• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فورم سے الوداع

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
کبھی کبھی انسان ایسے حالات میں مُبتلا ہو جاتا ہے کہ اُسے سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا کرے اور کیا نہ کرے ۔ یا یوں کہہ لیں کہ زندگی میں اتنا کچھ ہو جاتا ہے کہ انسان چاہ کر بھی کچھ کاموں کو کر نہیں پاتا اور یا ادھورے کام کو بیچ میں چھور کر چلتا بنتا ہے۔

میں یہ تو نہیں پوچھوں گا کہ آپ ایسا کیوں کر رہی ہیں ، لیکن اپنی بہن کے لیے یہ دُعا ضرور کر سکتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی پریشانیوں کو دور کرے اور آپ کو جلد ہمارے بیچ دوبارہ لے آئے۔

نیٹ کی دنیا میں خواتین کے ساتھ بہت طرح کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں نیٹ سے دور ہونا پڑتا ہے ۔ شادی والا معاملہ ، گھر والوں کی طرف سے مزید نیٹ استعمال کرنے کی ممانت، غلط فہمیاں ، مالی مسائل اور بہت کچھ ۔

اللہ تعالی ہماری بہن کے لیے بس آسانیاں کر دے اور ہر مشکل کو آسان کر دے ۔

یقینا میں بذاتِ خود الوداع کہہ رہا ہوں کہ جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور اپنے بہن بھائیوں کو دُعائوں میں یاد رکھیئے گا لیکن دل میں یہ بھی اُمید زندہ رکھیں گے کہ آپ کی واپسی جلد ہو گی ان شاءاللہ
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
وجہ اللہ جانتا ہے ۔ وہ سب دیکھ رہا ہے اور وہ بڑا باریک بین ، باخبر ہے۔میں تو اس کے انصاف کی منتظر ہوں۔وہ ہی میری مدد کرے گا۔ان شاء اللہ العظیم
فی امان اللہ۔۔۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
آپ کا یہ فیصلہ مجھے پسند نہیں آیا، پلیز لوٹ آئے،
میں نے ہی آپ کو اس فورم پر انوائٹ کیا تھا، اور میں نہیں چاہتا آپ چلی جائے، آپ صرف اتنا بتا دیں کہ کیا آپ فورم کی وجہ سے فورم چھوڑ رہی ہے یا اپنی ذاتی زندگی کی کچھ پرابلم کی بنا پر فورم چھوڑ رہی ہے،؟؟؟
آپ کا یہ فیصلہ اور کل ہی میرے بیٹے کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے کافی بے چین ہوں، کہ ایک ہی دن دو اس طرح کی خبریں ملی،
آپ پر مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آپ تمام افراد کا دل نہیں توڑیں گی ان شاء الله، اور مجھے امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ آپ واپسی کریں گی ان شاء الله
بھائی فورم کی وجہ سے انہوں نے ایسا نہیں کیا ان شاءاللہ۔۔۔
انکی ذاتی کوئی پرابلم ہے۔۔
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ ،
جی بھائی فورم چھوڑنے کی وجہ میری ذاتی تھی۔کبھی کبھی انسان اس قدر سخت آزمائش میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ وقت ٹھر سا جاتا ہے۔مجھے بھی ایسے وقت کا سامنا کرنا پڑا۔مگر اللہ رب العزت مسبب الاسباب ہے ،وہ دکھ دیتا ہے تو صبر بھی دیتا ہے اورپریشانی دیتا ہے تو نجات بھی دیتا ہے۔اللہ تعالی نے مجھے پر کرم کیا اور آج میں نے یہ فورم جوائن کیا ہے۔اللہ تعالی مجھ سمیت سب کو ہدایت پر قائم رکھے، اور دین کی خاطر چلنے والوں کے راستے آسان کرے۔آمین
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
کبھی کبھی انسان ایسے حالات میں مُبتلا ہو جاتا ہے کہ اُسے سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا کرے اور کیا نہ کرے ۔ یا یوں کہہ لیں کہ زندگی میں اتنا کچھ ہو جاتا ہے کہ انسان چاہ کر بھی کچھ کاموں کو کر نہیں پاتا اور یا ادھورے کام کو بیچ میں چھور کر چلتا بنتا ہے۔
میں یہ تو نہیں پوچھوں گا کہ آپ ایسا کیوں کر رہی ہیں ، لیکن اپنی بہن کے لیے یہ دُعا ضرور کر سکتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی پریشانیوں کو دور کرے اور آپ کو جلد ہمارے بیچ دوبارہ لے آئے۔

