• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر مقلدین منکرین حدیث کی ڈگر پر ۔ انکار حدیث کے چور دروازے

شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
راجاصاحب ہماری غلط فہمی دور کرنے آئے تھے۔ لیکن ایک مطالبے اور دو سوالوں سے گویا ان کا ہارٹ فیل ہی ہوگیا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
راجاصاحب ہماری غلط فہمی دور کرنے آئے تھے۔ لیکن ایک مطالبے اور دو سوالوں سے گویا ان کا ہارٹ فیل ہی ہوگیا۔
استغفراللہ
اللہ تعالیٰ راجا بھائی پر رحمت فرمائے آمین

ویسے تو آپ مقلدین کی گفتگو میں تمیز نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی،لیکن محدث فورم پر گفتگو کرنے کے دوران آپ کو تمیز سیکھنے جیسے "مشکل" مراحل سے گزرنا ہو گا،لہذا آئندہ اس قسم کی فضول گفتگو سے پرہیز کیجئے گا۔ہارٹ فیل ایک بیماری ہے اور اس بیماری سے اللہ ہی محفوظ رکھے،آمین
 
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
اللہ تعالیٰ راجا بھائی پر رحمت فرمائے آمین
آمین
ویسے ارسلان بھائی ہارٹ فیل سے ہمارا مقصد وہ ہرگز نہیں تھا جو آپ سمجھے ہیں۔ بہر حال آپکو دکھ پہنچا جس پر ہمیں افسوس ہے۔ اس کیلئے ہماری معذرت قبول کر لیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آمین
ویسے ارسلان بھائی ہارٹ فیل سے ہمارا مقصد وہ ہرگز نہیں تھا جو آپ سمجھے ہیں۔ بہر حال آپکو دکھ پہنچا جس پر ہمیں افسوس ہے۔ اس کیلئے ہماری معذرت قبول کر لیں
دل کی نیت تو اللہ ہی جانتا ہے،میں نے ظاہری الفاظ کو دیکھ کر کہا،خیر آپ نے غلطی تسلیم کر لی،اللہ تعالیٰ آپ پر بھی رحم فرمائے آمین
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
حبیب زدران صاحب،
آپ سے عرض کر دی گئی تھی کہ آپ کو غلط فہمی لاحق ہو گئی ہے کہ ہم صحیح احادیث کے علاوہ تمام احادیث کو رد کرتے ہیں۔ آپ ہم سے ثبوت کا مطالبہ کرنے کے بجائے کسی اہل حدیث عالم کی یہ بات لا دیجئے کہ، حسن احادیث حجت نہیں ہیں۔
باقی اہل حدیث کے اصول حدیث کے لئے ماہنامہ الحدیث حضرو کا مطالعہ کیجئے۔ آن لائن بھی دستیاب ہے۔ ہر شمارے کے آخر میں صحیح و حسن احادیث حجت ہیں، کا جملہ بھی مل جائے گا۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
مفتی شعیب اللہ خان صاحب بنگلور کے ایک موقردینی ادارے کے ذمہ دار ہیں۔ وہ دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کی مختلف کتابیں طبع ہوکر منظرعام پر آچکی ہیں۔
بنیادی بات یہ ہے کہ ضعیف حدیث کے قبول اورعدم قبول کے سلسلے میں زمانہ دراز سے یہ اختلاف چلاارہاہے لیکن وہ تشدد جو دورحاضر میں کچھ لوگوں نے روارکھاہے ماضی میں اس کی مثالیں شاذ ونادر ملتی ہیں۔
اب نوبت یہ آگئی ہے کہ ضعیف حدیث کو سیدھے موضوع حدیث سے ملحق کردیاجاتاہے جیساکہ البانی صاحب نے سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ والموضوعۃ واثرھاالسیئۃ فی الامۃ میں کیا۔ انہوں نے ضعیف اورموضوع کو ایک ہی درجہ اورحیثیت دے دیا۔حالانکہ ضعیف حدیث سے امت کا ایک بڑاطبقہ فضائل اعمال میں مختلف شروط کے ساتھ قبول کرنے پر آمادہ اورعمل پیرارہاہے۔اس کے علاوہ ضعیف احادیث وروایت سے کسی کی صحابیت کا اثبات خود ابن حجر نے الاصابہ کے مقدمہ میں کیاہے۔ اس کے علاوہ تفسیر قران میں مختلف پہلوئوں میں سے کسی ایک پہلوکو راجح قراردینے میں بھی مختلف مفسرین ضعیف احادیث کو قبول کرتے رہے ہیں۔
اب مسئلہ توضعیف احادیث سے گزرکر حسن لغیرہ تک پہنچ گیا۔ کچھ لوگوں کے نزدیک حسن لغیرہ ضعیف پلس ضعیف ضعیف ہی ہوا لہذا حسن لغیرہ حجت قرارنہیں پاسکتی۔یہ مزاج اورافتاد طبع وہیں تک لے جائے گاجس کامضمون میں اشارہ کیاگیاہے۔
کوئی بھی گمراہی اورغلط خیال ایک دم سے نہیں آتاوہ بھی دھیرے دھیرے اپنی منزلیں طے کرتی ہے۔ فی الحال ضعیف احادیث پر شدت ہے۔ بعد میں حسن لغیرہ کی باری آئے گی پھر سیدھے یہ اعلان کردیاجائے گاکہ صحیح احادیث کے سواکچھ بھی قابل قبول نہیں۔
لیکن چونکہ اللہ نے اپنے دین کی حفاظت کا ذمہ لے رکھاہے لہذا ایسے باطل خیالات کیلئے اللہ ایسے افراد کو تیار کریں گے جو اس طرح کے بے بنیاد خیالات وفکار کا قلع قمع کریں۔ والسلام
 
Top