• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقی حنفی میں ننگے نمازی کی نمازہو جاتی ہے لیکن ---- !!!

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
یہ مسئلہ پڑھے ہونے کی وجہ سے میں اس کا مفہوم جانتا ہوں۔ عریاں سے مراد وہ ہے جس کا ستر کھلا ہو۔ احناف کے نزدیک ستر ناف سے گھٹنوں کے نیچے تک ہے۔ چاہے یہ مکمل کھلا ہو یا اس کا تھوڑا سا حصہ۔
عامر بھائی کی بات میں مجھے اس جگہ اختلاف کی وجہ ہی نہیں سمجھ میں آ رہی۔
نہ کوئی حنفی یہ کہتا ہے کہ ننگا آدمی کپڑوں والے کو نماز پڑھائے اور نہ ہی کوئی اہل حدیث (غالبا) یہ کہتا ہے۔ تو پھر اس کا اقتباس لینے کی وجہ ہی کوئی نہیں ہے۔
محترم شاہ صاحب فقہ حنفی یہ کہہ رہی ہے کہ جب امام اور مقتدی ننگے ہوں تو دونوں کی نماز ہو جاتی ہے اس کا جواب عنایت فرما دیں کہ کس شرعی نص سے فقہ حنفی ننگے امام اور مقتدی کی نماز کی صحت کا فتوی دے رہی ہے ؟؟؟؟
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
اس بحث و مباحثے سے ایک یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ:

جب ایک عریاں امام کے پیچھے مقتدیوں کی نماز صحیح نہیں تو ایک بدعتی اور مشرکانہ عقائد رکھنے والے امام کے پیچھے نماز کیوں فاسد نہیں ہوسکتی؟؟ کیوں کہ وہ تو ان سے کئی بڑا گناہ گار ہے -ہمارے ہاں نام نہاد علماء ایک شرابی کبابی اور زانی امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے تو روکتے ہیں اس کے فسق کی وجہ سے- لیکن ایک بدعتی اور مشرکانہ عقیدہ رکھنے والی امام کے پیچھے نماز کو جائز قرار دیتے ہیں - جب کہ شرابی یا زانی ہونا بدعتی یا مشرک ہونے سے بہت کمتر ہے-

دوسرے یہ کہ دیوبندیوں حنفیوں اور بریلویوں کی نماز (معذرت کے ساتھ) چوری والی نماز ہوتی ہے کیوں کہ یہ میرا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے (میری پیدائش دیوبندی گھرانے میں ہوئی لیکن اب الله کے فضل سے اہل حدیث ہوں اور اہل حدیث ہونے میں ایک محرک دیوبندیوں کی یہ ٢٠٠ میل فی گھنٹہ کی سپیڈ سے پڑھی جانے والی نماز بھی تھی) -

ان کے امام اور مقتدی نمازوں کے بہت بڑے چور ہوتے ہیں- رکوع و سجود و قیام میں اتنی تیزی ہوتی ہے کہ الله کی پناہ - ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور انھیں آگ بوجھانے کے لئے جانا ہے لیکن نماز بھی پوری کرنی ہے -اگر ان کے امام کی چوری پکڑنی ہو تو کسی جہری نماز میں جس کی چار رکعات ہوں (جیسے ظہر، عصر، عشاء) ان کے امام کی قرأت سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں- پہلی دو رکعتوں میں جو جہری قرأت ہوتی ہے اس میں سکون ہوتا ہے اور دو سے چار منٹ لگتے ہیں ( کیوں کہ مقتدی پر اپنی قرأت کا رعب پیدا کرنا ہوتا ہے) - جب کہ اگلی دو رکعتیں ڈیڑھ منٹ سے بھی کم میں پوری ہوتی ہیں- ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگلی دو رکعتوں میں سوره فاتحہ پڑھی ہی نہیں (لگتا ہے بغیر کچھ پڑھے رکوع کر لیا ) - رکوع و سجود و قیام کا تو کیا کہنا یہ تو نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں- ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لوگ اپنی نمازوں کو سر سے اتار رہے ہوں - جب کہ اہل حدیث کے نمازیوں کی نماز میں الحمدللہ شروع سے آخر تک سکون ہوتا ہے - (یہ میرا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے ممکن ہے کوئی اور بھائی اس سے متفق نا ہوں)

الله ہم سب کو نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے طریقے پر نماز پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطاء فرماے (آ مین)-

