• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتوی نہیں مدد

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
فتوی نہیں مدد

عمر بن ہبیرہ نہایت دولت مند اور سخی تھے ،راہ گزرتے ہوئے ان کو ایک شخص نے روک لیا اور کہنے لگا : اے عرب کے امیر ترین شخص !میں حج کا خواہش مند ہوں۔
عمر بن ہبیرہ نے کہا: پھر مکے کا راستہ پکڑو اور حج کے لیے مکہ پہنچ جاؤ ۔
وہ کہنے لگا : مگر میں چلنے سے عاجز ہوں،تھک جاتا ہوں۔
عمر بن ہبیرہ نے کہا: کوئی بات نہیں،ایک دن سفر کرو اور دوسرے دن آرام کر لیا کرو،تاکہ تھکاوٹ نہ ہو۔
وہ بولا: میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اس سے سواری خرید سکوں یا کرایہ پر لے سکوں۔
فرمایا: چونکہ تم محتاج اور فقیر آدمی ہو،اس لیے تم سے حج ساقط ہے،حج تو صاحب استطاعت پر فرض ہے۔
وہ کہنے لگا: اے عرب کے امیر!میں آپ سے مدد طلب کرنے کے لیے آیا ہوں،فتوی لینے کے لیے نہیں۔
عمر بن ہبیرہ بے اختیار مسکرا پڑے اور اسے پانچ ہزار درہم دینے کا حکم دیا۔
سنہرے اوراق از عبدالمالک مجاہد
 
Top