السلام علیکم گڈ مسلم بھائی،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی میرا اس بلاگ کو بنانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ اس سے لوگوں کی اصلاح ہو سکے.
جزاک اللہ بہت اچھا خیال تھا آپ کا
اس سے پہلے بھی میں نے حنفی حضرات کی کئی کتابیں اپلوڈ کر چکا ہوں،
اچھا جی
اور ایسا کرنے سے پہلے میں نے اس فورم پر موجود علماء کرام (ابو الحسن علوی ) سے اجازت بھی لے چکا ہوں،
اچھی بات ہے
ایسا نہیں ہے کہ میں ہر قسم کے مواد کو اس بلاگ میں شامل کروں،
ہرقسمی مواد تو آپ بلوگ پر نہیں رکھیں گے۔پر صحیح اور مستند مواد ہی رکھنا چاہیے
بھائی اختلاف تو ہر مسلک میں موجود ہے،
بالکل
باطل فرقوں سے میری مراد قادیانی،اہل تشیع،جیسے فرقوں سے ہے جسے علماء کرام نے پہلے ہی اسلام کی فہرست سے باہر نکال رکھا ہے،
اس کا مطلب کہ دیوبندی،حنفی اور بریلوی باطل فرقے نہیں ۔؟علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ کہا کرتے تھےکہ ایک کہتا ہے حلال اور ایک کہتا ہے حرام اور پھر بھی ملاں کہتا ہے دونوں حق پر ہیں۔انا للہ
باقی میرے بلاگ پر کئی حنفی ہزات بھی روزانہ آتے ہے اور کئی حنفی حضرات کی خواہش ہے کہ میں حنفی حضرات کی بات بھی سامنے رکھوں، اس لئے میں ایسا کرنے کا خواہش مند ہوں،
اچھی بات ہے۔بھائی جان اگر اصلاح مقصود ہے عوام الناس کی تو صرف صحیح اور مستند چیزیں ہی بلوگ پر رکھنی ہونگی۔مثال کےطور پر ایک یوزر آتا ہے جو کہ اہل حدیث ہے وہ نماز نبویﷺ کتاب ڈاؤنلوڈ کرکے مطالعہ کرکے اپنی نماز کو ٹھیک کرلیتا ہے۔ایک مقلد آتا ہے اور اس کو نماز حنفی کتاب دیکھتی ہے۔کیا وہ نماز حنفی کتاب ڈاؤنلوڈ کرکے پڑھے گا یا نماز نبویﷺ۔اگر وہ آپ کے بلوگ سے نماز حنفی کتاب ڈاؤنلوڈ کرکے مطالعہ کرتا ہے اور پھر جس طرح اس کتاب میں نماز کا طریقہ حنفیوں نے لکھا ہوا ہے وہ اسی طرح نماز پڑھنے لگ جاتا ہے ۔تو کیا یہ اس کی اصلاح ہوئی ۔؟
بھائی آپ تو جانتے ہی ہے کی یہ فورم اہل حدیث کا ہے، لیکن پھر بھی یہاں کی انتظامیہ مودودی فرقے کی کئی کتابیں یہاں رکھ چکا ہے، ٹھیک اسی طرح میرا کام بھی ہے،
بالکل یہ اہل حدیث کا فورم ہے۔پر انتظامیہ پر مجھے قوی امید ہے کہ انتظامیہ نے اپنے منہج کے خلاف کوئی کتاب نہیں رکھی ہوئی ۔اور اگر کسی کتاب میں منہج کےخلاف کوئی بات ہے بھی تو انتظامیہ نوٹ لگا دیتی ہے۔
عزیز بھائی
میرا مقصد کہنے کا یہ تھا کہ آپ اپنے بلوگ کے ذریعے صحیح تعلیم نشر کیں اور ہر وہ کتاب رکھیں چاہے وہ اہل حدیث کی ہو یا کسی اور فرقے کی یا غیر مسلم رائٹر کی ۔بس ایک بات کا خیال رکھیں کہ نبوی تعلیم پر حرف نہ آتا ہوں۔بس اور بس
میرا یہ مشورہ ہے ۔باقی آپ بہتر جانتے ہیں ۔کوئی بات بری لگی تومعذرت
والسلام