• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقی حنفی میں ننگے نمازی کی نمازہو جاتی ہے لیکن ---- !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
عامر بھائی اگر آپ میری بات سے متفق ہیں کہ یہاں کوئی اختلاف نہیں تو براہ کرم اظہار فرمائیں تاکہ آئیندہ کے لیے یہ اعتراض اور مسئلہ ختم ہو جائے۔
اور اگر آپ مجھے غلط سمجھتے ہیں تو میری اصلاح فرما دیجیئے۔
جزاک اللہ
نہ بھائی ایسی کوئی بات نہیں
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
میرے خیال میں اصل محل اعتراض یہ ہے کہ عریاں امام اگر عریاں اور کپڑوں والوں کو نماز پڑھائے تو عریاں لوگوں کی نماز تو جائز اور کپڑے پہنے ہوؤں کی نماز درست نہیں ہوگی، اس کی کیا دلیل ہے؟
احناف کہتے ہیں کہ امام کو دینی لحاظ سے مقتدیوں سے کمتر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر امام عریاں ہے اور کچھ پہننے کا موجود بھی نہیں تو وہ مجبور ہے لیکن ظاہر وہ ان مقتدیوں سے کم ہے جن کا ستر چھپا ہوا ہے۔ اس لیے وہ ان کی امامت نہیں کر سکتا۔
اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ دینی لحاظ سے کمتر شخص نے اگر امامت کروا دی، تو مقتدیوں میں جو لوگ امام سے دینی لحاظ سے برتر ہوں گے، ان کی نماز ہی درست نہیں ہوگی؟ میں غلط تو نہیں سمجھا؟
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بھائی پوسٹ پر واضح طور پر لکھا ہوا ہے - عریاں شخص اس کہ کیا معنی ہے
محترم بھائی عریاں کے معنی کے لئے اگر آپ عام بول چال کو لیں تو ہم تو کہتے ہیں کہ ٹی وی پر یا بازاروں میں عریاں عورتیں ہیں وغیرہ جیسے حدیث میں بھی آتا ہے تو عام مسلمانوں کی زندگی میں عریاں سے مراد لازمی الف ننگا ہونا نہیں بلکہ کپڑوں کی کمی کی وجہ سے تھوڑا یا زیادہ ستر کا کھلا ہونا بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ اشماریہ بھائی نے اسکی شاہد وضاحت بھی کی ہے پس محترم بھائی اگر آپ انکو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مناسب الفاظ استعمال کرنے چاہیں تاکہ غلط احتمال نہ ہو تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ لازمی ہی غلط احتمال ہو گا تو میرے خیال میں شاہد ایسا نہ ہو باقی ہو سکتا ہے میں غلط ہوں اللہ آپکو خوش رکھے امین

میرے خیال میں اصل محل اعتراض یہ ہے کہ عریاں امام اگر عریاں اور کپڑوں والوں کو نماز پڑھائے تو عریاں لوگوں کی نماز تو جائز اور کپڑے پہنے ہوؤں کی نماز درست نہیں ہوگی، اس کی کیا دلیل ہے؟
اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ دینی لحاظ سے کمتر شخص نے اگر امامت کروا دی، تو مقتدیوں میں جو لوگ امام سے دینی لحاظ سے برتر ہوں گے، ان کی نماز ہی درست نہیں ہوگی؟ میں غلط تو نہیں سمجھا؟
محترم بھائی یہ واقعی آپ کی بات ایک علمی گفتگو ہے اور اس پر آپ ان بھائی سے ہر طرح کا سوال کر سکتے ہیں اللہ آپکو جزا دے میں بھی آپ کا ساتھ دوں گا ان شاء اللہ
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
میرے خیال میں اصل محل اعتراض یہ ہے کہ عریاں امام اگر عریاں اور کپڑوں والوں کو نماز پڑھائے تو عریاں لوگوں کی نماز تو جائز اور کپڑے پہنے ہوؤں کی نماز درست نہیں ہوگی، اس کی کیا دلیل ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس امام کی اقتداء کی غلطی ان لوگوں نے خود کی ہے۔ انہی کی فاسد ہوگی۔ اگر عریاں امام عریاں لوگوں کو نماز پڑھا رہا تھا اور درمیان میں ایک کپڑے والا بھی آ کر نماز میں شریک ہو گیا تو ہم امام کی نماز کو کیسے فاسد قرار دے سکتے ہیں؟
دوسری بات احناف کے نزدیک مقتدی کی نماز امام کی نماز کے تابع ہوتی ہے۔ اب امام کی تو مجبورا جائز ہو رہی ہے کہ اس کے پاس کپڑے ہی نہیں ہیں۔ لیکن اس کے ضمن میں اس کے تابع مقتدی کی نماز تو صحیح نہیں ہو سکتی جب کہ اس کے پاس کپڑے بھی ہیں۔

اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ دینی لحاظ سے کمتر شخص نے اگر امامت کروا دی، تو مقتدیوں میں جو لوگ امام سے دینی لحاظ سے برتر ہوں گے، ان کی نماز ہی درست نہیں ہوگی؟ میں غلط تو نہیں سمجھا؟
جی نہیں لیکن خیال رہے کہ میرا مطلب کمتر سے وہ شخص ہے کہ عام حالات میں جس کی نماز درست نہیں اور یہاں کسی عذر سے درست ہو رہی ہے۔
پھر اس میں مزید فقہی اختلاف ہے کہ کونسا عذر کیسا ہوگا۔ اسے آپ اسی پوسٹ کیے ہوئے صفحے میں دیکھ سکتے ہیں۔
البتہ اس میں غیر عالم کی عالم کو نماز پڑھانا وغیرہ شامل نہیں ہوگا۔ کیوں کہ وہاں غیر عالم کی نماز اصلا درست ہے۔
میں اس مسئلہ کو یوں ہی سمجھا ہوں۔
واللہ اعلم۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس امام کی اقتداء کی غلطی ان لوگوں نے خود کی ہے۔ انہی کی فاسد ہوگی۔ اگر عریاں امام عریاں لوگوں کو نماز پڑھا رہا تھا اور درمیان میں ایک کپڑے والا بھی آ کر نماز میں شریک ہو گیا تو ہم امام کی نماز کو کیسے فاسد قرار دے سکتے ہیں؟

تو گویا کپڑے والے کو جماعت کا تارک بن جانا چاہئے اور اکیلے نماز پڑھنا چاہئے؟ اگرچہ وہ بعد ہی میں آیا ہو۔ یہ تو نہایت عجیب بات کہی آپ نے؟
اس کے بجائے زیادہ لائق نہیں ہے کہ وہ شخص جس کے پاس ستر ڈھانپنے کے لئے کپڑا نہ ہونے کا معقول شرعی عذر ہے، وہی جماعت کو ترک کرے اور گھر (یعنی تنہائی) میں نماز ادا کرے۔

دوسری بات احناف کے نزدیک مقتدی کی نماز امام کی نماز کے تابع ہوتی ہے۔ اب امام کی تو مجبورا جائز ہو رہی ہے کہ اس کے پاس کپڑے ہی نہیں ہیں۔ لیکن اس کے ضمن میں اس کے تابع مقتدی کی نماز تو صحیح نہیں ہو سکتی جب کہ اس کے پاس کپڑے بھی ہیں۔
امام کا شرعی عذر امام کے لئے ہے۔ لیکن اگر امام کی جماعت اللہ کے نزدیک قابل قبول ہے اس کے عذر کی وجہ سے۔ تو مقتدی کی نماز بدرجہ اولیٰ قابل قبول ہونی چاہئے۔ یہ تو تب تھا کہ امام کی نماز خود عنداللہ قبولیت کے درجہ تک نہ پہنچ پاتی ہو، تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ مقتدی کی نماز بھی قبول نہیں ہوگی۔

اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ دینی لحاظ سے کمتر شخص نے اگر امامت کروا دی، تو مقتدیوں میں جو لوگ امام سے دینی لحاظ سے برتر ہوں گے، ان کی نماز ہی درست نہیں ہوگی؟ میں غلط تو نہیں سمجھا؟
جی نہیں لیکن خیال رہے کہ میرا مطلب کمتر سے وہ شخص ہے کہ عام حالات میں جس کی نماز درست نہیں اور یہاں کسی عذر سے درست ہو رہی ہے۔
کمتر سے آپ کی یہ مراد بھی درست معلوم نہیں ہوتی۔ کیونکہ امام ابو حنیفہ ؒ تو فرما رہے ہیں کہ ایک ان پڑھ نے اگر امامت کے فرائض سر انجام دئے اور مقتدیوں میں قاری اور غیرقاری دونوں تھے۔ تو امام کی نماز بھی درست، جہلاء کی نماز بھی درست، جو قراء تھے ان کی نماز درست نہیں ہوگی۔ جبکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ:

