- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
قادیانیت کے رد میں اولیات اہل حدیث
فتنہ قادیانیت 1891ء میں شروع ہوا ۔
1۔ مرزا غلام قادیانی پر سب سے پہلے کفر کا فتوی مولانا محمد حسین بٹالوی نے لگایا .
2۔ 1892ء میں قادیانی کے رد میں سب سے پہلے اعلاء الحق الصریح نامی کتاب ایک اہل حدیث عالم دین مولانا اسماعیل علی گڑھی نے لکھی .
3۔قاضی سلیمان منصورپوری جو اس وقت بائیس تیس سال کے نوجوان تھے ، نے اسی سال (92ء) مرزے کے رد میں غایت المرام لکھی جو اگلے سال شائع ہوئی.
4۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری پہلے عالم دین ہیں جو 1903ء میں مرزا سے مناظرہ کے لیے قادیان میں گئے ، لیکن مرزا صاحب گھر سے ہی باہر نہ نکلے .
5۔مولانا عبد الحق غزنوی امرتسری پہلے بزرگ ہیں جنہوں نے مرزا قادیانی کو مباہلے کا چیلنج دیا .
6۔ قیام پاکستان کے بعد مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کا سب سے پہلے مطالبہ مولانا حنیف ندوی نے رسالہ الاعتصام 1949 ء کے ایک اداریے میں کیا ۔
مولانا حنیف ندوی صاحب کے قادیانیت پر لکھے گئے مضامین اور تحریریں ’’ مرزائیت نئے زاویوں سے ‘‘ کے عنوان سے مستقل کتاب میں چھپے ، اسحاق بھٹی صاحب کے بقول کتاب علم و ادب کا حسین مرقع ہے ، پڑھنے والا صاحب ذوق ہو تو اس میں قادیانی نفسیات جاننے کے ساتھ ساتھ ادبی فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے .
( گزر گئی گزران ص 336- 337 )
Last edited: