• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فکر آخرت کی متعلق اشعار

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
دیکھنا ہے یہ عامر، کیا ملے گا منزل پر
زاد راہ کی حد تک فکر بیش وکم کیا ہے
میں تو اک مسافر ہوں ، بوجھ کم سے کم اچھا
مجھ کو دولت دنیا کم ملی تو غم کیا ہے
 
عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
فکر بالغ نہیں تو عزم جواں کو کیا کرنا
کردار و عمل نہ ہو تو زور بیاں کو کیا کرنا

پہچان کے بغیر علم کا سمندر بھی لاحاصل ہے 
اپنا اآشیاں ہی بکھر جائے تو کہکشاں کو کیا کرنا

گر قدم ہی ڈگمگانے لگیں تلاش منزل میں 
پھر آہ و زاری کو اور لب پہ فغاں کو کیا کرنا

گریبان اوروں کے مت دیکھ تلاش اپنا گوہر کر 
جو دشمن بنے خود اپنا تو پاسباں کو کیا کرنا

زندگی کا مقصد ہی جو گنوا بیٹھے اپنے ہاتھوں سے 
بلند پرواز ہی نہ ہو تو اونچے آسماں کو کیا کرنا

تاریخ کے یہ اوراق ہیں واسطے نصیحت کو تیری 
راہ جس سے نہ ملے اس داستاں کو کیا کرنا

جب تڑپ ہی نہ رہے جو مطلوب تھی دل و جگر کو 
جو لاتعلق امت سے رہے اس مسلماں کو کیا کرنا !!!!
 
عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186

زندگی یاد الہی میں تُو گزار اے بندے
اور کچھ بوجھ گناہوں کا تُو اتار اے بندے
ذرا سوچ تُجھ پہ کتنی عنایتیں اللہ کی ہیں
ہر گھڑی صرف اللہ ہی کو تُو پکار اے بندے !!!!​
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
فکر بالغ نہیں تو عزم جواں کو کیا کرنا
کردار و عمل نہ ہو تو زور بیاں کو کیا کرنا

پہچان کے بغیر علم کا سمندر بھی لاحاصل ہے 
اپنا اآشیاں ہی بکھر جائے تو کہکشاں کو کیا کرنا

گر قدم ہی ڈگمگانے لگیں تلاش منزل میں 
پھر آہ و زاری کو اور لب پہ فغاں کو کیا کرنا

گریبان اوروں کے مت دیکھ تلاش اپنا گوہر کر 
جو دشمن بنے خود اپنا تو پاسباں کو کیا کرنا

زندگی کا مقصد ہی جو گنوا بیٹھے اپنے ہاتھوں سے 
بلند پرواز ہی نہ ہو تو اونچے آسماں کو کیا کرنا

تاریخ کے یہ اوراق ہیں واسطے نصیحت کو تیری 
راہ جس سے نہ ملے اس داستاں کو کیا کرنا

جب تڑپ ہی نہ رہے جو مطلوب تھی دل و جگر کو 
جو لاتعلق امت سے رہے اس مسلماں کو کیا کرنا !!!!
اسلام علیکم ،

بھائی اخرت کے متعلق بہت فکری اشعار پیش کیے آپ نے۔کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ یہ کس شاعر نے کہے ہیں؟؟؟

جزاک اللہ
 
Top