹ میں مطلق تقلید کا بتایا انھوں نے اسکی وضاحت پوچھی
میں نے 17 نمبر پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے ہاں میں جواب دے دیا
پھر انھوں نے کہا کہ ہاں یا نہ میں جواب دو
تو میں نے 21 نمبر پوسٹ میں کہا کہ پچھلی پوسٹ میں جواب دے چکا ہوں اور ہاں نہ میں کیا جواب ہوتا ہے
تو انھوں نے میرے اس اعتراض کو غلط ثابت کرتے ہوئے میری درمیان والی 17 نمبر پوسٹ ہی نہ لگائی اور شروع دس نمبر اور آخر والی 21 نمبر پوسٹ لگا دی
اب انصاف کون کرے گا

میں نے جو سوالات پیش کئے ہیں وہ آپ جیسے مطلق تقلید کے ماننے والوں سے نہیں ہیں خالص غیر مقلدوں سے ہیں جو "تقلید" کو شرک کہتے ہیں اور مقلدین کو مشرک تاکہ امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ہی جھٹکے میں صفایا کردیا جائے۔
محترم ایک تو بتا دوں کہ ہمارے اکثر علماء تقلید کو مطلقا شرک نہیں کہتے چند ایک غلط فہمی سے ایسا کر جاتے ہیں اور دوسرا آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اگر یہ سوالات مجھ جیسے لوگوں سے نہیں تھے تو شروع میں وضاحت لکھ دیتے تاکہ اتنا مسئلہ ہی نہ ہوتا

تو آپ عبدہ صاحب مقلد ثابت ہوچکے ہیں اسلئے اب آپ مزید بات نہیں کیجئے گا
یہ عجیب بات ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ آپ کو حکم کے استنباط کا علم نہیں خالی اصول فقہ کا دعوی ہی ہے علم نہیں
بھائی ذرا سوچیں کہ آپ تقلید تو چوتھی صدی میں شروع کرتے ہیں اور آپ کے نزدیک محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا ابو بکر یا عمر رضی اللہ عنھما مقلد نہیں تھے مگر ذرا یہ بتائیں کہ جن چیزوں کا علم ان کو نہیں ہوتا تھا وہ دوسروں سے پوچھتے تھے کہ نہیں پس مطلق پوچھنے سے ہی آپ نے ہمیں مقلد بنا دیا تو پھر کون کون مقلد نہیں بن جائے گا ذرا غور کریں
بھائی میں نے یہ کہا ہے کہ جب علم نہ ہو تو پھر کسی بھی قابل اعتماد عالم سے پوچھ کر عمل کر لیں ٹھیک ہے

آخری بات یہ کہ آپ کے ہی اکابرین فرقہ جماعت اہل حدیث نے ایک اور فیصلہ بھی کیا ہے اسے بھی مان لو بھئی!
۔ قسم دوم مباح ہے اور وہ تقلید مزھب معین کی ہے آپ اسے مانتے ہو یا نہیں ؟ جواب پھر صرف ہاں یا نہیں میں ہی دینا ۔
کیوں عبدہ صاحب ایسا کرنے سے جھگڑا ختم ہوتا ہے یا نہیں ؟
بھائی یہ بھی مجھ سمیت اکثر علماء مانتے ہیں یعنی ہاں میں جواب ہے ہاں میں جواب ہے ہاں میں جواب ہے
البتہ آپ بھی ذرا واضح اور ہا|ں یا ناں میں تین دفعہ جواب دیں کہ آپ تقلید نہ کرنے کو مباح کہتے ہیں کیونکہ آپ کے اکثر علماء بھی ایسا کہتے ہیں

جہاں تک ہمارے کچھ علماء آپ کی تقلید کو مباح نہیں مانتے تو آپ کو ان پر غصہ کیوں پہلے اپنے گھر کی بھی خبر لیں کہ کچھ آپ کے علماء بھی اسی طرح آپ کے باقی علماء کے منہج سے ہٹ کر غیر مقلد کو گمراہ کہتے ہیں آپ انکو کیا کہیں گے دونوں کو ایک آنکھ سے دیکھیں اور اللہ کی اس آیت کا خیال رکھیں
ولا یجرمنکم شنآن قوم علی ان لا تعدلوا
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
محمد بن يعقوب الفيروزآبادي
مون لائیٹ آفریدی : صاحب محمد بن یعقوب الفیروزآبادی شافعی ہے حوالہ ملاحظہ ہو بدائع الزہور فی وقائع الدھور : 2: صفحہ : 17 طبعہ : مکتبہ داز الباز
Capture.JPG
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
شافعی لکھنے سے کیا ہوتا ہے اصل بات ےتو مسائل میں موقف اپنانے کی ہے اگر کوئی عالم قرآن و سنت کو چھوڑکر احناف کی طرح کسی امام کی تقلید کا نعرہ لگاے تو اس کو مقلد گردانا جاے گا ورنہ کسی کا کسی کو مقلد لکھ دینا اس سے کچھ بھی ثانت نہیں ہوتا ہے
 
تصویر حذف از انتظامیہ۔
بھائی ممنوع تصویر نہیں ، پلیز ہٹانا مت۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
ایک تو بتا دوں کہ ہمارے اکثر علماء تقلید کو مطلقا شرک نہیں کہتے چند ایک غلط فہمی سے ایسا کر جاتے ہیں
ہمارے سب علما ہی تقلید کو شرک کہتے ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جو تقلید کو شرک نہ کہے
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
اسے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
یعنی جو گھٹی خود کو ملی تھی سمجھے کہ بازار میں صرف وہی ملتی ہے اس لئے سب نے وہی لی ہو گی (ایسا شاہد آپ نے انجانے میں کیا ہے)

