خلط بیشمار ہیں ، فقہ کے استاذ کہلائے ابو حنیفہ ، رحمہ اللہ ، ہمارے پاس انکے اقوال قلیل ہیں ، قال اصحاب ابو حنیفہ سے کتب بہری پڑی ہیں اور یہ سلسلہ بهی جاری ہے ۔ آج بہی ہم اقوال اصحاب ابو حنیفہ کو جو اکثر فہم اصحاب ابو حنیفہ هے کو ہم قال ابو حنیفہ ہی سمجہتے ہیں اور اسی پر قائم رہنا چاہتے ہیں ۔
محترم! ایک شعر بڑی شدت سے یاد آیا آپ کی تحریر پڑھ کر (پیشگی معذرت کے ساتھ)۔
۔۔ رہا ہوں جنوں میں کیا کیا ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
سارے ملون فقرات میں سے آخری بہت اہم ہے ”اقوال اصحاب ابو حنیفہ کو جو اکثر فہم اصحاب ابو حنیفہ هے“۔ اس فقرہ کے تناظر میں اپنے پورے پیراگراف کو ملاحظہ فرمالیں۔
ابو حنیفہ پر اعتراضات جو ہوے وہ انکے ہی دور میں ہوئے ۔ آپ کتابیں تو پڑہیں ، ان اعتراض کرنیوالوں نے اقوال ابو حنیفہ پر کیا اعتراضات کئیے اور وہ کون تہے انکے درجات علمی کیا تہے؟
محترم! آپ نے جو جو کتابیں پڑھی ہیں ان میں سے چند ایک یہاں بھی تحریر فرمادیں اور اس کا حوالہ بھی دے دیں۔
ایک بات یاد رکھیں کہ یہ تحریر نقل در نقل نہ ہو اصل کتاب کو خود پڑھ کر ہو۔
ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت انکا علمی مقام اپنی جگہ اور انکے پیش کردہ اقوال جو انکے نام سے پیش کئیے گئے ہیں ان پر بحث نا تو نئی ہے نا ہی کسی قسم کی شرارت ہے ۔ نا دین اسلام اور شریعت اللہ کی شروط میں سے ہے ۔
محترم! تو پھر کیا ہے؟
بعد کے آنیوالے دور میں جو فیصلے ہوئے ، اور مسالک یا مذاہب بنے ان پر بحث ہو ۔ مراتب اپنی جگہ ۔ مالک و شافعی و حنبل ۔ کسی کو کسی پر فوقیت دینے کی شرارت کس نے کی ۔ ہم تو آج بہی یہی کہتے ہیں کہ کہیں سے لازم و مشروط نہیں ۔ عجیب امر ہے ایسے فیصلے خود کریں ۔ تقسیم بهی خود کریں الزام دوسروں کو دیں ۔ نفرتیں خود بڑہائیں چاہے وہ آمین ہو رفع یدین ہو یا اعداد تراویح الزام ہمکو دیں ۔
محترم! کوئی بھی انصاف پسند جب اس تحریر کو پڑھے گا تو بول اٹھے گا؛
جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے
شافعی و حنبل کے بارے میں کیا خیال هے ؟
ان جید عالموں نے ابو حنیفہ سے اختلاف کیوں کیا ؟ کیوں انکے یہاں آمین ہے اور رفع یدین ہے ؟
محترم! قرآن و حدیث کے نام پر لکھی گئیں نماز کی اتنی ساری کتب جو اہلِ حدیث کہلانے والوں ہی کی لکھی ہوئی ہیں ان میں اختلاف کیوں ہے؟ ایک کے بعد دوسری دوسری کے بعد تیسری ۔۔۔۔۔ لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟
آج بہی معمولی معلومات رکہنے والا ان ہی مواضیع پر شد و مد سے بحث کرتا هے۔ چاروں اماموں کے اپنے اقوال ہینکہ انکی ہر وہ بات رد ہے جو قال اللہ یا قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیخلاف ہو ۔ کیوں اصحاب ابو حنیفہ قال ابو حنیفہ کے خود خلاف ہیں ؟
محترم! اہلحدیث کہلانے والے دوسرے اہلحدیث کہلانے والوں سے کیوں اختلاف رکھے ہوئے ہیں۔
محترم! معذرت کے ساتھ اصل اندھی تقلید جو مذموم ہے وہ یہی ہے۔ چاروں اماموں میں سے کسی کا قول بھی قرآن اور حدیث کے خلاف نہیں ہے۔ اختلاف کے اسباب کچھ اور ہیں ان پر غور خود کریں دوسروں کی انگلی پکڑ کر نہ چلیں۔
بس یہ معمولی سا فرق هے ہمارے اور انکے درمیان ویسے انکا اصل فرق شافعیہ و حنابلہ سے ہے ۔
محترم! جن کے ساتھ یہ معمولی سافرق ہے ان کے خلاف ایک حشر برپا ہے اور جن سے اصل فرق ہے ۔۔۔۔۔ ابتسامہ!