• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قدیم مصاحف قرآنیہ … ایک تجزیاتی مطالعہ

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یہ عقیدہ مسلمان اہل علم میں سے کسی کا بھی نہیں ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ مسلمان عوام بھی اپنے عقیدے میں اہل علم ہی کے تابع ہیں۔ آج اگر کسی بریلوی‘ دیوبندی یا اہل حدیث عامی کو قرآن کی کسی ایسی قراء ت کے بارے معلوم ہوتا ہے جس سے وہ پہلے واقف نہیں تھا تو اس کی حقیقت جاننے کے لیے وہ اپنے مسلک کے اہل علم ہی کی طرف رجوع کرتا ہے اور اہل علم کے اطمینان دلانے پر اسے اطمینان حاصل بھی ہو جاتا ہے۔ پس قرآن کے بارے اصل عقیدہ اہل علم کاہے اور جمیع اہل علم اور فقہی مکاتب فکر حنفیہ‘ مالکیہ‘ شافعیہ‘ حنابلہ‘ اہل الحدیث اور اہل الظاہر وغیرہ قرآن کی متواتر قراء ات کے اختلافات کے قائل ہیں۔ اسی طرح رسم الخط کے ماہر علماء رسم الخط کے اختلافات اور ان کی باریکیوں سے بھی واقف ہیں۔ پس مستشرقین جب قرآن میں اس قسم کے اختلافات ثابت کرتے ہیں تو ماہرین فن کا عمومی رویہ یہی ہوتا ہے کہ ابھی بچے ہیں ‘ اس فن کی باریکیوں سے واقف نہیں ہیں‘ جلد ہی سمجھ جائیں گے۔ جبکہ مستشرقین اپنے اس منفی پروپیگنڈے سے عوام الناس کے عقیدے کو متزلزل کرناچاہتے ہیں۔ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ رسم عثمانی‘ قراء ات ‘ آیات کی تعداد‘ علم الضبط کے اختلافات کو آسان فہم انداز میں دنیاوی طور پر پڑھے لکھے عوامی حلقوں میں جدید اسلوب بیان میں عام کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ اس قسم کے اختلافات کے سامنے آنے پر لوگ ان کو قبول کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔دوسری اہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حروف‘ خط‘ رسم الخط اور تحریر کے متعلقہ علوم میں ماہرین فن پیدا کیے جائیں تاکہ امت مسلمہ کو قرآنی مخطوطات کی تحقیق و تدوین اور تہذیب و تنقیح کے لیے ایسے غیر مسلم مستشرقین کی خدمات کی ضرورت محسوس نہ پڑے جو اپنی تحقیق کو اسلام دشمنی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مختلف صدیوں کے قدیم مصاحف کی تصاویر
اگلے صفحات میں ہم مختلف صدیوں میں لکھے گئے مصاحف میں سے چند ایک کی تصاویر پیش کر رہے ہیں:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مصادر و مراجع
یہ مضمون درج ذیل مصادر و مراجع سے اخذ و استفادہ پر مبنی ہے:
۱۔ المخطوطات القرآنیة في صنعاء من القرن الأول والثاني الھجریین‘ ڈاکٹر غسان حمدون۔
۲۔ المصاحف المخطوطة في القرن الحادی عشر الھجري بمکتبة المصحف الشریف في مکتبة الملک عبد العزیز‘ دکتور عبد الرحمن بن سلیمان المزیني‘ المکتبة الشاملة۔
3- Aqdam ul Makhtootat Al-arbia fi Maktabat el Aalam, Unknown, Retrieved 10 December, 2010, from - "http://www.alyaseer.net/vb/showthread.php?t=5199"
4- Azwa Ala Mushaf e Usman Wa Rehlata ho Sharqan wa Garban, Dr. Sahr Al-sayyad Abdul Aziz Salim, Retrieved 10 December, 2010, from
"http://elislam.8k.com/Tagweed/ketab7/T7.HTM"
5- Sana'a manuscripts, Unknown, Retrieved 30 December, 2010, from
"http://en.wikipedia.org/wiki/Sana%27a_manuscripts"
6- Retrieved 30 December, 2010, from Loading...

٭_____٭_____٭
 
Top