اجزاء:
چکن ونگز۔۔۔۔۔ آدھا کلو
تیل۔۔۔۔حسب ضرورت
لیموں کا رس۔۔۔۔2 کھانے کےچمچ
مرچیں۔۔۔۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔۔حسب ذائقہ
گرم مصالحہ۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
لہسن اور ادرک کا پانی۔۔۔2 چائے کا چمچ
اجوائن۔۔۔۔چٹکی بھر
تل۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز۔۔۔۔1 کپ
انڈے۔۔۔۔۔2 عدد
طریقہ:۔
ونگز کو اچھی طرح دھو لیں، تاکہ ان پر پر نہ لگے رہ جائیں۔بعد ازاں تیل ، انڈے ، بریڈ کرمبز کے علاوہ
تمام مصالحہ جات لگا کر دو سے اڑھائی گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔اچھی طرح مرینیٹ ہو جائے تو ایک دیگچی میں
ڈال کر چولہے پر پکائیں ، (پانی نہیں ڈالیں بلکہ چکن کے اپنے پانی میں گلنے دیں)
اس کے بعد اتار کر ٹھنڈا کر لیں، اور ایک ایک کر کے انڈے میں ڈبونے کے بعد بریڈ کرمبز لگا کر رکھتے جائیں۔
آخر میں سب ونگز پر تل چھڑک دیں، اور کڑاہی میں ڈال کر فرائی کریں۔
مزیدار چکن ونگز تیار ہیں۔