نیٹ کی دنیا میں خواتین کے ساتھ بہت طرح کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں نیٹ سے دور ہونا پڑتا ہے ۔ شادی والا معاملہ ، گھر والوں کی طرف سے مزید نیٹ استعمال کرنے کی ممانت، غلط فہمیاں ، مالی مسائل اور بہت کچھ ۔

اللہ تعالی ہماری بہن کے لیے بس آسانیاں کر دے اور ہر مشکل کو آسان کر دے ۔

یقینا میں بذاتِ خود الوداع کہہ رہا ہوں کہ جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور اپنے بہن بھائیوں کو دُعائوں میں یاد رکھیئے گا لیکن دل میں یہ بھی اُمید زندہ رکھیں گے کہ آپ کی واپسی جلد ہو گی ان شاءاللہ
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
بہت اچھی بات کہی ہے آپ نے بھائی۔میرے ساتھ بھی معاملہ کچھ ایسا ہی تھا۔اس لیے کچھ وقت کے لیے ذہنی طور پر ڈسٹرب ہو گئی تھی۔الحمدللہ ،اللہ تعالی نے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
ارادے اگر پختہ ہوں اور مقاصد نیک ہوں تو انسان کو کبھی پلٹنا نہیں چاہیئے بلکہ ہر دن اپنا سفر رواں دواں رکھنا چاہیئے،اس ضمن میں آنے والی مشکلات ،مصائب اور حالات کا ڈٹ کر سامنا کرنا چاہیئے۔آج اسی سوچ کے ساتھ میں نے فورم جوائن کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کی فورم پر موجودگی کو دین کے فروغ کا باعث بنائے رکھے۔آمین
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ایک وضاحت

مجھے بہت افسوس ہے کہ فورم سے چلے جانے پر ایسا سمجھا گیا کہ مجھے یوسف ثانی بھائی یا دیگر اراکین کی کسی رائے یا بات سے رنج ہوا۔جبکہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔میں تمام اراکین کی رائے کا احترام کرتی ہوں،اور یوسف بھائی کے نظریات ان کی سوچ کی پختگی بہت پسند کرتی ہوں۔مجھے ان سے کوئی اعتراض نہیں۔
اللہ تعالی ان کی اور تمام ارکین کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بنا دے ۔آمین
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ایک وضاحت

مجھے بہت افسوس ہے کہ فورم سے چلے جانے پر ایسا سمجھا گیا کہ مجھے یوسف ثانی بھائی یا دیگر اراکین کی کسی رائے یا بات سے رنج ہوا۔جبکہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔میں تمام اراکین کی رائے کا احترام کرتی ہوں،اور یوسف بھائی کے نظریات ان کی سوچ کی پختگی بہت پسند کرتی ہوں۔مجھے ان سے کوئی اعتراض نہیں۔
اللہ تعالی ان کی اور تمام ارکین کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بنا دے ۔آمین
جزاک اللہ خیرا ۔ آپ کی اس وضاحت سے میرے دل پر جو ”بوجھ“ تھا، وہ خاصی حد تک ”کم“ ہوگیا ہے۔ اللہ کرے کہ آپ اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں تاکہ یہ “بوجھ” بالکل ختم ہوجائے (ابتسامہ)
 
Top