پچھلے دنوں مکتبہ قدوسیہ پر حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر ایک ضخیم کتاب دیکھی، مولف کا نام یاد نہیں رہا۔ کتاب کا ٹائٹل شیخ کے نام پر ہی تھا۔ کتاب کافی اچھی تھی، شیخ کی زندگی کے بہت سے گوشے جو میرے سامنے بھی نہیں تھے، کافی نکھر کر سامنے آ گئے، میرے خیال میں یہ کتاب کتاب وسنت لائبریری میں نہیں ہے۔ اہل حدیث کی تاریخ کا بھی ایک حصہ اس میں نقل ہو گیا ہے، لائبریری میں یہ کتاب بھی ہونی چاہیے۔
محدث ٹیم میں جو بھائی آج کل فرمائشی کتابوں کی لسٹ مرتب کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اس کتاب کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