• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مروجہ تقلید میں لوگ اپنے اپنے امام کی باتوں کو شدت سے تھامے ہوئے ہیں۔ اور چونکہ ائمہ رح کے درمیان اختلاف موجود ہے تو یہی اختلاف شدت کے ساتھ ان کے مقلدین میں منتقل ہوگیا ہے اور یہ مقلدین آپس میں اختلاف رائے سے آگے بڑھ کر مخالفت بلکہ دشمنی کی حد تک اتر آتے ہیں بلکہ اتر آئے ہیں۔
میرے بھائی @یوسف ثانی صاحب یہاں برصغیر پاک و ہند میں مقلد صرف حنفی ہیں لہٰذا آپ کا اندیشہ قابل التفات نہیں میرے خیال میں۔ یہاں اختلاف مقلدیں اور غیر مقلدین کا ہے۔ اس میں مفاہمت کیسے ہو اس کے متعلق سوچیں۔


اگر امت ائمہ کرام رح کی مروجہ تقلید چھوڑ کر قرآن و سنت کو مضبوطی سے تھام لیں تو یہ متشدد مسالک اور فرقے از خود اپنی موت آپ مرجائیں گے۔
آپ کی یہ بات کہنے کی حد تک تو بڑی خوبصورت ہے مگر عملاً یہ فرقوں کے وجود کا باعث ہوگی اور ہے۔
اہل حدیث کے مابین کیا اختلاف نہیں؟ شیخ توصیف الرحمإن ایک مسئلہ صحیح حدیث سے بیان کرتے ہیں اور اسی حدیث کے حوالہ سے شیخ ابو زید صاحب اس کے الٹ مسئلہ بیان کرتے ہیں۔
ہمیں یہاں اختلاف نہیں اتحاد کی بات کرنی ہے اور اس کے لئے مفید مشورہ جات دیئے جائیں۔
@ابن داود نے مشورہ دیا کہ تقلید چھوڑ دیں۔ یہاں مقلد ہونے کے باوجود اختلاف کرنے والے کرتے ہیں تو تقلید چھوڑ کر تو مادر پدر آزاد ہو کر تو اس میں اضافہ ہوگا کمی نہیں آئیگی۔
کسی کام کے لئے جب مشاورت طلب کی جاتی ہے تو ایمانداری کا تقاضا یہ ہے کہ خلوص نیت سے ایسے مشورے دیئے جائیں جو قابل عمل بھی ہوں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بر صغیر خصوصا هند میں شافعیہ کثیر تعداد میں ہیں ۔ یہ کہدینا کہ صرف احناف ہیں زیادتی هوگی ۔ یہ ممکن هے کہ پاکستان میں صرف احناف ہونگے ۔
هند میں حنابلہ بهی ہیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بر صغیر خصوصا هند میں شافعیہ کثیر تعداد میں ہیں ۔
آپ کے خیال میں کیا تناسب ہوگا؟
دوسری بات یہ کہ شافعیہ کا احناف سے بصری افعال میں بڑے اختلافات کیا ہیں؟
تیسری بات کہ ان میں کہاں تک کمپرومائز (Compromise) ہوسکتا ہے؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اختلافات بعض مسائل میں معمولی سے اور بعض مسائل میں شدید نوعیت کے ہیں ۔ میری بات احناف اور شوافع کے مابین اور هند کی هے ۔
یہ اختلافات نئے نہیں ہیں ۔ مثلا: رفع الیدین ، آمین (بعد از الفاتحہ دوران نماز) ۔ نماز کی ادائیگی کے طریقے مثلا صف بندی سے لیکر نماز کے اختتام تک ۔ اس میں عیدین کی نماز شمار کرلیں ۔ میں یہ تو نہیں کہتا کہ فلاں غلط یا فلاں صحیح لیکن اختلافات اتنے گہرے ہیں ضرور کہ مساجد مختلف بنائی گئی ہیں مصلی کے لحاظ سے ۔ یہ عام مشاہدہ هے الزام هے نا شکایت ۔ حل؟ اگلے گذر گئے کوششیں کرتے کرتے ، ہمارے بهی بالوں میں سفیدی پهیل گئی ، آنے والے بهی ضرور بضرور کوششیں کرینگے ان شاء اللہ۔ اہم ترین بات یہ بهی مشاہدہ ہی هے کہ هم آپس میں بہت شدید ہیں ۔ انا ، ضد (بلکہ هٹ دهرمی) ، خود کو ہی صحیح سمجهنا اور مخالف کو غلط ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ یہ اصل مسائل ہیں ۔ انکا خاتمہ مشکل نہیں ۔ ضرورت اس بات کی هے کہ هم خود صحیح اسلامی تعلیمات حاصل کریں اور ان تعلیمات کو عام کریں ، پهیلائیں ۔ ہمارے بیشتر اختلافات هماری ناقص اسلامی معلومات کے سبب ہیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

آپ کے خیال میں کیا تناسب ہوگا؟
دوسری بات یہ کہ شافعیہ کا احناف سے بصری افعال میں بڑے اختلافات کیا ہیں؟
تیسری بات کہ ان میں کہاں تک کمپرومائز (Compromise) ہوسکتا ہے؟
جلد بازی نا کریں ۔ سمجهیں اور سمجهائیں
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
عرصہ سے هم سب کی خواهش هے ۔ سبهی جانتے اور مانتے ہیں اتفاق اور اتحاد کی قوت کو ۔
یوسف بهائی کے دوسرے مراسلہ میں کافی گہرائی ، تجربہ ، مشاہدہ اور تجزیہ سبهی موجود هے ۔ سرسری طور پر نا پڑهیں ۔ اپنے بهی مشاهدات و تجربات سامنے رکهیں ۔
فیصدی تناسب کی حیثیت اس وقت ختم هوجاتی جے جب ان اختلافات کے سبب مساجد میں قتل اور مار پیٹ هوجاتی هے ۔
خیر بات اپنے اپنے مشاهدات کی هے
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

آپ کے خیال میں کیا تناسب ہوگا؟
دوسری بات یہ کہ شافعیہ کا احناف سے بصری افعال میں بڑے اختلافات کیا ہیں؟
تیسری بات کہ ان میں کہاں تک کمپرومائز (Compromise) ہوسکتا ہے؟
بعض مسائل اتنے گہرے ہیں جن پر احناف کبهی بهی کمپرومائز کر ہی نہیں سکتے ۔
 
Top