• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ حنفی کا فیصلہ ، دینی امور پر اجرت حرام ، امام ابو حنیفہ رحمتہ الله علیہ کا فتویٰ

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
آپ نے جو غصہ میں آکر مجھے جاہل کے لقب سے نوازا ہے اس پر آپ کا شکریہ ۔
نہیں میرے بھائی یہ الفاظ میں نے غصہ میں بالکل بھی نہیں لکھے بلکہ آپ کو ان الفاظ سے عزت دی ہے کیونکہ آپ مقلد ہونے کو باعث فخر جانتے ہیں اور آپ ہی کی کتابوں میں لکھا ہے کہ مقلد جاہل ہوتا ہے۔ اہل علم تقلید کے جہالت اور مقلد کے جاہل ہونے پر متفق ہیں۔ جب آپ نے خود ہی علم کے مقابلے میں تقلید یعنی جہالت کا انتخاب کیا ہے تو پھر آپکو جاہل یعنی مقلد کے لفظ سے ہی پکارا جائے گا اور اس پر آپکو فخر ہونا چاہیے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
پتا نہیں کہاں سے کہاں بات چلی گئی ہے۔
شاہد نذیر پہلے حنفی فقہاء کے بارے میں غلط الفاظ پھر ابو حنیفہ رح کے بارے میں ایسے الفاظ پھر بھی یہ شکایت کہ امین صفدر اوکاڑوی رح نے سخت الفاظ استعمال کیے۔
آپ کی قمیض میں گریبان ہے؟؟ جھانک لیں ذرا۔

باقی اس مسئلہ کی بات یہ ہے کہ کسی بھی فقہ میں مختلف اقوال منقول ہوتے ہیں جن میں سے کسی ایک پر بھی تحقیق کے مطابق فتوی دیا جاتا ہے۔ اگر اس قول پر فتوی نہیں ہے تو اسے فقہ حنفی کا قول ہی کہا جائے گا فیصلہ نہیں۔ حدیث کے نام لیوا بعض بھائیوں کو ذرا عقل سے بھی کام لینا چاہیے ورنہ تفقہ فی الحدیث آپ سے کوسوں دور ہی رہے گا جب آپ ایک عام فہم بات نہ سمجھ سکیں۔

محمد عاصم انعام بھائی آپ کو میری کوئی بات قابل اعتراض محسوس ہوئی؟
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
ہماری کتابوں میں غیر مقلدوں کو جاہل مرکب کےلقب سے بھی نوازا گیا ہے
باقی اصل سوال سے جواب فرار اختیار کرنا چھوڑ دے ، اور جواب دیں تاکہ پھر میں جواب دوں ۔
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
ہماری کتابوں میں غیر مقلدوں کو جاہل مرکب کےلقب سے بھی نوازا گیا ہے
سب سے پہلے یہ بات کہ آپ لوگ جو کہ آپ کے مسلک کے ایسے مسائل کو نہ ماننے جو کہ نص سے تصادم ہیں ان کو لفظ " غیر " کا سابقہ لگاکر پکارتے ہیں جو کہ گرائمر کے لحاظ سے صحیح نہیں یعنی دن کا متضاد غیر دن نہیں ہوتا اس طرح مقلد کا متضاد غیر مقلد نہیں ہوتا ۔ پھر بھی اگر آپ لوگ یہ اصرار کرتے ہیں کہ غیر مقلد جاہل مرکب ہوتا ہے ، تو اس بات کا سب سے پہلا نشانہ آپ کے اپنے پیشوا پر آتا ہے ۔کیونکہ موصوف رح بھی غیر مقلد تھے ۔ آپ کے اپنے گھر کی گواہی ہے ، دیکھے ۔ مجالس حکیم الامت ۔ صفحہ 345 ۔حضرت حکیم الامت تھانوی صاحب سرہ دہ معتدل مزاج جامع شخصیت تھے کہ خود فرماتے ہیں کہ ہم جب خود ایک غیر مقلد " حضرت امام اعظم امام ابوحنفیہ رح کے مقلد ہیں (کیونکہ مجتہدکسی کا مقلدنہیں ہوتا) تو پھرغیرمقلدین سے نفرت کیوں کریں ۔
اور آپ کی کتابوں میں مقلد کو ہی "جاہل " کہا گیا ہے ۔دیکھیے ۔ نصب الرایۃ ۔زیلعی حنفی صفحہ 219 ۔
اپنی ہی کتابوں کی بعض باتوں کو مانتے اور بعض کا انکار کرتے ہو ، أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ
 
حديث آخر أخرجه مسلم عن أبي الزبير عن جابر، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نتمسح بعظم أو بعر، انتهى. واقتصر شيخنا علاء الدين مقلدا لغيره على حديث عزاه الدارقطني عن أبي هريرة، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يستنجى بعظم أو روث، وهذا ذهول فاحش، فإنه في الكتب الستة، فالمقلد ذهل، والمقلد جهل،
میرے بھائی کبھی خود بھی اصل مقام دیکھ لیا کریں۔ مجھے آپ لوگوں سے یہی شکوہ ہے کہ خود تحقیق نہیں کرتے۔
دیکھیئے
دوسری حدیث جس کی تخریج مسلم نے ابو الزبیر سے۔۔۔۔الخ، اور ہمارے شیخ علاء الدین نے دوسرے کی پیروی کرتے ہوئے ایسی حدیث پر اکتفا کر لیا جسے دار قطنی نے ابو ہریرہ رض سے منسوب کیا ہے۔۔۔ الی آخر الحدیث، اور یہ بڑی بھول ہے۔ یہ حدیث کتب ستہ میں ہے۔ تو جس کی تقلید کی گئی وہ بھول گیا اور جس نے پیروی کی وہ ناواقف رہا۔

