ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ۔
بنیاد ضعیف احادیث پر ہے یا رائے پر ہے ۔ بہر صورت قرآن اور حدیث صحیح پر نہیں ہے ۔
ویسے بھی ہم نے یہ کہیں نہیں کہا کہ مذہب حنفی میں رائے کو شجرہ ممنوعہ سمجھا جاتا ہے ۔
کہنے کا مقصد یہی تھا کہ فقہ حنفی کی کتب میں پائی جانی والی احادیث میں اکثریت ضعیف ہیں ۔
آپ نے بھی جانے انجانے میں ایک نسبتاًاچھی بات کہی۔جزاک اللہ خیراً
اعتراف کرنے کا شکریہ ۔ ہم بھی آپ کو جزاک اللہ خیرا کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نےمزید علمی نکتے کی طرف توجہ دلائی کہ فقہ حنفی کی بنیاد رائے پر ہے ۔
اصل میں یہاں فقہ حنفی کے مستدلات پر بحث مقصود نہیں تھی اس وجہ سے رائے کا ذکر نہ کیا گیا بات چونکہ احادیث کے متعلق تھی اس لیے متعلقہ بات کا ہی ذکر کیا گیا ۔
میرے خیال سے جمشید صاحب موضوع سے ادھر ادھر جانے کی کوشش میں ایسی باتیں کر رہے ہیں ورنہ زیر بحث موضوع کو آگے بڑھانے کا ارادہ ہوتا تو اس کے متعلق ہی بات کرتے ۔ جیساکہ ہم پہلے بھی گزارش کر چکے ہیں کہ
عام و خاص دعوے کرنے والے خوب سمجھتے ہیں کہ دعوی کیسا کرنا چاہیے اور اس کے اثبات کی دلیل کیسی ہونی چاہیے ۔۔۔ ذرا ہمت کرکے محدثین کے بنائے ہوئے اصول تصحیح و تضعیف کا منکرین حدیث کے اصولوں سے موازنہ کرکے بتائیں کے کس طرح اصول حدیث اصول انکار حدیث بن گئے ہیں ۔۔
آخری بات : آپ نے شعر کے بے وزن ہونے کی طرف توجہ دلائی شکریہ اگر اصلاح کردیتے تو ہم بھی مزید اظہار تشکر و امتنان کر سکتے ۔
بہر صورت شعر جیسا بھی تھا امید ہے آپ قابل آدمی ہیں ہمارا مافی الضمیر سمجھ ہی گئے ہوں گے ۔