والسلام-
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
شاکر بھائی یہ تب کی بات ہو رہی ہے جب امام اور مقتدی سب عریاں ہوں اور ایک یا چند اشخاص کپڑے والے ہوں۔ کیا سب گھر جا کر نماز پڑھنے لگ جائیں اور اکیلا کپڑوں والا جماعت کرے؟
دو ہی صورتیں ہیں: یا تو کپڑوں والا شروع سے نماز میں شامل تھا یا درمیان میں آیا۔
اگر شروع سے تھا تو نماز اسے پڑھانی چاہیے تھی۔ ایسے امام کی اقتدا نہیں کرنی چاہیے تھی۔
اور اگر درمیان میں آیا تھا تو اس کے لیے سب نماز توڑ کر گھر نہیں جا سکتے۔ اس لیے الگ پڑھ لے۔

بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ کسی کی عقیدت میں لوگ اس کے پیچھے پڑھنا چاہتے ہیں۔ یہ امکانی صورت ہے کہ اگر ایسا بیوقوفانہ کام کر لیا تو ان کی نماز نہیں ہوگی۔

یہ اپنے اپنے اجتہاد اور سمجھ کی بات ہے۔ آپ اسے اس لحاظ سے دیکھتے ہیں کہ امام کی عند اللہ مقبول ہے تو اس کے تابع حضرات کی بھی ہونی چاہیے۔
علمائے احناف اس طور پر سوچتے ہیں کہ امام کی تو عند اللہ مجبوری میں قبول ہے۔ ہونی نہیں چاہیے تھی اصولا۔ جو اس کے تابع بن رہا ہے اپنی خوشی سے اسے کیا عذر ہے؟؟
چوں کہ وہ امام کے تابع ہے اور امام اس کے حصے کے بعض کام انجام دے رہا ہے جیسے قرائت اور تسمیع تو ایسا ہے گویا کہ اس کے یہ کام بغیر کپڑوں کے ہو رہے ہیں۔ حالانکہ اس کے پاس کپڑے موجود ہیں۔ اکیلے پڑھ لے تو سارے کام درست حالت میں ہو جائیں گے۔

ان پڑھ سے یہاں مراد یہ ہے جو فرض قرائت کی قدرت نہ رکھتا ہو۔ اتنا بھی نہ پڑھا ہو۔
جب کہ میں عالم اسے کہ رہا ہوں جسے عرف عام میں عالم سمجھا جاتا ہے۔ آپ میری پوسٹ دوبارہ غور سے پڑھیے گا۔
ابھی تک اس مسئلے کو قرآن و حدیث سے ثابت نہیں کیا گیا ہے کیا اس کے بارے قرآن و سنت خاموش ہیں ؟؟؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترم شاہ صاحب فقہ حنفی یہ کہہ رہی ہے کہ جب امام اور مقتدی ننگے ہوں تو دونوں کی نماز ہو جاتی ہے اس کا جواب عنایت فرما دیں کہ کس شرعی نص سے فقہ حنفی ننگے امام اور مقتدی کی نماز کی صحت کا فتوی دے رہی ہے ؟؟؟؟

اس سے پہلے موضوع دوسرا چل رہا تھا۔ آئیں چینج کر لیتے ہیں آپ کے کہنے پر۔
آپ ایک کام کیوں نہیں کرتے؟ آپ قرآن و حدیث سے اس مسئلہ کا صریح حل ڈھونڈ کر لکھیے۔ اگر ایک پوری جماعت کے پاس ستر پوشی کے کپڑے نہ ہوں تو وہ نماز نہیں پڑھے؟؟ اکیلے اکیلے پڑھیں؟؟؟ جماعت کے ساتھ پڑھیں؟؟؟؟
اور اگر نہ پڑھیں اور کوئی مر جائے تو اس کی نماز کا کیا ہوگا؟

اگر حل مل جاتا ہے تو ٹھیک۔ ہم اس پر بات کرتے ہیں۔
نہ ملے تو اتنا مان لیجیے گا کہ یہاں اجتہاد کی جگہ ہے۔

آپ یہ کریں تو پھر میں ان شاء اللہ آپ کے لیے تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اس بحث و مباحثے سے ایک یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ:
دوسرے یہ کہ دیوبندیوں حنفیوں اور بریلویوں کی نماز (معذرت کے ساتھ) چوری والی نماز ہوتی ہے کیوں کہ یہ میرا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے (میری پیدائش دیوبندی گھرانے میں ہوئی لیکن اب الله کے فضل سے اہل حدیث ہوں اور اہل حدیث ہونے میں ایک محرک دیوبندیوں کی یہ ٢٠٠ میل فی گھنٹہ کی سپیڈ سے پڑھی جانے والی نماز بھی تھی) -

