• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ حنفی کا فیصلہ ، دینی امور پر اجرت حرام ، امام ابو حنیفہ رحمتہ الله علیہ کا فتویٰ

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
محترم یہ فقہ حنفی کا فیصلہ نہیں فقہ حنفی کا قول ہے۔
فتامل
سبحان اللہ! اب یہ حیثیت رہ گئی ابوحنیفہ کی مقلدوں کے نزدیک کہ ابوحنیفہ کے اقوال، فتوےاور فیصلے بھی فقہ حنفی کا فیصلہ بننے کے لائق نہیں رہے۔ ہائے رے ابوحنیفہ تیری قسمت!
اشماریہ صاحب کیا آپ بتانا پسند کرینگے کہ ابوحنیفہ حنفی مذہب کے امام تھے یا مقتدی؟ جب حنفی مذہب کے فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو ابوحنیفہ تو امام کہلانے کے لائق نہیں رہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891

بھائی، آپ اپنے انداز میں تبدیلی پیدا کریں۔
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
ہائے رے ابوحنیفہ تیری قسمت!
ایسے ہی چند فقرے جو کہ دعوت کے کام میں روکاوٹ ہیں ۔

ایک قول کے مطابق فقہ حنفی میں تقریباً بارہ لاکھ مسائل ہیں جن میں سے سترہزار امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے منسوب ہیں ، بقایہ ان سے استخراج کیا گیا ہیں ، ہوسکتا ہے کہ ایسے مسائل سے موصوف بری ہو ،
تمام آئمہ اربعہ ومازاد امت مسلمہ کے علماوفقہا میں سے ہیں ۔ان کا احترام ہم پر لازم ہے ، باوجود یہ کہ ان کے آپس میں شدید اختلاف پایا جاتا ہو ،
ان کا اجتہاد اگر صحیح تو اجرین ، غلط ہو توان کو ایک اجر ضرور ملتا ہے ، لیکن ان کے ایسے قول کو ماننا جوکہ نص صریح کے مخالف ہو غلطی تصور ہوگی ۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
تمام آئمہ اربعہ ومازاد امت مسلمہ کے علماوفقہا میں سے ہیں ۔ان کا احترام ہم پر لازم ہے ، باوجود یہ کہ ان کے آپس میں شدید اختلاف پایا جاتا ہو ،
معاف کیجئے گا ابوحنیفہ کو علماء، فقہاء اور ائمہ میں شمار کرنا زیادتی ہے۔اور یہ ظلم اور زیادتی کم ازکم میرے بس کی بات نہیں۔

ان کا اجتہاد اگر صحیح تو اجرین ، غلط ہو توان کو ایک اجر ضرور ملتا ہے ، لیکن ان کے ایسے قول کو ماننا جوکہ نص صریح کے مخالف ہو غلطی تصور ہوگی ۔
اجتہاد تو قرآن و حدیث میں غوروفکر کا نام ہے جس میں غلطی پر یقینا ایک اجر ہے لیکن افسوس کے ابوحنیفہ کے اجتہادات (جنھیں اجتہادات کہنا بھی اجتہادات کی توہین ہے) کچھ متعین اصول کے مرہون منت تھے ابوحنیفہ کسی مسئلہ میں رائے دینے کے لئے قرآن و حدیث پر غوروفکر تو دور کی بات اسے دیکھتے بھی نہیں تھے۔ ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابوحنیفہ کو انکی غلط رائے پر بھی اجر ملے گا تو اور بات ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
معاف کیجئے گا ابوحنیفہ کو علماء، فقہاء اور ائمہ میں شمار کرنا زیادتی ہے۔اور یہ ظلم اور زیادتی کم ازکم میرے بس کی بات نہیں۔

اجتہاد تو قرآن و حدیث میں غوروفکر کا نام ہے جس میں غلطی پر یقینا ایک اجر ہے لیکن افسوس کے ابوحنیفہ کے اجتہادات (جنھیں اجتہادات کہنا بھی اجتہادات کی توہین ہے) کچھ متعین اصول کے مرہون منت تھے ابوحنیفہ کسی مسئلہ میں رائے دینے کے لئے قرآن و حدیث پر غوروفکر تو دور کی بات اسے دیکھتے بھی نہیں تھے۔ ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابوحنیفہ کو انکی غلط رائے پر بھی اجر ملے گا تو اور بات ہے۔
آپ کا ہم سے اتفاق کرنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن فورم قوانین اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کسی بھی دوسرے رکن، یا کسی دوسرے مسلک کی محترم شخصیت کے لئے غلط الفاظ استعمال کئے جائیں۔ لہٰذا آپ آئندہ احتیاط کیجئے۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ہائے شاہد نذیر بھائی تیر ی قسمت !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
یہ تو امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے ایک ادنی سا مقلد کی کاوش ہے آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا
میں نے تو ابوحنیفہ کی قسمت پر اس لئے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ انکے مقلدین بزعم خویش ایک طرف انکو امام اعظم، محدث، قرآن وحدیث پر گہری نظر رکھنے والا وغیرہ وغیرہ قرار دیتے نہیں تھکتے اور دوسری طرف انکا فتویٰ بھی نہیں مانتے بلکہ اسکے خلاف کرتے ہیں۔ یا تو مقلدین کی جانب سے ابوحنیفہ کو عطاء کردہ بھاری بھاری القابات غلط ہیں یا پھر مقلدین کے وہ مسائل جن میں انہوں نے اپنے امام کے فتویٰ کے برعکس موقف اپنا رکھا ہے۔ تو یہ بھی کوئی قسمت ہے کہ ایک طرف تعریف کرکر کے اپنے امام کو آسمان پر بٹھا دیتے ہیں اور ایک ہی لمحہ میں انکے فتویٰ کو ٹھکرا کر انہیں زمین پر لا پٹختے ہیں۔