البتہ اس میں غیر عالم کی عالم کو نماز پڑھانا وغیرہ شامل نہیں ہوگا۔ کیوں کہ وہاں غیر عالم کی نماز اصلا درست ہے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
تو گویا کپڑے والے کو جماعت کا تارک بن جانا چاہئے اور اکیلے نماز پڑھنا چاہئے؟ اگرچہ وہ بعد ہی میں آیا ہو۔ یہ تو نہایت عجیب بات کہی آپ نے؟
اس کے بجائے زیادہ لائق نہیں ہے کہ وہ شخص جس کے پاس ستر ڈھانپنے کے لئے کپڑا نہ ہونے کا معقول شرعی عذر ہے، وہی جماعت کو ترک کرے اور گھر (یعنی تنہائی) میں نماز ادا کرے۔

شاکر بھائی یہ تب کی بات ہو رہی ہے جب امام اور مقتدی سب عریاں ہوں اور ایک یا چند اشخاص کپڑے والے ہوں۔ کیا سب گھر جا کر نماز پڑھنے لگ جائیں اور اکیلا کپڑوں والا جماعت کرے؟
دو ہی صورتیں ہیں: یا تو کپڑوں والا شروع سے نماز میں شامل تھا یا درمیان میں آیا۔
اگر شروع سے تھا تو نماز اسے پڑھانی چاہیے تھی۔ ایسے امام کی اقتدا نہیں کرنی چاہیے تھی۔
اور اگر درمیان میں آیا تھا تو اس کے لیے سب نماز توڑ کر گھر نہیں جا سکتے۔ اس لیے الگ پڑھ لے۔

بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ کسی کی عقیدت میں لوگ اس کے پیچھے پڑھنا چاہتے ہیں۔ یہ امکانی صورت ہے کہ اگر ایسا بیوقوفانہ کام کر لیا تو ان کی نماز نہیں ہوگی۔

امام کا شرعی عذر امام کے لئے ہے۔ لیکن اگر امام کی جماعت اللہ کے نزدیک قابل قبول ہے اس کے عذر کی وجہ سے۔ تو مقتدی کی نماز بدرجہ اولیٰ قابل قبول ہونی چاہئے۔ یہ تو تب تھا کہ امام کی نماز خود عنداللہ قبولیت کے درجہ تک نہ پہنچ پاتی ہو، تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ مقتدی کی نماز بھی قبول نہیں ہوگی۔
یہ اپنے اپنے اجتہاد اور سمجھ کی بات ہے۔ آپ اسے اس لحاظ سے دیکھتے ہیں کہ امام کی عند اللہ مقبول ہے تو اس کے تابع حضرات کی بھی ہونی چاہیے۔
علمائے احناف اس طور پر سوچتے ہیں کہ امام کی تو عند اللہ مجبوری میں قبول ہے۔ ہونی نہیں چاہیے تھی اصولا۔ جو اس کے تابع بن رہا ہے اپنی خوشی سے اسے کیا عذر ہے؟؟
چوں کہ وہ امام کے تابع ہے اور امام اس کے حصے کے بعض کام انجام دے رہا ہے جیسے قرائت اور تسمیع تو ایسا ہے گویا کہ اس کے یہ کام بغیر کپڑوں کے ہو رہے ہیں۔ حالانکہ اس کے پاس کپڑے موجود ہیں۔ اکیلے پڑھ لے تو سارے کام درست حالت میں ہو جائیں گے۔

کمتر سے آپ کی یہ مراد بھی درست معلوم نہیں ہوتی۔ کیونکہ امام ابو حنیفہ ؒ تو فرما رہے ہیں کہ ایک ان پڑھ نے اگر امامت کے فرائض سر انجام دئے اور مقتدیوں میں قاری اور غیرقاری دونوں تھے۔ تو امام کی نماز بھی درست، جہلاء کی نماز بھی درست، جو قراء تھے ان کی نماز درست نہیں ہوگی۔ جبکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ:
ان پڑھ سے یہاں مراد یہ ہے جو فرض قرائت کی قدرت نہ رکھتا ہو۔ اتنا بھی نہ پڑھا ہو۔
جب کہ میں عالم اسے کہ رہا ہوں جسے عرف عام میں عالم سمجھا جاتا ہے۔ آپ میری پوسٹ دوبارہ غور سے پڑھیے گا۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 
Top