• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضلائے جامعہ لاہور اسلامیہ

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم شائننگ اسٹار صاحب، آپ بھی تو تعارف کروا دیجئے اپنا۔ لگتا تو ایسا ہے کہ آپ بھی فضلائے جامعہ میں شامل ہیں!!!
 
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بھائی شائننگ سٹار صاحب! آپ کو جامعہ کے فورم میں دلی خوش آمدید، لیکن اپنا تعارف تو کروا دیجئے، بہتر ہوگا کہ جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنا سن فراغت اور شعبہ وغیرہ کی نشاندہی بھی کریں تاکہ ان کے ساتھی ان کو جان پہچان سکیں۔ یہ فورم آپ فضلاء سے رابطہ رکھنے کے لئے ہے اور اسے فضلاے جامعہ ہی آباد کرسکتے ہیں۔ خود بھی شریک ہوں اور اپنے ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں، کم ازکم ایک ساتھی اپنی کلاس والوں کو تو ضرور مطلع کرے۔مجھے آپ فضلا کی شرکت اور آراء کا شدید انتظار رہے گا۔ اللہ حافظ
 
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
0
السلام علیکم ! محدث فورم دیدہ زیب ہونے میں اپنی مثال آپ ہے، جس میں شاکر بھائی کی خصوصی محنت اور لگن شامل ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔
کسی عبارت کی غلط کمپوزنگ جہاں اس کی زیبائش میں کمی پیدا کرتی ہے وہاں مستقبل میں اس کے سرچ ہونے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس بنا پر منتظمین کو کم ازکم عنوانات کی اصلاح ضرور کرنا چاہئے۔ زیر نظر دھاگے کا موضوع غلط ٹائپ کیا گیا ہے، اگر موصوف عربی میں لکھنا چاہتے تو پھر دونوں تائے مدورہ کو دو نقطوں کے ساتھ یوں لکھتے: جامعة لاهور الاسلامية بصورت دیگر وہ دونوں مقامات پر جامعہ لاہور اسلامیہ ہی لکھ لیتے تو بہتر تھا۔ منتظمین حضرات اس کمپوزنگ غلطی کی اصلاح کردیں۔ اللہ حافظ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم حسن صاحب،
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ یہ سب آپ حضرات ہی کی محنت کا ثمر ہے جو مختلف شکلوں میں ظاہر ہو رہا ہے۔
اردو فونٹ میں عربی عبارت درست نظر نہیں آتی ہے اس لئے عنوان کو اردو میں جامعہ لاہور اسلامیہ کر دیا ہے۔ نشاندہی کے لئے بہت شکریہ۔
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام علیکم!
ہم جامعہ لاہورالاسلامیہ کے فضلاء میں تو شامل نہیں اور یہ دھاگہ فضلاء حضرات کے لیے ہے، لیکن چونکہ ہم جامعہ سے وابستہ رہے ہیں چار سال تک اس لیے جامعہ سے ایک لگاؤ رہا ہے، چار سال جامعہ میں پڑھنے کے بعد کچھ مجبوریوں کے باعث اپنے گاؤں لوٹنا پڑا، جس وجہ سے ہم بد قسمتی سے یہاں سے فاضل نہیں ہو سکے، بہرحال جو بھی ہو جامع سے گہرا تعلق رہا ہے، محترم شفیع طاہر صاحب، اسلم صدیق صاحب، احسان اللہ فاروقی صاحب اور ہدایت اللہ صاحب میرے مشفق اساتذہ میں سے تھے۔اور جامعہ کے اساتذہ میں سے میری پسندیدہ شخصیات میں اسلم صدیق صاحب، شفیق مدنی صاحب، رمضان صاحب، اور مدنی صاحب شامل ہیں۔ اللہ پاک نے توفیق دی اور مجھے پچھلے سال جامعہ کے میٹرک کے طلباء کو ریاضی اور انگریزی پڑھانے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ اور اب بھی کسی نہ کسی طرح اللہ پاک نے جامعہ لاہور الاسامیہ کے لیے ہی کام کے لیے ہی چن رکھا ہے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته !
محدث فورم کا اجراء حد درجہ لائق تحسین ہے جس پر فورم کے ارباب کار تبریک و تحسین کے سزاوار ہیں-خداوند کریم ان کی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس فورم کو اسلام و اہل اسلام کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید و نافع بنائے آمین یا رب العالمین
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
میری مادر علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تقریب صحیح بخاری کے موقع پر ایک قیمتی پمفلٹ شایع کیا گیا تھا اس کو بھی محدث فورم کی زینت بنانا چاہئے بارک اللہ فیکم
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اس تھریڈ کا بنیادی مقصد شاید فاضلین جامعہ لاہور الاسلامیہ کا تعارف ہے لیکن سردست میں یہ اطلاع دے دوں کہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل حافظ نجم الثاقب کی والدہ محترمہ گیارہ جون بروز منگل قضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل حافظ نجم الثاقب کی والدہ محترمہ گیارہ جون بروز منگل قضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین
آمین ثم آمین
 
Top