ایک وضاحت
محترم المقام مولانا اسحاق بھٹی مرحوم نے لکھا تھا کہ پاکستان میں مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کا مطالبہ سب سے پہلے مولانا حنیف ندوی نے کیا تھا
جبکہ گذشتہ دنوں واجب الاحترام جناب ڈاکٹر بہاؤ الدین صاحب نے “اہل حدیث “ سوہدرہ کے ایک آرٹیکل کی روشنی میں لکھا کہ پاکستان میں پہلے یہ مطالبہ مولانا عبد المجید سوہدروی مرحوم نے کیا تھا اور مولانا بھٹی مرحوم کی بات درست نہیں۔
لیکن جب ہم نے دونوں اکابر کی تحریروں کا موازنہ کیا تو مولانا بھٹی مرحوم کی بات درست نکلی ، اور وہ یوں کہ مولانا حنیف ندوی نے مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کا مطالبہ 2 ، 9 دسمبر 1949 کو ہفت روزہ الاعتصام کے اداریے میں کیا تھا جبکہ مولانا سوہدروی نے یہ مطالبہ 24 دسمبر 1949 کو اپنے اخبار اہل حدیث سوہدرہ میں دہرایا تھا
اس لیے یہ اولیت کا سہرا مولانا حنیف ندوی کے سر ہی سجتا ہے
ذیل میں دونوں اخبارات کے متعلقہ
صفحات ملاحظہ کیجئے۔
حافظ شاہد محمود