- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,409
- پوائنٹ
- 562
عام طور سے اس فورم پر ”جاندار کی تصاویر“ کی پوسٹنگ منع ہے یا کم از کم پسندیدہ نہیں ہے۔ اسی لئے بعض مناظر پر مبنی تصاویر میں انسانی چہرے کو دھندلاکرکے پوسٹ کیا جاتا ہے تاکہ تصویر کی پوسٹنگ کا ”جواز“ پیدا کیا جاسکے۔
دوسری طرف ویڈیوز بلا تکلف پوسٹ کئے جاتے ہیں۔ اور غالباً یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسلام میں ساکت ”تصاویر“ تو ممنوع ہیں لیکن ویڈیوز (متحرک تصاویر) ممنوع نہیں ہیں۔
اہل علم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ”ویڈیوز“ بھی دراصل ”تصاویر ہی کا مجموعہ“ ہوتے ہیں۔ یعنی اگر ایک سیکنڈز میں کم از کم دس ”تصویروں کے مختلف پوز“ باری باری دکھلائے جائیں تو ہماری نگاہوں کو یہ تصایر ”حرکت کرتی ہوئی“ نظر آتی ہیں۔ اگر ساکت تصویریں منع ہیں تو ”ساکت تصویروں کا مجموعہ“ جو متحرک نظر آئے، بھی منع ہونی چاہئے۔
اسی طرح کاغز یا کپڑوں وغیرہ پر مستقلاً ”پرنٹیڈ تصاویر“ اور ”ڈیجیٹل تصاویر“ کی نوعیت میں بھی بڑا فرق ہے۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر منتظمین فورم کے نزدیک جاندار کی تصاویر مطلقاً حرام ہیں تو ویڈیوز بھی پوسٹ نہیں ہونی چاہئے۔ اگر ویڈیوز کی پوسٹنگ جائز ہے تو ساکت تصاویر کی پوسٹنگ بھی ”جائز“ قرار دی جائیں۔ بصورت دیگر قوانین کا یہ ”کھلا تضاد“ ارکانِ فورم کو کنفیوز کرتا رہے گا۔