حنفی مقلدین کے اس طرز عمل پر انکے امام کی قسمت پر تو افسوس کا اظہار کیا جاسکتا ہے لیکن ایک ادنی مقلد(جاہل) نے میرے بارے میں افسوس بھرے الفاظ کس لئے لکھے ہیں سمجھ میں نہیں آیا۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اب اسی تناظر میں اگر دیکھا جائے تو یہاں ایسے نصوص ملتے ہیں جس میں بہت سارے محدثیں نے صرف اسلئے راوی سے روایت کو چھوڑا ہے کہ وہ روایت کرنے کے پیسے لیتے تھے ، باقاعدہ اصول حدیث میں اس بارے میں مستقل بحث ہے ، یہ محدثین کا ایک مذہب اور طرہ امتیاز بنا ہے لیکن میں آپ کو امام بخاری رضی اللہ عنہ کے اکابر اساتذہ میں سب سے بڑے شیخ ابونعیم الفضل بن دکین رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتاتا ہوں جس نے جب اجرت لیا اور لوگوں نے اسے ملامت کیاِ،
شاید آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ابوحنیفہ کا فتویٰ کہ دینی امور پر اجرت حرام ہے درست ہے۔ لیکن مقلدین کا عمل پھر اسکے خلاف کیوں؟ کیوں مقلد علماء اور مقلدمفتی حضرات اپنے پیٹوں کو حرام سے بھر رہے ہیں؟؟؟ محمد عاصم انعام صاحب آپ ہی اب ابوحنیفہ کی مخالفت پر اپنے مفتیان اور علماء کو کچھ شرم دلائیں۔

جہالت ایک عیب، ایک برائی اور حق کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے لیکن کتنی حیرت کی بات ہے کہ علم کے باوجود کچھ بدبخت اپنے گلے میں تقلید کا پٹا ڈال کر خود کو مقلد یعنی جاہل کہلاوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی تقلید یعنی جہالت کی ترغیب دیتے ہیں۔ ہائے رے مقلدوں تمہاری بری قسمت!
یہ وہ قسمت ہے جسے مقلدوں نے اپنے ہاتھوں سے چنا ہے۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
حنفی مقلدین کے اس طرز عمل پر انکے امام کی قسمت پر تو افسوس کا اظہار کیا جاسکتا ہے لیکن ایک ادنی مقلد(جاہل) نے میرے بارے میں افسوس بھرے الفاظ کس لئے لکھے ہیں سمجھ میں نہیں آیا۔
اس لئے افسوس بھرے الفاظ لکھے ہیں کہ آپ اہل حدیث اجرت لینے کی وجہ سے ترک روایت کرتے ہیں تو امام بخاری رحمہ اللہ کے سب سے برگزیدہ اساتذہ میں سے ایک استاذ صراحۃ فرما رہے ہیں کہ یہ لوگ مجھے اجرت لینے پر ملامت کر رہے ہیں حالانکہ میرے گھر میں تیرہ افراد بستے ہیں اور کھانے کےلئے ایک روٹی بھی نہیں ،
اس میں ببانگ دہل اجرت لینے کو جائز سمجھا ہے ، اور اس بزرگ کے بارے جاکر ابوحاتم ، ابوزرعہ ، امام بخاری ، امام احمد رحمہم اللہ کے تعریفی کلمات بھی متقدمین کی کتابوں میں ملاحظہ فرمائیں
یہ اختلاف آپ کے اصحاب الحدیث میں کیوں ہیں ؟آپ اس کا جواب دیں ، میں اپنا جواب دیدوں گا ۔
آپ نے جو غصہ میں آکر مجھے جاہل کے لقب سے نوازا ہے اس پر آپ کا شکریہ ۔
ویسے یہ آپ لوگوں اور آپ کے پیشرؤوں کا وطیرہ ہے میں نے جو اس سے پہلے والے تھریڈ میں تلخ جملے استعمال کئے ہیں وہ بھی مجھے اچھے نہیں لگے ،۔ابتسامہ
 
Top