میری تین پوسٹیں نمبر وار دیکھیں

پوسٹ نمبر دس میں میں نے کہا

پوسٹ نمبر 15 میں میں نے کہا

آگے پوسٹ نمبر 21 میں کہا ہے

میں نے پہلے 10 نمبر پوسٹ میں مطلق تقلید کا بتایا انھوں نے اسکی وضاحت پوچھی
میں نے 17 نمبر پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے ہاں میں جواب دے دیا
پھر انھوں نے کہا کہ ہاں یا نہ میں جواب دو
تو میں نے 21 نمبر پوسٹ میں کہا کہ پچھلی پوسٹ میں جواب دے چکا ہوں اور ہاں نہ میں کیا جواب ہوتا ہے
تو انھوں نے میرے اس اعتراض کو غلط ثابت کرتے ہوئے میری درمیان والی 17 نمبر پوسٹ ہی نہ لگائی اور شروع دس نمبر اور آخر والی 21 نمبر پوسٹ لگا دی
اب انصاف کون کرے گا
عبدہ صاحب سے گزارش کردی تھی
تو آپ عبدہ صاحب مقلد ثابت ہوچکے ہیں اسلئے اب آپ مزید بات نہیں کیجئے گا
لیکن آپ پھر بھی بات بڑھارہے ہیں ؟ اور ایسے انداز میں کہ بات بڑھ جائے (ابتسامہ)جب کہ میں اپنی پوسٹ میں لکھ چکا ہوا ہوں آپ کے انداز تحریر کے مطابق جوبات سمجھ آئی
اب موصوف خود بتائیں کہ جب اس کے نزدیک اہل حدیث کے ہاں تقلید مطلق واجب ہے
اس عبارت سے جو بات سمجھ آتی ہے ،وہ یہ کہ ہم (احناف) کہتے ہیں کہ آپ مطلق تقلید کو واجب سمجھتے ہو ۔اب یہ آپ نے ہی بتانا تھا کہ آپ لوگ مطلق تقلید کو واجب مانتے ہو یا نہیں تو آپ نے لکھا بھی ایسی انداز میں کہ مجھے پوچھنا پڑا کہ اسکا مطلب ہے آپ مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں ؟ ہاں یا نہیں میں ہی جواب دیجئے
اب جب کہ آپ اقرار کرچکے ہیں کہ آپ اپنے اکابرین کے حکم کے مطابق مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں تو آپ کم از کم حد میں جیسے آپ اچھا سمجھو کہ مطابق "مقلد" بنے۔ مگر نہ حنفی،شافعی،مالکی اور ناہی حنبلی مقلد بنے ۔ بلکہ بنے سینکڑوں اماموں کے مقلد۔ بھئی فرقہ جماعت اہل حدیث کے کم از کم اتنے تو بڑے بڑے علامہ ہوں گے ہی ناں جن سے آپ وہ مسئلہ پوچھیں گے جو نہ قرآن میں ملے اور ناہی کسی حدیث میں ؟
اس پوری عبارت کو آپ نے گم کردیا اور وہی غیر مقلدانہ طریقہ استعمال کیا جسے ڈھکوسلہ کہتے ہیں کہ اگلی بات ایسے انداز میں شروع کردی جیسے بڑا پہاڑ اپنی جگہ سے اکھاڑ پھینکا ہو؟
مندرجہ بالا عبارت کی طرح آپ مندرجہ زیل عبارت کو بھی گم کربیٹھے
بلکہ میدان میں ہرقسم کی تقلید کا انکار کرنے والوں کو آنے دیں کہ وہ پیش کردہ ہر ہر مسئلہ و سوال کا جواب آیت قرآنی یا صحیح صریح غیر معارض حدیث سے پیش کریں یا پھر ساری جماعت فرقہ اہل حدیث کو اجازت ہے کہ وہ اپنا اپنا بیان حلفی یہاں پیش کرتے جائیں کہ وہ بھی آپ کی طرح اپنے اکابرین کے فیصلہ کو بغیر قرآن و حدیث سے دلیل دیکھے مانتے ہیں اور ان کے فیصلہ کہ "مطلق تقلید واجب ہے" کو من و عن تسلیم کرتے ہیں ۔ کیوں ٹھیک ہے کہ نہیں ؟
اور اس کے بعد آپ نے نئی بات چھیڑ دی جیسے آپ کے اکابرین
محترم ایک تو بتا دوں کہ ہمارے اکثر علماء تقلید کو مطلقا شرک نہیں کہتے چند ایک غلط فہمی سے ایسا کر جاتے ہیں اور دوسرا آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اگر یہ سوالات مجھ جیسے لوگوں سے نہیں تھے تو شروع میں وضاحت لکھ دیتے تاکہ اتنا مسئلہ ہی نہ ہوتا
اسکا مطلب تو خود آپ ثابت فرمارہے ہیں کہ "چند" علماء فرقہ اہل حدیث مطلق تقلید کو شرک کہتے ہیں ، پس ثابت ہوا کہ چند علماء اہلحدیث گمراہ ہیں یا پھر عبدہ صاحب سمیت وہ تمام بظاہر غیر مقلد جنہوں نے اپنا نام اہل حدیث رکھا ہوا ہے اور جو مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں اور اس واجب پر عمل بھی کرتے ہیں سب کے سب مشرک ہیں ۔

