صحابہ کی تعریف آپ کے الفاظ میں
کچھ اور بھی آیات قرآنی ہیں جو صحابہ کے بارے میں نازل ہوئیں
اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کر لو کہ کہیں کسی قوم کو بے جانے ایذا نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر پچتاتے رہ جاؤ
الحجرات : 6
مفسیرین کرام فرماتے ہیں کہ یہ آیت صحابی رسول ولید بن عقبہ کے بارے میں نازل ہوئی یعنی اس آیت میں ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالٰی فاسق کہہ رہا ہے
اعراب بولے ہم ایمان لائے تم فرماؤ تم ایمان تو نہ لائے ہاں یوں کہوں کہ ہم مطیع ہوئے اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں کہاں داخل ہوا اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو گے تو تمہارے کسی عمل کا تمہیں نقصان نہ دے گا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
الحجرات :14
اے محبوب وہ تم پر احسان جَتاتے ہیں کہ مسلمان ہو گئے تم فرماؤ اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں اسلام کی ہدایت کی اگر تم سچے ہو
الحجرات :16
یہ آیات بھی آپ کی تعریف کے مطابق صحابہ کے بارے میں ہی نازل ہوئی ہیں