ایک تو یہاں تقلید اصطلاحی کا ذکر نہیں ہے۔ دوسرے یہاں کہاں لکھا ہے کہ مقلد جاہل ہوتا ہے؟
المقلد جہل کا ترجمہ یہ کون کر سکتا ہے کہ مقلد جاہل ہوتا ہے؟

آپ نے یہ مقام خود نکال کر دیکھا تھا؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس لئے افسوس بھرے الفاظ لکھے ہیں کہ آپ اہل حدیث اجرت لینے کی وجہ سے ترک روایت کرتے ہیں تو امام بخاری رحمہ اللہ کے سب سے برگزیدہ اساتذہ میں سے ایک استاذ صراحۃ فرما رہے ہیں کہ یہ لوگ مجھے اجرت لینے پر ملامت کر رہے ہیں حالانکہ میرے گھر میں تیرہ افراد بستے ہیں اور کھانے کےلئے ایک روٹی بھی نہیں ،
اس میں ببانگ دہل اجرت لینے کو جائز سمجھا ہے ، اور اس بزرگ کے بارے جاکر ابوحاتم ، ابوزرعہ ، امام بخاری ، امام احمد رحمہم اللہ کے تعریفی کلمات بھی متقدمین کی کتابوں میں ملاحظہ فرمائیں
یہ اختلاف آپ کے اصحاب الحدیث میں کیوں ہیں ؟آپ اس کا جواب دیں ، میں اپنا جواب دیدوں گا ۔
اس لڑی میں اگر احناف کے موقف کی وضاحت کرسکتے ہیں تو کریں ۔
اہلحدیث حضرات کا موقف جاننے یا اس پر نقد کرنے کے لیے یہاں تشریف لےآئیں :
http://forum.mohaddis.com/threads/دینی-امور-پر-اجرت-اہل-حدیث-کا-موقف-انتظامیہ.19708/
باقی ایک دوسرے پر بلاوجہ طعن و تشنیع کسی بھی جگہ موضوع سے متعلق نہیں ۔ لہذا اس سے پرہیز کریں ۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
اس لڑی میں اگر احناف کے موقف کی وضاحت کرسکتے ہیں تو کریں ۔

احناف کا یہ مفتی بہ مسئلہ نہیں ہے۔ جس مسئلہ پر احناف نے فتوی نہیں دیا اس پر وضاحت کا مطلب میں نہیں سمجھتا۔
البتہ اگر کہیں تو ان کے دلائل ضرور ذکر کر دیتا ہوں۔
موجودہ فتوی یہ ہے کہ تعلیم قرآن پر اجرت نہ دی جائے یعنی عقد اس پر نہ ہو بلکہ وقت پر اجرت طے کیجائے اور عقد اس وقت کا ہو۔
اہل علم حضرات دونوں کا فرق بخوبی جانتے ہیں۔
واللہ اعلم
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
احناف کا یہ مفتی بہ مسئلہ نہیں ہے۔ جس مسئلہ پر احناف نے فتوی نہیں دیا اس پر وضاحت کا مطلب میں نہیں سمجھتا۔
البتہ اگر کہیں تو ان کے دلائل ضرور ذکر کر دیتا ہوں۔
موجودہ فتوی یہ ہے کہ تعلیم قرآن پر اجرت نہ دی جائے یعنی عقد اس پر نہ ہو بلکہ وقت پر اجرت طے کیجائے اور عقد اس وقت کا ہو۔
اہل علم حضرات دونوں کا فرق بخوبی جانتے ہیں۔
واللہ اعلم
جی ارشاد فرمادیں دلائل ۔ پہلے اور بعد والے دونوں فتاوی کے اگر ہو جائیں تو سونے پہ سہاگہ ۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
جی ارشاد فرمادیں دلائل ۔
خضر بھائی۔ اسی اسکین کی آخری سطر ملاحظہ فرمائیں۔ نصب الرایہ کا جو حوالہ دیا ہے اسی جگہ مؤسسة الريان کے نسخے میں تفصیلی کلام موجود ہے۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
حضر حیات بھائی : اعتراض یہ تھا کہ اس مسئلہ میں احناف کا آپس میں اختلاف ہیں ،تو میں نے اہل حدیث میں امام بخاری رحمہ اللہ کے استاد کا حوالہ پیش کیا ، کہ محدثین بھی تو آپس میں مختلف ہیں اگر اختلاف سے ہی وہ مذہب یا مسلک ختم اور بے کار ہو تو پھر میدان میں آجائیں ، گھوڑا بھی تیا ر اور تیر ونیام بھی۔۔۔۔۔۔ آپ احناف کا آپس میں اختلاف پیش کریں اور میں محدثین کا ۔ ابتسامہ
 
Top