یہ عجیب بات ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ آپ کو حکم کے استنباط کا علم نہیں خالی اصول فقہ کا دعوی ہی ہے علم نہیں
بھائی ذرا سوچیں کہ آپ تقلید تو چوتھی صدی میں شروع کرتے ہیں اور آپ کے نزدیک محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا ابو بکر یا عمر رضی اللہ عنھما مقلد نہیں تھے مگر ذرا یہ بتائیں کہ جن چیزوں کا علم ان کو نہیں ہوتا تھا وہ دوسروں سے پوچھتے تھے کہ نہیں پس مطلق پوچھنے سے ہی آپ نے ہمیں مقلد بنا دیا تو پھر کون کون مقلد نہیں بن جائے گا ذرا غور کریں
بھائی میں نے یہ کہا ہے کہ جب علم نہ ہو تو پھر کسی بھی قابل اعتماد عالم سے پوچھ کر عمل کر لیں ٹھیک ہے
ماشاء اللہ تقلید چوتھی صدی میں شروع ہوئی اور آپ کے اکابرین آپ سمیت سب کے سب اسی تقلید کو واجب کہتے مانتے ہیں؟ اور آپ کے اکابرین فرماگئے ہوئے ہیں
اور جہاں نص نہ ملے وہاں صحابہ تابعین و ائمہ مجتہدین کیتقلید کرتے ہیں خصوصاً آئمہ مزھب حنفی کی جن کے اصول و فروغ کی کتب ہم لوگوں کے مطالعہ میں رہتی ہیں“۔
(اشاعۃ السنہ۔ج23،ص290)
اب آپ خود دیکھیں ایک طرف تو آپ دجالی انداز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم و خلفائے راشدین کے نام لیکر اپنے آپ کو مقلد ماننے سے انکار کررہے ہیں اور اور پر آپ ہی کے اکابرین کا انداز تقلید پیش کردیا ہے اب انہیں دجال مانو یا اپنے آپ کو ۔ عجیب ڈھکوسلہ ہے یہ بھی کہ اقرار تقلید بھی ہے اور انکار بھی کہ تقلید تو کرتے ہیں مگر مقلد نہیں ؟اور حد یہ کہ مثال صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کہ جیسے وہ پوچھتے تھے لاعلمی کی وجہ سے ویسے ہی ہم ۔
جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں پورے یمن میں حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی تقلید شخصی ہوتی تھی ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنهم تابعین اور تبع تابعین رحهم اللہ تعالی علیہ کے دور میں سب لوگ اپنے شہر کے مجتہد مفتی کی تقلید شخصی کرتے تھے۔
تحقیق کرلیجئے اگر یہ بات غلط ہوتو مجھے بتائیے گا۔

عبدہ صاحب اسی لئے اس تھریڈ میں سوالات پیش کئے ہیں کہ آپ جیسے نام نہاد اور اصل نام نہاد فرقہ جماعت اہل حدیث سے نسبت کرنے والے اپنی حیثیت جان لیں کہ آپ سب کے سب مقلد ہو اور تقلید کئے بغیر ایک رکعت نماز سے لیکر قبر میں جانے تک ہزاروں بلکہ لاکھوں مسائل میں "اعتماد" کرتے ہو اکابرین پر جس کا اصل نام تقلید ہے اور جس مطلق تقلید کا اقرار آپ کو بھی ہے اور آپ کے "چند" اکابرین کو بھی ہے دیکھئے مزید۔
“جس مسئلہ میں مجھے(بٹالوی صاحب)صحیح حدیث نہیں ملتی اس مسئلہ میں، میں اقوال مزہب امام سے کسی قول پر صرف اس حسن ظنی سے کہ اس مسئلہ کی دلیل ان کو پہنچی ہوگی تقلید کرلیتا ہوں ۔ ایسا ہی ہمارے شیخ و شیخ الکل (میاں صاحب) کا مدت العمری عمل رہا“۔(اشاعۃ السنہ،ج22،ص310)
یہ بات آپ کے اکابرین جانتے تھے کہ اگر تقلید کرنی ہی ھے تو امام اعظم رحمہ اللہ کی ہی کرنا بہتر ہے مگر آج کے فرقہ جدیدہ نام نہاد اہل حدیث کے ماننے والے صرف ڈھکوسلہ دینا ہی جانتے ہیں ۔