ان کے امام اور مقتدی نمازوں کے بہت بڑے چور ہوتے ہیں- رکوع و سجود و قیام میں اتنی تیزی ہوتی ہے کہ الله کی پناہ - ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور انھیں آگ بوجھانے کے لئے جانا ہے لیکن نماز بھی پوری کرنی ہے -اگر ان کے امام کی چوری پکڑنی ہو تو کسی جہری نماز میں جس کی چار رکعات ہوں (جیسے ظہر، عصر، عشاء) ان کے امام کی قرأت سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں- پہلی دو رکعتوں میں جو جہری قرأت ہوتی ہے اس میں سکون ہوتا ہے اور دو سے چار منٹ لگتے ہیں ( کیوں کہ مقتدی پر اپنی قرأت کا رعب پیدا کرنا ہوتا ہے) - جب کہ اگلی دو رکعتیں ڈیڑھ منٹ سے بھی کم میں پوری ہوتی ہیں- ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگلی دو رکعتوں میں سوره فاتحہ پڑھی ہی نہیں (لگتا ہے بغیر کچھ پڑھے رکوع کر لیا ) - رکوع و سجود و قیام کا تو کیا کہنا یہ تو نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں- ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لوگ اپنی نمازوں کو سر سے اتار رہے ہوں - جب کہ اہل حدیث کے نمازیوں کی نماز میں الحمدللہ شروع سے آخر تک سکون ہوتا ہے - (یہ میرا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے ممکن ہے کوئی اور بھائی اس سے متفق نا ہوں)

الله ہم سب کو نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے طریقے پر نماز پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطاء فرماے (آ مین)-

والسلام-

اگر آپ تمام احادیث بشمول ناسخ و منسوخ، صحیح و ضعیف وغیرہ، ان کے اصول و قواعد کا علم رکھتے ہیں اور اجتہاد کا ملکہ بھی تو بے شک اہلحدیث یا غیر مقلد رہیے۔ اس میں کیا حرج ہے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر محتمل جگہوں پر آپ کا عمل آپ کے اپنے اوپر ہے۔
مجھے آپ کے دیوبندیت سے اہل حدیث ہونے پر نہ کوئی اعتراض ہے نہ اسے میں غلط سمجھتا ہوں۔
البتہ نماز کی جلدی والی بات میں میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
یہ خود آپ کی قلت تلاش پر مبنی ہے۔ آپ نے ان کے ہی پیچھے نماز پڑھی جن کو شریعت کا تو علم شاید ہو لیکن حقیقت تک وہ نہیں پہنچے ہوں گے۔
اگر آپ کراچی میں ہیں تو میں ایسی مساجد بتا دیتا ہوں جہاں تسلی سے نماز پڑھی جاتی ہے۔ جا کر پڑھ لیجیے۔
اس بات کا مطلب یہ ہے کہ اس قسم کی باتوں سے کسی مسلک پر اعتراض نہیں کرتے۔ یہ عملی کمزوریاں ہوتی ہیں۔ اگر کوئی ایسے کر رہا ہے تو آپ کا مسلک وہی ہو یا کچھ بھی آپ ایسا نہ کیجیے۔

اللہ پاک آپ کو حقیقی معنوں میں اہل حدیث بنائے۔ لیکن اس کے لیے سب کچھ چھوڑ کر علم حاصل کرنا پڑتا ہے۔

جب ایک عریاں امام کے پیچھے مقتدیوں کی نماز صحیح نہیں تو ایک بدعتی اور مشرکانہ عقائد رکھنے والے امام کے پیچھے نماز کیوں فاسد نہیں ہوسکتی؟؟ کیوں کہ وہ تو ان سے کئی بڑا گناہ گار ہے -ہمارے ہاں نام نہاد علماء ایک شرابی کبابی اور زانی امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے تو روکتے ہیں اس کے فسق کی وجہ سے- لیکن ایک بدعتی اور مشرکانہ عقیدہ رکھنے والی امام کے پیچھے نماز کو جائز قرار دیتے ہیں - جب کہ شرابی یا زانی ہونا بدعتی یا مشرک ہونے سے بہت کمتر ہے-
ان کے پیچھے بھی روکتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی تحقیق نہیں کی؟
البتہ جس کا عقیدہ پوشیدہ ہو تو مسلمان میں اصل تعدیل ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
بغیر کپڑوں کے (برہنہ ) نماز ادا کرنا

تھانوی شرعیت ___کتاب بہشتی زیور

دیوبندی مشہور عالم اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں ،، جس کو کپڑا میسر نہ ہو وہ بغیر کپڑوں کے برہنہ (ننگا) نماز ادا کرے تو نماز درست ہو گی _