بھائی یہ بھی مجھ سمیت اکثر علماء مانتے ہیں یعنی ہاں میں جواب ہے ہاں میں جواب ہے ہاں میں جواب ہے
البتہ آپ بھی ذرا واضح اور ہا|ں یا ناں میں تین دفعواہ جب دیں کہ آپ تقلید نہ کرنے کو مباح کہتے ہیں کیونکہ آپ کے اکثر علماء بھی ایسا کہتے ہیں

جہاں تک ہمارے کچھ علماء آپ کی تقلید کو مباح نہیں مانتے تو آپ کو ان پر غصہ کیوں پہلے اپنے گھر کی بھی خبر لیں کہ کچھ آپ کے علماء بھی اسی طرح آپ کے باقی علماء کے منہج سے ہٹ کر غیر مقلد کو گمراہ کہتے ہیں آپ انکو کیا کہیں گے دونوں کو ایک آنکھ سے دیکھیں اور اللہ کی اس آیت کا خیال رکھیں
ولا یجرمنکم شنآن قوم علی ان لا تعدلوا
آپ تقلید کو واجب مانتے ہیں اور تقلید شخصی کو مباح ان دونوں باتوں پر لڑائی ختم ہوتی ہے جوکہ آپ کرنا نہیں چاھتے میں تو کہہ چکا کہ یہاں سارے فرقہ جماعت اہل حدیث والے ارکان اقرار کرتے جائیں کہ وہ بھی مطلق تقلید کو واجب مانتے ہیں اور اکابرین فرقہ جماعت اہل حدیث کی طرح ضرورت کے وقت فقہ حنفی کی تقلید بھی کرلیتے ہیں تو بات ہی ختم ۔ مگر جب آپ تقلید کو واجب مان کر بھی مقلد کہلانے پر تیار نہیں تو اس سے تو یہی پتا چلا کہ ڈھکوسلہ عروج پر ہے (ابتسامہ)((ـبھئی آپ اپنا واجب ادا کرو اور ہمیں مباح پر عمل کرلینے دو لڑائی ختم کرو ))
اور اور اور عبدہ صاحب مزکورہ تھریڈ میں آپ نے اپنی پہلی پوسٹ میں جس عبارت کا اقتباس لیا تھا اور بات شروع کی تھی وہ عبارت حصہ ہے اس تھریڈ کی اور اس تھریڈ میں نام نہاد اہل حدیث علماء سے سوالات کئے گئے ہیں اور مزکورہ اقتباس جو آپ نے لیا اس کے بعد جو بھی بات ہوسکتی تھی وہ آپ کے ساتھ کرلی ۔اب آپ اگر زور قلم دکھانا چاھتے ہیں تو بسم اللہ پڑھ کر شروع ہوجائیں سوال نمبر ایک سے اور جواب تحقیق سے دیتے جائیں اور اگر صحیح صریح غیر معارض احادیث یا آیات قرآنی نہیں ملتیں تو ہر ہر نمبر سوال کے بعد لکھتے جائیں کہ اس مسئلہ پر ہم مقلد بن جاتے ہیں اور فلاں مولوی کی اتبع کرلیتے ہیں۔
اور یہ جو آپ نے کہا کہ اہل سنت والجماعت احناف کے کچھ علماء تقلید شخصی کو مباح کہتے ہیں اس بارے میں کوئی حوالہ وغیرہ ہو تو ضرور شئیر کیجئے گا ۔بے شک صرف پی ایم کردینا میں چیک کرلوں گا ۔
شکریہ
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
ایک تو بتا دوں کہ ہمارے اکثر علماء تقلید کو مطلقا شرک نہیں کہتے چند ایک غلط فہمی سے ایسا کر جاتے ہیں
ہمارے سب علما ہی تقلید کو شرک کہتے ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جو تقلید کو شرک نہ کہے
وضاحت کیجئے گا تھوڑی سی بھائی صاحب
 
Top