***بہشتی زیور ، نماز کی شریت کا بیان ، صفہ ١٠٠ حصہ دوم ***
محمدی شریعت :
1- نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! تم میں سے ہرگز کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے کہ جس کا کوئی حصہ اس کے کندھے پر نہ ہو -

***** بخاری#٣٥٩ ، مسلم #٥١٦ ، ابو داؤد #٦٢٦ *****
2- ایک روایت میں یہ لفظ ہیں !

جو شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے اسے کپڑ ے کے دونوں کناروں کو اس مخالف سمت کندھوں پر ڈال دینا چاہئیے ___

بخاری #٣٢٠ ، ابو داؤد #٦٢٧
نیز اگر کپڑا تنگ ہو تو صرف ازار باندھ کر محض اپنا ستر ڈھانپ لینا ہر حال میں ضروری ہے جیسا کہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے

،، اگر کپڑا تنگ ہو تو اس کے ساتھ ازارہ تہبند باندھ لو ،،

******** بخاری #٣٦١ ، مسلم #٣٠١٠ ، ابن خزیمہ ٧٦٧ ********
نوٹ ! حدیث کے مطابق ستر کے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں جزاکم اللہ خیر

http://forum.mohaddis.com/threads/بہشتی-زیور-کے-باطل-عقائد-کا-رد-صحیح-احادیث-سے.19142/#post-144365
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اس سے پہلے موضوع دوسرا چل رہا تھا۔ آئیں چینج کر لیتے ہیں آپ کے کہنے پر۔
آپ ایک کام کیوں نہیں کرتے؟ آپ قرآن و حدیث سے اس مسئلہ کا صریح حل ڈھونڈ کر لکھیے۔ اگر ایک پوری جماعت کے پاس ستر پوشی کے کپڑے نہ ہوں تو وہ نماز نہیں پڑھے؟؟ اکیلے اکیلے پڑھیں؟؟؟ جماعت کے ساتھ پڑھیں؟؟؟؟
اور اگر نہ پڑھیں اور کوئی مر جائے تو اس کی نماز کا کیا ہوگا؟

اگر حل مل جاتا ہے تو ٹھیک۔ ہم اس پر بات کرتے ہیں۔
نہ ملے تو اتنا مان لیجیے گا کہ یہاں اجتہاد کی جگہ ہے۔

آپ یہ کریں تو پھر میں ان شاء اللہ آپ کے لیے تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
مسئلہ آپکا اور جواب میں دوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
بغیر کپڑوں کے (برہنہ ) نماز ادا کرنا

تھانوی شرعیت ___کتاب بہشتی زیور

محمدی شریعت :

نوٹ ! حدیث کے مطابق ستر کے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں جزاکم اللہ خیر

http://forum.mohaddis.com/threads/بہشتی-زیور-کے-باطل-عقائد-کا-رد-صحیح-احادیث-سے.19142/#post-144365
محترم یہ تو اس وقت ہے جب کپڑا ہو۔ کپڑا نہ ہو تو جو صورتیں ممکنہ ہیں وہ میں نے عرض کی ہیں۔ کوئی ڈھونڈ کر دے دیں قرآن و حدیث سے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
مسئلہ آپکا اور جواب میں دوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ نے مجھ سے لڑائی تو نہیں کرنی نا۔ نہ میرا مسئلہ ہے۔
دین کا مسئلہ ہے پھر آپ اہل حدیث ہیں، قرآن و حدیث میں مجھ سے زیادہ ہی نظر ہو گی۔
اس مسئلہ کو حل کرنا ہے نا ہم دونوں کا مقصود۔ تو مجھ پر مہربانی اور کرم فرمائیے۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
آپ نے مجھ سے لڑائی تو نہیں کرنی نا۔ نہ میرا مسئلہ ہے۔
دین کا مسئلہ ہے پھر آپ اہل حدیث ہیں، قرآن و حدیث میں مجھ سے زیادہ ہی نظر ہو گی۔
اس مسئلہ کو حل کرنا ہے نا ہم دونوں کا مقصود۔ تو مجھ پر مہربانی اور کرم فرمائیے۔
بھائی جان ہمیں آپ سے اللہ کے لیے محبت ہے مسئلہ چوں کہ فقہ حنفی کا ہے اس لیے دلیل بھی حنفی ہی دیگا اور ویسے بھی یہ اصول ہے : البینۃ علی المدعی
دعوی آپ نے کیا ہے اس لیے دلیل بھی آپ ہی دیں اللہ آپ کا حامی و نا صر ہو آمین
 
Top